سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویا کلا شکتی: بنگلورو کےرویندر کلا شیتر کلچرل سینٹرمیں معذوروں کی صلاحیتوں کا مشاہدہ

Posted On: 06 JAN 2024 4:56PM by PIB Delhi

ہنر، لچک اور شمولیت کے جشن میں، کرناٹک کے گورنر، جناب تھاور چند گہلوت نے آج بنگلورو کے رویندر کلا شیتر کلچرل سینٹر میں منعقدہ علاقائی ثقافتی پروگرام بعنوان "ڈیویا کلا شکتی: معذوروں میں قابلیت کی گواہی" کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی کی موجودگی میں  ریاستی اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی اور دیویانگ جنوں  کی غیر معمولی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IH2Q.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈیویانگجن) (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تعاون سے متعدد معذوری کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے قومی انسٹی ٹیوٹ (دیویانگجن) (این آئی ای پی ایم ڈی)، چنئی کے ذریعہ منعقدہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام نے معذور افراد کوآرٹ، موسیقی، رقص، ایکروبیٹکس وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DU9R.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SLLN.jpg

ایک ماہ سے جاری مشق کے دوران کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پوڈوچیری سے 75 بچوں اور نوجوانوں کو اکٹھا کیا گیا، جو مختلف معذوریوں جیسے کہ بصری معذوری، سماعت کی خرابی، لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر، دانشورانہ معذوری، اور متعدد معذوری کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ کلاسیکی سے لے کرعوامی اور جدید انداز تک کی پرفارمنس میں یوگا اور ایکروبیٹکس بھی شامل تھے، جو ان میں فطری اور متنوع صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں ۔

اس تقریب میں 1000 سے زائد ناظرین، والدین، خصوصی اساتذہ، بحالی کے پیشہ ور افراد، طلباء،غیر سرکاری ادارے اور دیگر نے شرکت کی ۔اس پروگرام کا مقصد نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا جشن منانا ہے بلکہ اس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور دیویانگ جنوں کے تئیں سماجی تاثرات کو تبدیل کرنا بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OYSP.jpg

حکومت ہندکی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (دیویانگجن)، اس طرح کے اقدامات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ بیداری پیدا کرنے کے پروگرام (اے جی پی) کے تحت مالی اعانت فراہم کردہ "دیویا کلا شکتی" پروگرام، دیویانگ جنوں کے لیے پلیٹ فارم بنانے کے لیے محکمہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر سکے ۔

مزید برآں، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے ایند ای ، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کی جانب سے  152 معذور افراد کو 12.69 لاکھ روپے کی امداد اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

3335


(Release ID: 1993821) Visitor Counter : 81