وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان کلا اتسو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 08 JAN 2024 10:13PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 9 جنوری 2024 کو کلا اتسو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ تعلیم کی وزیر مملکت، محترمہ انپورنا دیوی بھی اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گی۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، وزارت تعلیم، اور قومی تعلیمی تحقیق اور تربیت کونسل (این سی ای آر ٹی) 9-12 جنوری 2024 تک نیشنل بال بھون اور گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی، نئی دہلی میں کلا اتسو 2024 کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔

سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار، اور ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، پروفیسر دنیش پرساد سکلانی اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کلا اتسوجو 2023 جو 9-11 جنوری 2024 تک منعقد ہوگا،اس میں 10 آرٹ فارمز میں فنی مظاہرے کا مشاہدہ کیا جائےگا: 1. ووکل میوزک - کلاسیکل؛ 2. صوتی موسیقی - روایتی لوک؛ 3. انسٹرومینٹل میوزک –ڈھول تاشوں وغیرہ پر مبنی موسیقی۔ 4. ساز موسیقی - میلوڈک؛ 5. رقص - کلاسیکی؛ 6. رقص - لوک؛ 7. بصری فنون (2 جہتی)؛ 8. بصری فنون (3 جہتی)؛ 9. دیسی کھلونے اور کھیل؛ اور 10۔ ڈرامہ (سولو اداکاری)۔36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کے تقریباً 700 طلباء ان تمام انواع میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اختتامی تقریب 12 جنوری 2024 کو ہوگی جس میں انعام یافتہ طلباء کو ٹرافیاں دی جائیں گی۔

 

*************

ش ح۔س ب ۔م ش

(U-3406)


(Release ID: 1994406) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi