وزارت دفاع

بی ای ایل اور گھریلو اسٹارٹ اَپس کی مشترکہ کوششوں سے دفاعی پیداوار میں آتم نربھارت بننے میں مدد ملے گی


بی ای ایل کے سائنسدانوں اور انجینئروں کی طرف سے مزید اقدامات شروع کئے جانے چاہئیں: دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارامنے

Posted On: 10 JAN 2024 4:27PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارامنے نے اترپردیش کے غازی آباد میں 10 جنوری 2024 کو بھارت الیکٹرونک لمٹیڈ(بی ای ایل)، جو ایک دفاعی عوامی خدمات سے متعلق یونٹ (ڈی پی ایس یو) ہے، کی سینٹرل ریسرچ لیبارٹری (سی آر ایل) میں جدید ترین آڈیٹوریم‘ابھیگیان’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ابھیگیان آڈیٹوریم کو سائنسی برادری کا اثاثہ قرار دیا۔

بی ای ایل کے سائنسدانوں اور انجینئروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ گھریلو اسٹارٹ اَپس اور انکیوبیٹرز کے ساتھ مزید تعاون کریں، جس کا مقصد مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجیز/مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی ای ایل کے سائنسدانوں اور انجینئروں کی طرف سے مزید اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

دفاعی سکریٹری نے مزید کہا کہ جیسا کہ تینوں خدمات کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بی ای ایل اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے کہ مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو مربوط طریقے سے آلات/نظام فراہم کیے جائیں۔

ابھیگیان آڈیٹوریم، بہترین صوتی،ا سمارٹ انٹرفیس، ایک بڑی انٹرایکٹو ڈیٹا وال اور لائیو فیڈ کے لیے وسیع تر خصوصیات کے ساتھ تین کیمروں پر مشتمل ہے۔ بیک وقت پریزینٹیشن اور مظاہرے کے لیے دو ہائی ریزولوشن ڈسپلے بھی ہیں۔آڈیٹوریم میں 250 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اسے پروڈکٹ ڈیمو، سمپوزیم، ہیکاتھون، ٹیک ٹاک اور لیکچرز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر بی ای ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب بھانو پرکاش سریواستو اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

*************

ش ح ۔ ع ح۔ن ع

U. No.3451



(Release ID: 1994885) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil