کوئلے کی وزارت
کامیابی کی کہانی
جس زمین سے کوئلہ نکالا گیا ہے اس پر زندگی، ایک ماحولیاتی نظام کا نقطہ نظر
Posted On:
08 JAN 2024 4:17PM by PIB Delhi
ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھنے کے درمیان ایک نازک توازن کو برقرار رکھتے ہوئے، کوئلے کا شعبہ پائیدار جنگل بانی اور حیاتیاتی بحالی کے لیے ترقی پسند حکمت عملیوں کو اپنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حیاتیاتی بحالی اور جنگل بانی کی وسیع تر کوششوں کا مقصد کاربن سنک اور گرین کور دونوں کو مضبوط بنانا ہے۔ پچھلے 10 سالوں کے دوران، کول پی ایس یوز نے متاثر کن 42.3 ملین پودے لگا کر کامیابی سے تقریباً 18,849 ہیکٹر زمین کو سبز احاطہ میں لایا ہے۔ یہ اہم اقدام کوئلے کے شعبے کی ذمہ دارانہ اور ماحول دوست پائیدار کوئلے کی کان کنی کے طریقوں کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
راجرپا، رام گڑھ، جھارکھنڈ کے بیکفلڈ ایریا پر شجر کاری
کوئلے کی کان کنی کے منصوبے، جن کے لیے لازمی ماحولیاتی اور جنگلات کی منظوری درکار ہوتی ہے، کو فاریسٹ کلیئرنس (ایف سی) کے لیے کمپنسٹری فاریسٹیشن (سی اے) اراضی کی شناخت میں ایک اہم رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایف سی کی منظوری کے عمل کو ہموار کرنے اور تیز کرنے، سی اے کے اخراجات کو کم کرنے، کاربن کریڈٹ حاصل کرنے، اور قومی اہداف کو پورا کرنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) نے 24جنوری 2023 کو تسلیم شدہ معاوضہ دار شجرکاری (اے سی اے) کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔شجرکاری کا یہ فعال اقدام نجی زمین کے مالکان اور سرکاری اداروں کو پڑی زمینوں پر شجرکاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے جنگلات کے باہر درختوں (ٹی او ایف)میں اضافہ ہوتا ہے ۔
اے سی اے کے رہنما خطوط کے ساتھ موافقت میں، کول پی ایس یوز نے اے سی اے کے لیے موزوں 3075 ہیکٹر غیر جنگلاتی کوئلہ اخراج شدہ زمین کی نشاندہی کی ہے۔ کوئلے کے پی ایس یوز کے ذریعہ متعلقہ ریاستی محکمہ جنگلات کو اے سی اے لینڈ بینک کے طور پر غیر جنگلاتی جنگلاتی شدہ کوئلہ اخراج شدہ اراضی کے مناسب نوٹیفکیشن کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں تاکہ مستقبل میں کوئلے کی کانوں کے لیے فاریسٹ کلیئرنس کو تیز کیا جا سکے جس میں جنگل کی زمین کو موڑنے کی ضرورت ہے۔
چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کا بشرام پور اوپن کاسٹ پروجیکٹ ایکریڈیٹیڈ کمپنسٹری ا فاریسٹیشن (اے سی اے) کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ایک قابل ستائش مثال ہے۔ یہ منصوبہ 1959-60 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ پائیدار کان کنی اور ذمہ دارانہ زمین کی بحالی کے لیے ایک معیار بن گیا ہے۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے جولائی 2018 میں آپریشنز کے اختتام کو نشان زد کرتے ہوئے، پروجیکٹ نے 1472 ہیکٹر تک پھیلے لیز ہولڈ کے اندر باریک بینی سے منصوبہ بند ترقی پسند اور حتمی کان کی بندش کی پیروی کی۔ مرحلہ وار زمین کی بحالی کا عمل، جس میں حقیقی/تکنیکی اور حیاتیاتی بحالی کے طریقوں کو شامل کیا گیا تھا، ان علاقوں کی بحالی کے لیے وقف کیا گیا تھا جن کی کان کنی کی گئی تھی۔ لیز ہولڈ کے اندر، تقریباً 319 ہیکٹر کو دوبارہ بحال شدہ قابل استعمال جنگل کی زمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مزید برآں، تقریباً 40 ہیکٹر ایک سولر پلانٹ کے لیے مختص کی گئی ہے، جب کہ 906.82 ہیکٹر کامیاب حیاتیاتی طور پر دوبارہ حاصل کی گئی غیر جنگلاتی زمین کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ بحال شدہ زمین اب مقامی انواع کا ایک فروغ پزیر ماحولیاتی نظام پیش کرتی ہے، جس میں کیسیا سامیہ، ببول، نیلگیری، ساگوان، خیر، بابل، شیشو، بوٹل برش، آم، سیرس، جامن، نیم، گل موہر، ساگ، کارنجا وغیرہ شامل ہیں۔ لیز ہولڈ کی ایک ممتاز خصصیت تقریباً 77 ہیکٹر خالی کانوں کو پانی سے بھرے ذخائر میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ ذخیرہ گھریلو استعمال، آبپاشی، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے، زمینی پانی کے ریچارج اور دوبارہ آباد نباتات اور حیوانات کے لیے پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ خاص طور پر، مقامی نباتات اور حیوانات کی دوبارہ آباد کاری نے علاقے کی حیاتیاتی تنوع کو نمایاں طور پر تقویت بخشی ہے۔ حیوانات، بشمول دوبارہ آباد شدہ اقسام جیسے کہ سلوتھ بیئر، لومڑی اور رینگنے والے جانور وغیرہ اور نقل مکانی کرنے والے پرندے، اب آبی ذخائر کے آس پاس پروان چڑھتے دیکھے جاتے ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے پروجیکٹ کی لگن، اکریڈیٹڈ کمپنسیٹری افاریسٹیشن ((اے سی اے) کے ساتھ مل کر، اے سی اے کے لیے 899.17 ہیکٹر شجر کاری شدہ غیر جنگلاتی کوئلہ اخراج شدہ زمین کی نشاندہی کی ہے۔ چھتیس گڑھ کے ریاستی محکمہ جنگلات کو بشرام پور اوپن کاسٹ میں اے سی اے لینڈ بینک کے طور پر شناخت شدہ جنگلاتی زمین کے نوٹیفکیشن کے لیے ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔ سورج پور فاریسٹ ڈویژن کے ذریعہ 899.17 ہیکٹر میں سے، 403 ہیکٹر کا پہلے ہی معائنہ کیا جا چکا ہے، اور ایک سائٹ کی مناسبیت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے، جو کسمندہ او سی میں 402.96 ہیکٹر کی جنگلاتی زمین کے استعمال کے لیے سی اے زمین کے طور پر ایم او ای ایف اینڈ سی سی کو جمع کرایا گیا ہے۔ مزید، ایس ای سی ایل نے ڈی ایف او، سورج پور سے درخواست کی ہے کہ وہ اے سی اے زمین کے طور پر سائٹ کی مناسبیت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے بقیہ شناخت شدہ شجر کاری شدہ غیر جنگلاتی کوئلہ اخراج شدہ زمین کا معائنہ کرے۔
یہ اقدام کوئلے کے شعبے کی ذمہ دارانہ اور پائیدار کوئلے کی کان کنی کے طریقوں کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اے سی اے کا اہم نقطہ نظر نہ صرف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی مسلسل دستیابی کی ضمانت دیتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور کوئلے کے علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے میں بھی قابل ذکر تعاون پیش کرتا ہے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 3383)
(Release ID: 1994283)
Visitor Counter : 107