پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت 9 سے 12 جنوری 2024 کے دوران وائبرنٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو-2024 میں ’اسمارٹ پنچایت‘ کی نمائش کے لیے ایک اسٹال لگائے گی
Posted On:
08 JAN 2024 7:57PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت 9 سے 12 جنوری 2024 کے دوران صنعتی نمائش بیورو (iNDEXb)، حکومت گجرات کے زیر اہتمام وائبرنٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو-2024 میں ’اسمارٹ پنچایت‘ کی نمائش کے لیے اسٹال لگائے گی۔ وزارت اس طرح ایکسپو ایونٹ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔
اس اسٹال میں وزارت کی فلیگ شپ اسکیم سوامتو (SVAMITVA)، اسمارٹ پنچایت بھون، پنچایت بھون میں ماحول دوست توانائی جیسے شمسی توانائی کو فروغ دینے، کامن سروس سینٹرز (سی ایس ایس) کو فروغ دینے، پنچایتوں کے رہائشیوں کی طرف سے ٹیکس/فیس وغیرہ کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی، ’میری پنچایت ایپلی کیشن‘ کو فروغ دینے، جو ملک میں پنچایتوں کے بارے میں ون اسٹاپ انفارمیشن پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، ’گرام منچترا ایپلیکیشن‘ کا مظاہر کیا جائے گا جو گرام پنچایت سطح پر مقامی لوگوں کو سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ ان میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار کے کافی مواقع ہیں۔ یہ اسٹال پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کو ’اسمارٹ پنچایت‘ کے تصور سے متعارف ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گا جسے پنچایتی راج کی وزارت ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مل کر کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ iNDEXb نے ’اسمارٹ پنچایت‘ کے تھیم پر وزارت کے ذریعہ اسٹال نمبر P – 27 کی تنصیب کے لیے ہال نمبر 12 میں 66 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3395
(Release ID: 1994342)
Visitor Counter : 4324