وزارت خزانہ

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) کے اہلکاروں نے دو  دن  میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں دو کارروائیوں میں 6000 کلو سے زیادہ  منشیات ضبط کی

Posted On: 10 JAN 2024 6:29PM by PIB Delhi

انسداد منشیات کی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر، سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)، نیمچ کے افسران نے 7 جنوری 2024 کو گنگرار، چتور گڑھ، راجستھان میں  ادے پور – بھیلواڑہ شاہراہ پر  شری دیو نارائن بھوجنالے کے قریب ایک مہندرا ٹریلر ٹرک کو روکا  اور  پوست کے بھوسے (ڈوڈہ چورا) کے 267 پلاسٹک کے بورے جن کا وزن 5057.300 کلوگرام تھا (بشمول 55 بورے سی پی ایس (کنسنٹریٹیڈ / ان لینسڈ پوپی اسٹرا) جس کا وزن 824.200  کلو گرام تھا) ضبط کئے۔

یہ مخصوص خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کہ راجستھان کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ایک مہندرا ٹریلر ٹرک  7 جنوری 2024 کو  بڑی مقدار میں پوست کے بھوسے (ڈوڈا چورا) لے جائے گا، سی بی این نیمچ کے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور روانہ کی گئی۔ مشتبہ راستے پر کڑی نگرانی کے بعد، گاڑی کی کامیابی سے شناخت کی گئی اور  اسے سی بی این افسران کے ذریعہ گنگرار، چتور گڑھ  میں ادے پور-بھیلواڑہ شاہراہ پر   شری  دیو نارائن بھوجنالے کے قریب روک لیا گیا۔

پوست کے بھوسے کو چھپانے کے لیے اس ٹرک میں مویشیوں کے چارے کے 120 بورے  کور کارگو کے طور پر لادے گئے تھے۔ سی بی این آفس میں ٹرک کی مکمل تلاشی لی گئی اور 5057.300 کلوگرام وزنی پوست کے بھوسے کے کل 267 پلاسٹک کے بورے  برآمد ہوئے۔ قانونی ضابطوں کی تکمیل کے بعد، برآمد شدہ پوست کے بھوسے سمیت مویشیوں کے چارے اور ٹریلر کو ضبط کیا گیا اور ایک شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے  متعلقہ ضابطوں کے تحت گرفتار کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OILT.jpg

پوست کے بھوسے کی اسمگلنگ کے ایک اور معاملے میں، مخصوص خفیہ اطلاع  کی بنیاد پر، سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)، چتور گڑھ کے افسران نے ڈی این سی دفتر نیمچ کے تعاون سے گاؤں ڈھاکڑی پی ایس پیپلیہ منڈی، ضلع مندسور (ایم پی) میں ایک گھر کی تلاشی لی  اور  6 جنوری 2024کو 57 پلاسٹک کے  بوروں  میں 1131.900 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ گھر کے مالک نے اندھیرے میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سی بی این کے ہوشیار  افسران نے اسے کامیابی سے پکڑ لیا۔ قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد، برآمد شدہ پوست کی بھوسے کو ضبط کیا گیا اور ایک شخص کو این ڈی پی ایس  ایکٹ 1985 کے متعلقہ ضابطوں کے تحت گرفتار کیا گیا۔

سال  2023 سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (ایم پی یونٹ) کے لیے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ  کی روک تھام  میں کامیاب ترین سالوں میں سے ایک رہا ہے۔

سال 2023 میں ریکارڈ توڑ انسداد منشیات آپریشنز کیے گئے جن میں 116 ضبطی کے   معاملات سامنے آئے جن میں 150 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 87 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

مختلف اور منفرد طریقہ کار کا پردہ فاش کیا گیا۔ پکڑی جانے والی کل منشیات تقریباً 70 ٹن تھیں جن میں پوست کا بھوسا (ڈوڈہ چورا)، افیون، ہیروئن (براؤن شوگر)، بھانگ (گانجہ)، ایم ڈی پاؤڈر، کوڈین فاسفیٹ سیرپس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سی بی این کی تاریخ  میں ایک سال میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران  تقریباً ایک کروڑ  روپے کی نقدی بھی ضبط کی گئی۔ ان میں سے گاڑیوں کو روکنے کے کئی معاملات میں  تیز رفتار تعاقب کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات کے ساتھ سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ہندوستان  میں سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی افیون کی غیر قانونی فصل کو تباہ کرنے کا آپریشن ’’پرہار‘‘ شروع کیا گیا جس میں اروناچل پردیش (8501 ہیکٹر) اور منی پور (1,825 ہیکٹر)  ریاستوں میں 10326 ہیکٹر (25 526 ایکڑ) غیر قانونی افیون کو تلف کرنے کا کام  دشوار گزار  راستوں  اور  خطرات کے باوجود کامیابی سے  مکمل ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image019XYUN.jpg

آپریشن ’’شکتی‘‘ ہماچل پردیش میں شروع کیا گیا تھا جس میں سی بی این افسران کے ذریعہ 1124 ہیکٹر (2777 ایکڑ) غیر قانونی بھانگ (گانجہ) کی فصل کو تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ہماچل پردیش میں سی بی این کے ذریعے غیر قانونی گانجے کو تلف کرنے  کا سب سے بڑا آپریشن بھی تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image021JPG3.jpg

انسداد منشیات کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ضبط شدہ منشیات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ٹھکانے لگایا گیا جس کے نتیجے میں 86 معاملوں  میں پکڑی گئی 104 ٹن سے زائد ممنوعہ منشیات  کو ضائع کیا گیا جو کہ سی بی این کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ تلف کی جانے والی منشیات میں پوست کا بھوسا (ڈوڈہ چورا)، افیون، ہیروئن (براؤن شوگر)، بھانگ (گانجہ)، ایم ڈی پاؤڈر، کوڈین فاسفیٹ سیرپ، لاکھوں مختلف سائیکو ٹراپک گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image022IKAA.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3470



(Release ID: 1994983) Visitor Counter : 56


Read this release in: Telugu , English , Hindi