بجلی کی وزارت
جموںوکشمیر میں 19-2018 میں توانائی کی کمی 17.8فیصدتھی جو نومبر 2023 میں کم ہوکر 1.5فیصد رہ گئی: بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر
جموں وکشمیر میں اگلے 8سے 10 سال میں امید ہے کہ یہاں مزید 7000 میگاواٹ پن بجلی کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی
Posted On:
19 DEC 2023 5:13PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہےکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کیرو (4x156 = 624 میگاواٹ)، رتلے (4x205 + 1x30=850 میگاواٹ)، کوار (4x135 = 540 میگاواٹ) اور کرناہ (12 میگاواٹ) نام کے چار پن بجلی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی صلاحیت 2,026 میگاواٹ ہے۔ 2019 سے جموں و کشمیر کے منصوبوں کی تفصیلات کے ساتھ لاگت اور پیش رفت ذیل میں دی گئی ہے۔
2019 سے شروع کیے گئے زیر عمل منصوبوں کی فہرست : و
نمبر شمار
|
پروجیکٹ کا نام
|
صلاحیت میگاواٹ میں
|
تخمینہ لاگت (کروڑروپے میں)
|
فزیکل ومالی پیش رفت (اکتوبر 2023)
|
Physical
|
Financial
|
1
|
رتلے ایچ ای پی
|
850
|
52881.94
|
10.35%
|
8.07%
|
2
|
کیرو ایچ ای پی
|
624
|
4287.5
|
24.03%
|
24.70%
|
3
|
کوار ایچ ای پی
|
540
|
4526.12
|
8.15%
|
11.71%
|
4
|
کرناہ ایچ ای پی
|
12
|
123.60
|
53.28%
|
53%
|
جموں اور کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جے کےایس پی ڈی سی ) نے 1,197.4 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ 13 پن بجلی پروجیکٹوں سے 2014-15 سے نومبر 2023 تک کل 48,808.68 ملین یونٹ توانائی پیدا کی ہے۔توانائی کی پیداوار کا سال بہ سال ڈیٹا ذیل میں دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے UT کے ذریعہ پیدا کردہ توانائی کی سال وار تفصیلات:
نمبر شمار
|
سال
|
مجموعی پیدا وار ملین یونٹ میں
|
1
|
2014-15
|
3958.827205
|
2
|
2015-16
|
4160.379605
|
3
|
2016-17
|
4980.062338
|
4
|
2017-18
|
5267.216628
|
5
|
2018-19
|
5179.502683
|
6
|
2019-20
|
5442.600651
|
7
|
2020-21
|
5115.048025
|
8
|
2021-22
|
5273.684514
|
9
|
2022-23
|
5191.651
|
10
|
2023-24 (UPTO NOV)
|
4239.71682
|
پچھلے پانچ سال اور موجودہ سال (نومبر 2023 تک) کے دوران جموں اور کشمیر کے لئے بجلی کی فراہمی کی پوزیشن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
سال
|
توانائی
|
توانائی کی ضرورت
|
مہیا کی گئی توانائی
|
مہیا نہیں کی گئی سپلائی
|
(MU)
|
(MU)
|
(MU)
|
(%)
|
2018-2019
|
18,988
|
15,616
|
3,372
|
17.8
|
2019-2020
|
20,025
|
16,259
|
3,767
|
18.8
|
2020-2021
|
19,773
|
17,222
|
2,551
|
12.9
|
2021-2022
|
19,957
|
18,434
|
1,524
|
7.6
|
2022-2023
|
19,639
|
19,322
|
317
|
1.6
|
2023-24*(نومبرتک)
|
12,770
|
12,577
|
193
|
1.5
|
*عارضی
ان تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر میں توانائی کا خسارہ سال 2018-19 کے 17.8 فیصد سے کم ہو کر سال 2023-24 (نومبر 2023 تک) 1.5 فیصد رہ گیا ہے۔
کشمیر میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران مہینے وار بجلی کی کٹوتیوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
ماہ
|
بجلی کی کٹوتی کی ماہانہ اوسط (گھنٹے) – میٹر کے حساب سے
|
دسمبر -22
|
3-5
|
جنوری -23
|
3-5
|
فروری -23
|
3-5
|
مارچ-23
|
3-5
|
اپریل -23
|
2-4
|
مئی -23
|
0-1
|
جون -23
|
0-1
|
جولائی -23
|
0-1
|
اگست -23
|
0-1
|
ستمبر-23
|
0-1
|
اکتوبر-23
|
2-3
|
نومبر -23
|
4-5
|
نومبر 2023 تک، سنٹرل جنریٹنگ اسٹیشنوں سے 2791 میگاواٹ بجلی جموں و کشمیر کے لئے مختص کی گئی ہے۔ بجلی کی وزارت جموں و کشمیر کے لئے اضافی بجلی بھی مختص کر رہی ہے تاکہ موسم سرما کے دوران بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں بجلی کی وزارت نے دسمبر-2023 کے لیے 393 میگاواٹ، جنوری 2024 اور فروری 2024 کے لیے 443 میگاواٹ اور مارچ 2024 کے مہینے کے لیے 593 میگاواٹ بجلی جموں و کشمیر کے لیے اضافی طورپرمختص کی ہے۔
جموں و کشمیر میں پن بجلی کے فروغ کے لئے اہم پہل حکومت ہند اور جموں و کشمیر نے مشترکہ طور پر یہاں کی توانائی کے اضافی UT میں تبدیل کرنے کے لئے کی تھی۔ یہ مقصد 03.01.2021 کو حکومت اور این ایچ پی سی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرکے حاصل کیا گیا۔
حکومت ہند اور حکومت جموں و کشمیر نے رتلے ہائڈرو پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ بھی تشکیل دی ہے جو این ایچ پی سی اور جے کے پی ڈی سی کے درمیان ایک جے وی کمپنی ہے جس کا مقصد 850 میگاواٹ رتلے ایچ ای پی کی تیاری ہے۔ یہ منصوبہ فی الحال زیر عمل ہے اور توقع ہے کہ اس پر مئی 2026 تک کام شروع ہو جائے گا۔
********
ش ح ۔ اس ۔رم
U-3365
(Release ID: 1994118)
Visitor Counter : 168