ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی  ریلوے نے کیلنڈر سال 2023 میں 6,577 روٹ کلومیٹر برق کاری حاصل کی


ریلوے برق کاری  بھارتی  ریلوے کے کل براڈ گیج روٹ کا 93.83 فیصد ہے

Posted On: 08 JAN 2024 4:02PM by PIB Delhi

ماحول دوست، تیز رفتار اور توانائی سے موثر نقل و حمل کا طریقہ فراہم کرنے کے نظریے کے ساتھ، بھارتی  ریلویز براڈ گیج پٹریوں کی 100فیصد برق کاری کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ کیلنڈر سال 2023 کے دوران، بھارتی  ریلوے نے 6,577 روٹ کلومیٹر برقی کاری حاصل کی ہے۔ دسمبر 2023 تک 61,508 روٹ کلومیٹر کے کل براڈ گیج (BG) نیٹ ورک کو برقی کر دیا گیا ہے جو کہ بھارتی  ریلوے کے کل براڈ گیج روٹ (65,556 آر کے ایم ز) کا 93.83فیصد ہے۔ 2014 تک، 21,801 کلومیٹر براڈ گیج نیٹ ورک کو برقی بنایا گیا تھا۔

ریلوے برق کاری مندرجہ ذیل  فوائد پیش کرتا ہے:

 

  1. آپریٹنگ لاگت میں کمی۔
  2. الیکٹرک لوکوموٹیوز کی زیادہ گنجائش کی وجہ سے بھاری مال بردار ٹرینوں اور لمبی مسافر ٹرینوں کی نقل و حمل؛ جس کی وجہ سے تھرو پٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • III. ٹریکشن تبدیلی کی وجہ سے رکاوٹوں کو ختم کرکے سیکشنل صلاحیت میں اضافہ۔
  1. ٹرانسپورٹ کا ماحول دوست موڈ۔
  2. درآمد شدہ خام تیل پر انحصار کم کر کے قیمتی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 3381


(Release ID: 1994236) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi