وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ برطانیہ کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے ایشو ز پر بات چیت کریں گے
Posted On:
07 JAN 2024 11:04AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 08 جنوری 2024 کو لندن، برطانیہ (یو کے) کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ وزارت دفاع کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں ڈی آر ڈی او، سروس ہیڈ کوارٹر، محکمہ دفاع، اور محکمہ دفاعی پیداوار کے سینئر افسران شامل ہیں۔
اپنے دورے کے دوران، وزیر دفاع اپنے یوکے ہم منصب سکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ دفاعی، سیکورٹی اور صنعتی تعاون کے معاملات کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جناب راجناتھ سنگھ کے برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سنک سے بھی ملاقات کرنے کی امید ہے، اس کے علاوہ وہ خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سکریٹری جناب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ یوکے ڈیفنس انڈسٹری کے سی ای اوز اور انڈسٹری لیڈروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور وہاں موجود بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔
***
U.No:3343
ش ح۔ج ق۔س ا
(Release ID: 1993928)
Visitor Counter : 102