وزارت دفاع

آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اور ایمس، نئی دہلی مشترکہ تحقیقی پروجیکٹوں کے اہتمام  میں تعاون کریں گے

Posted On: 10 JAN 2024 5:59PM by PIB Delhi

وزارت دفاع تحت کام کرنے والے ادارے  آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اےایف ایم ایس)  اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی نے 10 جنوری 2024 کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ، مشترکہ تحقیق اور  کثیر  موضوعاتی سائنسی اور ٹیکنالوجی کے مسائل کو حل  کرنے کے سلسلے میں  تعلیمی سرگرمیاں  میں تعاون  کے مقاصد کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے ہیں۔

ڈی جی اے ایف ایم ایس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور ڈائرکٹر، ایمس پروفیسر ایم سری نواس نے مشترکہ تحقیقی پروجیکٹوں، مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ان دونوں اداروں کی فیکلٹیز،خصوصی طور پر تحقیقات، ریسرچ اور مریضوں کی دیکھ ریکھ کی خدمات  کے معاملے میں دونوں اداروں کے  پاس  دستیاب سہولیات کا پتہ لگائیں گی ۔

فیکلٹی ایکسچینج پروگرام ریسرچ  اور تربیتی مقاصد کے لیے ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں فیکلٹی کی نقل و حرکت کو ہموار کرے گا۔ دونوں اداروں کے پانچ ممبران پر مشتمل ایک تعاون بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ممکنہ تعاون کا پتہ لگانے کے لیے ماہانہ میٹنگیں  کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic11SPU.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3471



(Release ID: 1994960) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi