وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم کے تحت اڈیشہ میں ایک رامسر مقام ، چلیکا جھیل میں تربیت کا انعقاد کیا

Posted On: 06 JAN 2024 5:20PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت  ( ایم او ٹی )  نے ماحولیات، جنگلات اور  آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت  ( ایم او ای ایف اینڈ سی سی )  کے  اشتراک سے  6 جنوری  ، 2024 ء کو چلیکا جھیل کے مقامی کمیونٹی کے اراکین، کشتی مالکان اور محکمہ جنگلات کے افسران کے لیے امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم کے تحت پانچویں تربیت کا آغاز کیا۔  اس موقع پر سیاحت کی وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر ( مشرق) ڈاکٹر ساگنک چودھری،  ایم او ای ایف اینڈ سی سی  کے سائنسداں ( ای )  ڈاکٹر ایم رمیش   ، آئی آئی ٹی ٹی ایم بھوبنیشور کے  نوڈل افسر اور سربراہ ڈاکٹر محمد صابر حسین،      چلیکا ڈیولپمنٹ اتھارٹی  ( سی ڈی اے ) کے وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈی ایف او چلیکا اور ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر املان نائک اور سی ڈی اے  اور  حکومت اوڈیشہ کے محکمہ جنگلات کے  دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

اس پہل کے تحت 15 دنوں کے دو تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے  ، جن میں سے ہر ایک متبادل ذریعہ معاش پروگرام  ( اے ایل پی  )  اور پریتن ناوک سرٹیفکیٹ  ( پی این سی )  کا انعقاد کیا جائے گا۔ چلیکا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی مدد سے چلیکا جھیل اور اس کے آس پاس کی مقامی کمیونٹیز سے کل 60 شرکاء (ہر کورس کے لیے 30) کی شناخت کی گئی تاکہ انہیں تربیت فراہم کی جا سکے اور  اس کے بعد  ، انہیں فطرت کے گائیڈ کے طور پر  انہیں مستند کیا جا سکے۔

یہ ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے امرت دھروہر اقدام کے تحت  ، ملک بھر میں رامسر  مقامات کی قدرتی سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ، مقامی کمیونٹیز کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو بڑھانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں، پانچ ترجیحی رامسر مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی  ، جن میں سلطان پور نیشنل پارک، سِر پور ویٹ لینڈ، یشونت ساگر، بھِتر کانیکا نیشنل پارک اور چلیکا جھیل شامل ہیں۔ سلطان پور نیشنل پارک، سِر پور ویٹ لینڈ اور یشونت ساگر کے لیے پہلے تین تربیتی پروگرام دسمبر ،   2023 ء میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور چوتھی ٹریننگ  ، جس کا افتتاح 5 جنوری  ، 2024 ء کو کیا گیا تھا، فی الحال جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-06at5.52.08PM(2)SWOO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-06at5.52.07PMAKSM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-06at5.52.08PM6PTT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-06at5.52.08PM(1)3CFI.jpeg

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 3334


(Release ID: 1993851) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu