وزارت اطلاعات ونشریات
راجستھان کے صحافیوں کی ٹیم کا آسام کا چھ روزہ دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے
میڈیا نےجورہاٹ میں وی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
09 JAN 2024 8:25PM by PIB Delhi
پریس انفارمیشن بیورو کی ایک مثبت پہل قدمی کے طور پر، راجستھان کے سات صحافی اس وقت آسام کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد ریاست میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی میں اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ آسام کے بھرپور ثقافتی اور قدرتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔
ٹیم نے آج آئی ایس بی ٹی، تراجن، جورہاٹ ضلع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے شہری کیمپ کا دورہ کیا۔ صحافیوں کی ٹیم کے علاوہ، جورہاٹ کے ایس ڈی او اور ایگزیکٹیو آفیسر جناب دھربوجیوتی ناتھ، جناب بکرم نیوار، اسسٹنٹ کمشنر، جورہاٹ میونسپل بورڈ کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن بھی موجود تھے۔
صحافیوں کی ٹیم نے مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور جورہاٹ ضلع میں وی بی ایس وائی کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
آسام سرکار کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے کے ضلع پروگرام کوآرڈینیٹر جناب تنمے آچاریہ، نے ’’سنچے لکشمی‘‘ نامی ایک پہل کے بارےمیں مطلع کیا، جہاں بچیوں میں بچت اور مالی خواندگی کی عادت ڈالنے کے لیے پگی بینک تقسیم کیے جاتے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کا ضلعی مرکز (ڈی ایچ ای ڈبلیو)، جورہاٹ ، لڑکی کے والدین کو تالا اور چابی کی سہولت کے ساتھ پِگی بینک (گلک) تقسیم کرتا ہے اور ساتھ ہی سوکنیا سمردھی یوجنا (ایس ایس وائی) کے فارم اور بروشر بھی دیئے جاتے ہ یں، جو کہ ایک چھوٹی بچت پر مبنی سرکاری اسکیم ہے۔ یہ اسکیم خاص طورپر چھوٹی لڑکیوں کے لیے ہے اور اسے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
صحافیوں نے گللکوں میں کچھ رقم بھی شیئر کی۔ خواتین استفادہ کنندگان نے بھی اپنی داستانیں اور سرکاری اسکیموں کے متعدد فوائد سے آگاہ کیا۔
دن کے بعد کے حصے میں صحافیوں کی ٹیم نے جورہاٹ میں سوارگادیو چاولونگ ایس یو آئی- کا فا سمن وے کھیترا کا دورہ کیا۔ یہ ضلع میں ایک ثقافتی نیز تعلیمی مرکز ہے۔ ٹیم نے میوزیم کا دورہ کیا اور آہوم سلطنت کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس مرکز میں سوئی- کا- فا میموریل، میوزیم، آرٹ اینڈ کرافٹ سنٹر، کاریگروں کا گاؤں وغیرہ شامل ہیں۔
یہ صحافیوں کی خواہش پوری کرنے والا دن تھا کیونکہ انہوں نے ریاست میں سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کا مشاہدہ کیا۔
*****
U.No.3447
(ش ح ۔ ع م - ر ا)
(Release ID: 1994908)