نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے ہمیر پور میں طلبا اور این آئی ٹی کی فیکلٹی سے خطاب کیا
نائب صدر نے کارپوریٹ قائدین سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی اداروں کو تعاون فراہم کریں
یہ بھارت کی صدی ہے، بھارت اپنے لیے کارکردگی پیش کرے گا، بھارت دنیا کے لیے کارکردگی پیش کرے گا: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی ایک تاریخی قدم کے طور پر ستائش کی
انہوں نے کہا’’ ہمارا آئین آرٹیکل 370 کے مرض سے دوچار تھا ‘‘
Posted On:
06 JAN 2024 8:12PM by PIB Delhi
بھارت کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج کارپوریٹ قائدین اور بڑے کاروباریوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی اداروں کو ترجیح دیں اور ان کو مدد فراہم کریں اور ان کی بے پناہ دانشورانہ صلاحیتوں کو پہچانیں۔ ہندوستان کے نوجوانوں کی بے مثال صلاحیت اور ذہانت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے زور دے کر کہا کہ تحقیق اور ترقی کو بنیادی طور پر مغربی دنیا کے کارپوریٹ کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔
آج ہماچل پردیش میں این آئی ٹی ، ہمیرپور میں اجتماع سے خطاب کرتے وقت ، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 65 فیصد آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے، جناب دھنکڑ نے ہندوستان کی آبادی کے بے مثال فوائد کو اجاگر کیا۔ تاریخی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے 1980 اور 90 کی دہائیوں میں آبادی کے فوائد کے ساتھ ممالک کی جانب سے تجربہ کردہ قابل ذکر ترقی کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ اسے "ہندوستان کی صدی" قرار دیتے ہوئے ، انہوں نے مزید کہا کہ "بھارت اپنے لیے پرفارم کرے گا، بھارت دنیا کے لیے پرفارم کرے گا"۔
نائب صدر جمہوریہ نے آرٹیکل 370 اور 35اے کی منسوخی کی ستائش کی اور اسے قومی اتحاد کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ، جہاں لوگوں کا ایک گروپ سوچتا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تقدیر ان کے ہاتھ میں ہے، ختم ہو گیا ہے۔ آئین سازوں ، جنہوں نے آرٹیکل 370 کو ایک عارضی انتظام سمجھا، کے ارادے کا حوالہ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارا آئین آرٹیکل 370 کے مرض سے دوچار تھا اور اس کی وجہ سے ملک طویل مدت سے پریشانیاں جھیل رہا تھا۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد رونما ہوئی مثبت تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی20 میٹنگوں کے اہتمام نے اس کی سیاحت کو زبردست تقویت بہم پہنچائی ہے۔
بسمارک کے الفاظ - 'تبدیلی کی ہواؤں کو چلنے دو' کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے نوجوانوں کو جغرافیائی حدود سے باہر دیکھنے کی تلقین کی۔ 2012-13 میں ’نازک پانچ ‘کا حصہ بننے سے لے کر، معیشت کے تبدیلی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ شفافیت اور اصلاحات نے آج بھارت کو 5ویں سب سے بڑی عالمی معیشت بنا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ 2030 تک ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
اپنے ذاتی سفر کے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے، نائب صدر نے تعلیم کو سب سے اہم، مؤثر تبدیلی کا طریقہ کار قرار دیا، جو مساوات کو لاتا ہے جیسا کہ کوئی دوسرا ادارہ یا طریقہ کار نہیں کر سکتا۔ اس نے این آئی ٹی کے طلباء سے کہا کہ "یہ مساوات میں کمی کرتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہے اور اس لیے آپ خوش قسمت ہیں کہ بھارت میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔"
شری دھنکھر نے جی20 سربراہ اجلاس کو زیادہ سے زیادہ متحرک کرنے کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم کی بھی تعریف کی۔ جی20 میں افریقی یونین کی شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اسے گلوبل ساؤتھ کی ہندوستان کی قیادت کی ایک مثال کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ بھارت عالمی استحکام، امن اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے نازک مسائل پر خاموش رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
خواتین کو بااختیار بنانے پر حکومت کی توجہ کی تعریف کرتے ہوئے، شری دھنکھر نے کہا کہ خواتین خلاء سے لے کر فائٹر پائلٹ بننے اور عالمی کارپوریٹ نظام تک زندگی کے ہر پہلو میں مؤثر تعاون دے رہی ہیں۔
ریاست ہماچل پردیش کے گورنر جناب شیو پرتاپ شکلا، کھیل کود، نوجوانوں کے امور اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، ہماچل پردیش حکومت کے وزیر راجیش دھرمانی، این آئی ٹی، ہمیر پور کے ڈائرکٹر پروفیسر ہیرالال سوریہ ونشی اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3339
(Release ID: 1993891)
Visitor Counter : 113