سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر شانتی شری دھولی پوڑی پنڈت کی قیادت میں وفد نے سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


انہوں نے اسٹارٹ اپ تعاون کے ساتھ ساتھ تعلیمی منصوبوں  جن کو یونیورسٹی خاص طور سے بایو ٹکنالوجی کے شعبے  اور عام طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی حمایت سے جاری رکھے ہوئے ہے، پر تبادلہ خیال کیا

کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں ممتاز ادارے کے تعاون پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا

اکیڈمی، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے درمیان مربوط نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے لیے دنیا کی علم پر مبنی معیشت کے طور پر ابھرنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے

"انوسندھان این آر ایف  اور نئی، نئی قومی تعلیمی پالیسی - 2020 ہندوستان میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر اور کاروبار کے مواقع کھولنے کے وعدے کے ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تکمیل کرتی ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 JAN 2024 5:29PM by PIB Delhi

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری دھولی پوڈی پنڈت نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاءکے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور اسٹارٹ اپ تعاون کے ساتھ ساتھ تعلیمی پروجیکٹوں جن کو یونیورسٹی خاص طور پر بایو ٹکنالوجی کے شعبہ اور عمومی طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے جاری رکھے ہوئے ہے، پر تبادلہ خیال کیا۔

وائس چانسلر کے ساتھ پروفیسر ستیش چندر گارکوٹی (ریکٹر)، پروفیسر سپریا چکربورتی، ڈین اسکول آف لائف سائنسز اور جے این یو کے دیگر سینئر فیکلٹی تھے جنہوں نے وزیر اور ان کی ٹیم کے ساتھ لائف سائنسز وغیرہ کے پلانٹ جینومکس میں تحقیق کے ممکنہ صلاحیت کے شعبوں  کے معاملے کو اٹھایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018DP2.jpg

پروفیسر شانتی  شری دھولی پوڈی پنڈت نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی میں ہونے والی نئی پیشرفت کے ساتھ ساتھ کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں باوقار ادارے کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد نے 'بوسٹ ٹو یونیورسٹی انٹر ڈسپلنری لائف سائنس ڈیپارٹمنٹس فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ' (ڈی بی ٹی-بی یو آئی ایل ڈی ای آر) پروگرام کے تحت شعبہ  بایو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے تعاون سے جے این یو کے جاری سماجی ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے ایڈوانسڈ انسٹرومینٹیشن ریسرچ فیسیلٹی (اے آئی آر ایف) میں دستیاب 25 جدید ترین آلات کو بھی اجاگر کیا جو جے این یو کے تمام سائنس اسکولوں کے ساتھ ساتھ دہلی میں اور دہلی سے باہر دیگر تعلیمی تحقیقی اداروں اور نجی کمپنیوں/صنعتوں کے لیے تحقیق میں بین الضابطہ درخواستوں کو پورا کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00204SB.jpg

 

اکیڈمی، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے درمیان مربوط نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے لیے دنیا کی علم پر مبنی معیشت کے طور پر ابھرنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے اورجہاں تک   اختراع  اور ٹیکنالوجی کا تعلق ہے تو پچھلے کچھ سالوں میں، اس نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کے لحاظ سے دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JNTB.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 'ہول آف سائنس' کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے حکومت ہند کے تمام سائنسی شعبوں کی مشترکہ ماہانہ میٹنگز کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو کے اسکول آف لائف سائنسز میں طلباء کو ڈی بی ٹی کے بی آئی آر اے سی پی پی پی ماڈل کے تعاون سے اروما مشن اور ایگریکلچر اسٹارٹ اپس میں اسٹارٹ اپ شروع کرنے کی ترغیب دینے کی بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا، "انوسندھن نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) اور نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی -2020) بھارت میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر اور کاروبار کے مواقع کھولنے کے وعدے کے ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تکمیل کرتی ہے۔"

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T6I4.jpg

 

پروفیسر پنڈت نے کہا کہ جے این یو کا اسکول آف لائف سائنسز اپنے ایم ایس سی پروگرام میں این ای پی 2020 کو نافذ کرنے والا پہلا ادارہ ہے جبکہ بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) پروگرام طلباء کے درمیان ایک زبردست کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی آئی آئی ٹی دہلی کے طلباء کو موضوع کے لیکچرز کی لائیو فیڈ اور ریکارڈ شدہ ویڈیوز فراہم کر رہی ہے اور یہ دیگر اداروں کے طلباء کو مفت فراہم کی جا سکتی ہے جبکہ یہ غیر ملکی طلباء کو معمولی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

پروفیسر پنڈت، جو اس باوقار یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں اور جے این یو کی پہلی سابق طالب علم بھی ہیں، نے جے این یو کو انسٹی ٹیوشن آف ایمیننس کا درجہ دینے کے لیے وزیر کی توجہ بھی طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو نے حال ہی میں اپنا نصب العین 'تمسو ما جیوتیرگمایا' اپنایا ہے، جس میں نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور روزگار پیدا کرنے کے نئے مواقع پر توجہ دی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 3461)


(Release ID: 1994955)
Read this release in: English , Hindi