عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’’ای گورننس‘‘ کے موضوع پر علاقائی کانفرنس آج گوہاٹی میں شروع ہو ئی


آسام کے گورنر، جناب گلاب چند کٹاریہ اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی

وزیر اعظم جناب  مودی کی گورننس اصلاحات نے شمال مشرقی خطے کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد کی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 09 JAN 2024 6:44PM by PIB Delhi

حکومت آسام کے اشتراک سے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے ار پی جی)کے زیر اہتمام ’’ای گورننس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ علاقائی کانفرنس آج گوہاٹی میں شروع ہوئی۔ آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی  اجلاس  کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)سائنس اور ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم  مودی کی گورننس اصلاحات نے شمال مشرقی خطے کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد کی ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے اس حکومت کی طرف سے سخت فیصلے کیے گئے ہیں، جو اس خطے کے لوگوں کے معیار زندگی میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شمال مشرقی خطے  کو مودی کے ترقیاتی ماڈل کی مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TL1I.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات مرکزی حکومت کی جانب سے نظم و نسق میں آسانی اور خدمات کی فراہمی میں آسانی کے لیے لائی گئی ہیں۔ ’’وزیراعظم کے ایوارڈز کو  لایا گیا ہے۔ فلیگ شپ اسکیموں پر مبنی ایک مقصد والا معیار بنایا گیا ہے۔ خیال یہ تھا کہ تمام اضلاع کو مقابلہ کرنے دیا جائے۔ نتیجے کے طور پر اب ہمارے پاس 750 سے زیادہ اضلاع کی شرکت ہے اور ہمیں شمال مشرق سے کچھ بہترین ایکسی لینس ایوارڈ ملے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی دھارے میں آنے کو خیالات کی سطح اور بہترین طرز عمل پر مبنی ہونا چاہیے۔ ’’ہم نے سوچھتا مہم شروع کی اور صرف کچرا فروخت کرکے1162 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام سے ملک بھر میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VAH5.jpg

 

ڈاکٹر سنگھ نے سنٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈیس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس)پر بھی بات کی۔’’یہ نہ صرف شہریوں کو شامل کرنے کا ایک ذریعہ ہے ،بلکہ پورے ملک کو پابند کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سول سروسز ڈے، گڈ گورننس انڈیکس، علاقائی کانفرنسوں جیسے اقدامات نے شمال مشرق کو بڑے پیمانے پر رسائی دی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ای-گورننس پر علاقائی کانفرنس علم اور طور طریقوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت آئی ٹی اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز کے میدان میں شہریوں کو اچھی حکمرانی کی بہتر فراہمی کے لیے بہت سی پیش رفت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کے مقصد کی تکمیل کے لیے جس کے لیے وژن 2047 کی سمت کام کرنے کی ضرورت ہے، جس میں تکنیکی بہتری کے اہم حصے اور بہترین حل تیار کرنا شامل ہے، ہماری توجہ افسران کی ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں صلاحیتوں کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی، تاکہ وہ اگلے25 سال کے امرت کال کے دوران ایک شاندار اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر میں تعاون دینے کے لیے تقریباً 20-25 سال  دے سکیں اور ان کے پاس خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں تعاون دینے کے لیے 25-20 سال ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00391KL.jpg

 

آسام حکومت کے چیف سیکریٹری جناب پبن کمار بورٹھاکر اور ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری جناب وی سرینواس نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس کے دوران25 علاقائی کانفرنسوں کے سفر پر ایک کتابچہ اور ای-گورننس انیشیٹوز پر- ای جرنل ایم جی ایم جی(جولائی– دسمبر 2023 ایڈیشن) کا بھی اجراء کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SX8F.jpg

 

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد قومی اور ریاستی سطح کی عوامی انتظامیہ تنظیموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ عوامی انتظامیہ میں ایجادات، زندگی کے معیار کو بہتر بنانے، گڈ گورننس، ای گورننس، ڈیجیٹل گورننس وغیرہ کے لیے مستقبل کے عوامی حل کو تبدیل کیا جا سکے۔ یہ کانفرنس ایک دو روزہ پروگرام ہے، جس میں ریاستوں کے نمائندوں/ڈی ایم/ڈی سی کو پی ایم ایوارڈ سے نوازے گئے اقدامات/ای گورننس سے نوازے گئے اقدامات/ریاستوں کے گڈ گورننس کے طریقہ کار کو وسیع تر پھیلاؤ اور ممکنہ نقل کے لیے پریزنٹیشن دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.3428



(Release ID: 1994632) Visitor Counter : 73