شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی سی اے نے پرواز کے عملے کے لیے تھکان کے خطرے کے انتظام کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں کیں


•  پائلٹ کی تھکان کو دور کرنے ،فلائٹ کی مجموعی سلامتی اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں متوازن پیشرفت میں اضافہ

• ایئر لائن آپریٹرز کو یکم جون 2024 تک ،تازہ ترین نظرثانی شدہ ضوابط کی تعمیل کرنے کی ضرورت

Posted On: 08 JAN 2024 4:14PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق، فلائٹ عملے کے لیے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشنز (ایف ڈی ٹی ایل) سے متعلق ضوابط میں اہم تبدیلیاں کی ہیں ۔ یہ ضوابط اب ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تھکان سے متعلق ہوا بازی کے حفاظتی خطرات کے انتظام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہری ہوا بازی کے شعبے میں ان اصلاحات کا آغاز، پائلٹ کی تھکان کو دور کرنے، پرواز کی مجموعی سلامتی کو بڑھانے اور اسے ہندوستان میں ہوابازی کے شعبے کی متوقع ترقی کے ساتھ متوازن کرنے میں ایک اہم قدم ہوگا۔ نظرثانی شدہ ایف ڈی ٹی ایل ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ایئر لائن آپریٹرز کو یکم جون 2024 تک نظر ثانی شدہ ضوابط کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ایئر لائن آپریٹرز کو لاجسٹکس، نظام کی تبدیلیوں اور ایف ڈی ٹی ایل کے نظرثانی شدہ ضوابط میں ترامیم سے پیدا ہونے والے نتیجہ خیز انتظام سے ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے کے لیے کافی وقت ملے گا۔

اعداد و شمار پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے پائلٹ کی تھکان سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور ان کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ،ڈی جی سی اے نے ایئر لائن آپریٹرز کی طرف سے پیش کی گئی پائلٹ  کی تھکان  کی رپورٹوں کے ساتھ وسیع تعداد میں پائلٹ روسٹرز کو یکجا کیا اور ان کا تجزیہ کیا۔ مطالعہ اور تجزیہ کی بنیاد پر، تھکاوٹ پیدا کرنے والے کچھ اہم شعبوں ،جیسے زیادہ سے زیادہ فلائٹ ڈیوٹی پیریڈ، نائٹ ڈیوٹی، ہفتہ وار ریسٹ پیریڈ، فلائٹ ڈیوٹی پیریڈ ایکسٹینشن وغیرہ کی نشاندہی کی گئی۔ایف ڈی ٹی ایل کے نظر ثانی شدہ ضوابط، وسیع اعداد و شمار کے تجزیہ اور آراء کے بعد وضع کیے گئے ہیں۔ مختلف متعلقہ فریقین سے، جس میں ایئر لائن آپریٹرز، پائلٹ ایسوسی ایشنز اور افراد شامل ہیں، ہندوستان میں مخصوص آپریٹنگ ماحول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضوابط میں ترمیم کرنے میں دنیا بھر کے بہترین طریقوں(یو ایس اے- ایف اے اے اور ای اے ایس اے-ای یو) کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ  ایف ڈی ٹی ایل ضوابط کی اہم جھلکیاں:

  • پرواز کے عملے کے لیے ہفتہ وار آرام کی مدت میں توسیع: نظرثانی شدہ ضوابط کے منشور نے ،پرواز کے عملے کے لیے ہفتہ وار آرام کے دورانیے کو 36 گھنٹے سے بڑھا کر 48 گھنٹے کر دیاہے؛ اس طرح  مسلسل تھکان سے بحالی کے لیے کافی وقت  کی  فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
  • رات کی ڈیوٹی: رات کی تعریف میں ترمیم کی گئی ہے ،جو کہ اب نظرثانی شدہ ضوابط میں رات کے 12 بجے سےصبح کے 6 بجے تک کی مدت کا احاطہ کرتی ہے جبکہ سابقہ ضوابط کے تحت اس میں   12 بجے سےصبح کے 5 بجے تک کی مدت کا احاطہ ہوتا ہے۔ صبح سویرے ایک گھنٹہ کا یہ اضافہ مناسب آرام کو یقینی بنائے گا اور رات کی ڈیوٹی کی مدت کو بھی  معمول کے مطابق بنائے گا، جس میں ونڈو آف سرکیڈین لو (ڈبلیو او سی ایل) کورات 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کی مدت کے لئے  شامل کیا گیا ہے، یعنی وہ وقت جس کے دوران سرکیڈین باڈی کلاک سائیکل اس لحاظ سے چوکسی  کے اعتبار سےسب سے کم ہے۔
  • زیادہ سے زیادہ پرواز کا وقت، زیادہ سے زیادہ فلائٹ ڈیوٹی کی مدت اور رات کے دوران لینڈنگ کی تعداد: نظر ثانی شدہ ضوابط میں، ٹائم زونز میں مختلف قسم کے آپریشنز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ فلائٹ آپریشنز کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹ ٹائم اور زیادہ سے زیادہ فلائٹ ڈیوٹی پیریڈ کو بالترتیب 8 گھنٹے فلائٹ ٹائم اور 10 گھنٹے فلائٹ ڈیوٹی کی مدت تک محدود کر دیا گیا ہے اور لینڈنگ کی تعداد صرف دو لینڈنگ تک محدود کر دی گئی ہے؛جبکہ پچھلے ضابطوں کے تحت، زیادہ سے زیادہ 6 لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ رات کے آپریشنز کے دوران، اس طرح پرواز کی سلامتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • اس کے علاوہ، ڈی جی سی اے نےاس بات کو لازمی قرار دیا ہے کہ تمام ایئر لائن آپریٹرز ،تجزیہ کے بعد سہ ماہی تھکان سے متعلق رپورٹ پیش کریں، اس میں  ایسی رپورٹس پر کی گئی کارروائی بھی شامل ہے۔ مزیدبرآں، یہ شرط بھی  رکھی گئی ہے کہ تھکان کی رپورٹس ، ایک غیر تعزیری اور رازداری کی پالیسی پر عمل کریں گی۔

ڈی جی سی اے، مزید تھکان کے انتظام کے ایک نئے نظام کو اپنانے کا خیال رکھتا ہے، یعنی تھکان کے خطرے کے انتظامیہ (ایف آر ایم ایس) کو آگے بڑھانا۔ نظرثانی شدہ ایف ڈی ٹی ایل ضابطہ ،ہندوستان میں ایف آر ایم ایس کے نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ایف آر ایم ایس پرواز کے عملے کی تھکان کی نگرانی اور رپورٹنگ کو بڑھانے کے لیے اعداد و شمار پر مبنی نقطہ نظر ہے۔ مستقبل میں ایف آر ایم ایس کا نظام  کے لئے جب ایف آر ایم ایس فریم ورک میں منتقلی کی تیاری  کے لئےتمام متعلقہ فریقین کی طرف سے مستعدی کا اظہار کیا جائے گا،تو ہوا بازی کے مختلف متعلقہ فریقین کے تعاون کو سخت نگرانی، ریکارڈ رکھنے اور رپورٹنگ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی ،جس میں ریگولیٹر، ایئر لائن آپریٹرز، فلائٹ  کے عملے وغیرہ  شامل ہیں ۔

ایف ڈی ٹی ایل کے نظرثانی شدہ ضوابط کے نفاذ کے ساتھ، ہوا بازی کا شعبہ محفوظ آسمانوں کی خواہش رکھتا ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 3382)


(Release ID: 1994254) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi