صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے مدھیہ پردیش کے اندور میں سی ڈی ایس سی او سب زونل آفس اور سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹری کا افتتاح کیا


ایمس بھوپال میں 6 نئی سہولتوں کا سنگ بنیاد رکھا اور مدھیہ پردیش میں کئی سہولتوں کا افتتاح کیا

انہوں نے مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج اندور کے75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا

سی ڈی ایس سی او سب زونل آفس کے ذریعہ ادویات کے معیار کی نگرانی شہریوں کو اعلیٰ معیار کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنائے گی اور مدھیہ پردیش کی دوا ساز صنعتوں کے اسٹیک ہولڈرز کو کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرے گی: ڈاکٹر منڈاویہ

‘‘یہ عزت مآب وزیر اعظم کا خواب ہے کہ ایمس نئی دہلی کی طرز پر ملک کی تمام ریاستوں میں ایمس کھولے جائیں۔ پچھلے 10برسوں میں 17 ایمس کھولے گئے ہیں جس سے ملک میں ایمس کی کل تعداد 23 ہو گئی ہے’’

‘‘قابل احترام باپو کے دیئےگئے اصولوں سے متاثر ہو کر حکومت نے ملک کے تمام اضلاع کو آیوشمان اضلاع میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ضلع ایک میڈیکل کالج کے اصول پر کام شروع کردیا ہے’’

‘‘احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے اندور ماڈل کے بارے میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ توسیع پذیر اور سستی بھی ہے’’

Posted On: 07 JAN 2024 8:55PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج مدھیہ پردیش کے اندور میں سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے سب زونل آفس اور سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹری (سی ڈی ٹی ایل) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایمس بھوپال میں مختلف سہولتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور مدھیہ پردیش میں کئی دیگرسہولتوں کا افتتاح کیا، جس میں 190 فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، 55 ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی کمپلائیڈ مینوفیکچرنگ یونٹس، 163 بلڈ سینٹرس، 12 مینوفیکچرنگ یونٹس شامل ہیں جن کی تحریری تصدیق ہے۔اس کےعلاوہ12لارج ویلیوم پیرنٹرل یونٹس، 9 پرائیویٹ ڈرگز ٹیسٹنگ لیباریٹری، 1 ویکسین مینوفیکچرنگ یونٹ اور پیتھم پور میں ایک خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی سہولت بھی ان میں شامل ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر منڈاویہ نے اندور میں مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلی جناب راجندر شکلا،؛ ریاستی کابینہ وزیر، مدھیہ پردیش جناب کیلاش وجے ورگیہ، مدھیہ پردیش کے آبی وسائل کے وزیر جناب تلسی رام سلاوٹ اور اندور سےممبرپارلیمنٹ جناب شنکر لالوانی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MY9L.jpg

سی ڈی ایس سی او سب زونل آفس اور سی ڈی ٹی ایل کے افتتاح کے موقع پر اپنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ‘‘سی ڈی ایس سی او سب زونل آفس کے ذریعہ ادویات کے معیار کی نگرانی کرنے سے شہریوں کو اعلیٰ معیار کی ادویات تک رسائی یقینی ہو گی اور کاروبار کرنے میںسی ڈی ایس سی او کے ریگولیٹری افعال کے ذریعے مدھیہ پردیش کی دواسازی کی صنعتوں کے اسٹیک ہولڈرز آسانی ہوگی۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سی ڈی ایس سی او بھون، اندور میں سی ڈی ٹی ایل اور سب زونل آفس کو ادویات، کاسمیٹکس اور طبی آلات کے ریگولیشن کی مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس سے مریضوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور ریاستی ڈرگ کنٹرولر تنظیموں کے ساتھ بہتر تال میل کے لیے بنائے گئے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ اور قواعد کی دفعات کے مناسب نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔’’

سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹری میں ادویات کی جانچ کے لیے اعلیٰ معیار کی لیبارٹری خدمات دستیاب ہیں، جو ملک اور مدھیہ پردیش کے شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اور اعلیٰ معیار کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ یہ 12 ایچ پی ایل سیز،1 جی یل سی، 1 یو وی اسپیکٹرو فوٹومیٹر اور دیگر آلات پر مشتمل ہے۔ ادویات کے نمونوں کی جانچ اور تجزیہ لیباریٹری میں معیاری جانچ کے طریقہ کارکواپناتےہوئے کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر صحت نے ایمس بھوپال میں صحت کی 6 نئی سہولتوں کا بھی افتتاح کیا جس میں ڈرون اسٹیشن، ڈیکسا اسکین سوٹ، جم کمپلیکس، ٹراما اینڈ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کمپلیکس، وائرل لوڈ پرکھ کے لیے کوباس 5800 سسٹم (ہندوستان میں پہلی تنصیب) اور ایک پرائیویٹ وارڈ کمپلیکس (16 مکمل طور پر فرنشڈ پرائیویٹ کمرے) شامل ہیں۔  انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ‘‘عزت مآب وزیر اعظم کا یہ خواب ہے کہ ایمس نئی دہلی کی طرز پر ملک کی تمام ریاستوں میں ایمس کھولے جانے چاہئیں۔ پچھلے 10 برسوں میں 17 ایمس کھولے گئے ہیں جس سے ملک میں ایمس کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے۔’’ انہوں نے کہا کہ ایمس بھوپال پوری ریاست کے لیے صحت کی سہولتیں فراہم کرے گا اور طبی خدمات میں کلینکل پروٹوکول، حوالہ معیار اور بینچ مارکنگ جیسی چیزوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EVCW.jpg

اندور کے مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا،‘‘انسٹی ٹیوٹ کا نام قابل احترام مہاتما گاندھی سے جڑا ہوا ہے۔ محترم باپو کے دیے گئے اصولوں سے متاثر ہو کر، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو ایک نئی تعلیمی پالیسی کا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے ملک کے تمام اضلاع کو آیوشمان اضلاع میں تبدیل کرنے کے لیے ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کے اصول پر کام شروع کیا ہے۔ ’’میڈیکل کالج کے کھلنے کے ساتھ، اس ضلع میں صحت اور صحت عامہ کی نگرانی کے لیے ایک بہت بڑا نظام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا‘‘جب ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم 2025 تک ٹی بی کا خاتمہ کر دیں گے اور آج کالا آزار اور جذام بھی ناپید ہونے کے دہانے پر ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میڈیکل کالجوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کو ان تمام بیماریوں سےسے پاک کریں جن میں یہ واقع ہیں۔’’

اس موقع پر ڈاکٹر منڈاویہ نے مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے سابق طلباء نیٹ ورک کا بھی افتتاح کیا اور انسٹی ٹیوٹ کا پوسٹل اسٹیمپ اور ڈائمنڈ جوبلی سووینئر بھی جاری کیا۔ انہوں نے نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال کی ہندی میں لکھی ہوئی کتاب‘‘ ا یسینشیل پیڈیاٹرکس’’(طب اطفال کے لازمی پہلو) کا بھی اجرا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MGHJ.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے اندور کے باشندوں کی صفائی ستھرائی اور ملک کے لیے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کی ایک مثال قائم کرنے میں حصہ لینے کے لیے بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘‘احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے اندور ماڈل کے بارے میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ توسیع پذیر اور سستی بھی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اندور نے پہلے اپنی صاف صفائی کے ساتھ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی تھی اور اب احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں بھی اس نے ایک مثال قائم کی۔

‘‘سروے سنتو نرمایا’’، ‘‘ہیلتھ آف اندور’’کے جذبے کے تحت، دنیا کا سب سے بڑا احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا سروے کیا گیا تاکہ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دیا جا سکے اور طرز زندگی کی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ اس سروے کے تحت اندور میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 2 سال تک جاری رہنے والے اس سروے کے مطابق اندور کی تقریباً نصف آبادی ایک یا زیادہ طرز زندگی سے متعلق بیماریوں کا شکار پائی گئی۔ سروے میں شامل تقریباً 49 فیصد لوگوں کی ایک یا زیادہ ٹیسٹ رپورٹیں غیر معمولی پائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051BM8.jpg

سروے کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ‘‘اندور کی صحت مہم اب احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کی ہیلتھ آف انڈیا مہم بننے جا رہی ہے،جس کے تحت  ملک کے 10 سے زیادہ شہرں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ انہوں نے تقریب کے دوران ‘‘ہیلتھ آف اندور’’ کتاب اور ‘‘ہیلتھ آف اندور’’ بوٹ بھی لانچ کیا۔

*****

ش ح۔ج ق۔ف ر

 (U: 3359)



(Release ID: 1994080) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Telugu