سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حالیہ دنوں میں پے در پے کامیابی کی کہانیوں نے ہندوستان کے سائنسی وقار کو بڑھایا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ نے چالیسواں یوم تاسیس منایا
Posted On:
05 JAN 2024 6:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلسل کامیابیوں کی کہانیوں نے ہندوستان کے سائنسی وقار کو بلند کیا ہے۔
سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کے محکمہ کے چالیسویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ہندوستان کی سائنس کی کامیابی کی حالیہ کہانیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ (ڈی ایس آئی آر) اور سی ایس آئی آر نے جامنی انقلاب برپا کیا ہے، جس کی ابتدا شمال میں ہوئی اور اب اس نے پورے ہمالیائی خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ پہلی ڈی این اے ویکسین کے ساتھ سامنے آیا اور ہندوستان جیسا ملک، جو پہلے علاج معالجے کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، اب احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا رہنما بن گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ خلائی محکمہ نے تین کامیابیاں درج کی ہیں... چندریان 3، آدتیہ مشن اور ایکسپو سیٹ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کامیابی کی ان کہانیوں نے سائنسی تحقیق، اختراعات اور اسٹارٹ اپ کو اتنا مقبول بنایا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ تمام کامیابیاں صنعتی رابطے سے جڑی ہوئی ہیں، وزیر موصوف نے سائنسی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ تحقیق اور ترقی کے نتائج کو معاشرے تک پہنچانے کے لیے ایک مضبوط صنعتی ربط کی سمت میں کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایس اینڈ ٹی کے میدان میں اسٹارٹ اپ کو تجارتی لحاظ سے زیادہ قابل عمل بنائے گا۔
اس سے پہلے، مہمان خصوصی کے طور پر، وزیر موصوف نے ڈی ایس آئی آر کے چالیسویں یوم تاسیس کی تقریب کا آغاز شمع جلا کر کیا۔ وزیر موصوف نے اس اہم موقع پر سائنسدانوں کے اجتماع کو بھی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر وجے کمار سرسوت، رکن (ایس اینڈ ٹی)، نیتی آیوگ اور پروفیسر اجے کمار سود، پی ایس اے حکومت ہند اس تقریب کے مہمان اعزازی تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سود نے کہا کہ جب توجہ ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو آنے والے دنوں میں ڈی ایس آئی آر کا ایک بڑا کردار ہوگا۔ جناب سرسوت نے اپنے خطاب میں ڈی ایس آئی آر اور این آر ڈی سی سے زور دے کر کہا کہ وہ ملک میں ترجمے کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ویلیو ایڈیشن سینٹرز بنائیں۔ ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی سی ایس آئی آر، سریندر پال سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ایس آئی آر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
ڈی ایس آئی آر ملک میں صنعت کے ذریعہ قائم کردہ اندرون خانہ تحقیق و ترقی مراکز، طبی، زراعت، قدرتی اور اپلائیڈ سائنسز اور سوشل سائنسز (ایس آئی آر او) اور پبلک فنڈڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشنز (پی ایف آر آئی) یونیورسٹیوں، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس اور این آئی ٹی کے شعبوں میں سائنٹیفک ریسرچ فاؤنڈیشنز کو شناخت کرنے/رجسٹریشن دینے کا نوڈل ڈپارٹمنٹ بھی ہے۔ ڈی ایس آئی آر کی شناخت کے ساتھ تقریباً 2400 اندرون خانہ تحقیقی و ترقیاتی مراکز، 878 ایس آئی آر او اور 543 پی ایف آر آئی موجود ہیں۔ ڈی ایس آئی آر صنعتوں کے ذریعے تحقیق و ترقی کو فروغ دینے اور اعلیٰ تجارتی قدر کی جدید ترین عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجیوں تیار کرنے والی صنعتی اکائیوں کی مدد کے لیے پروگرام بھی شروع کرتا ہے۔ محکمہ اپنی مرکزی اسکیم ”انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ“ (آئی آر ڈی) کے تحت چار ذیلی اسکیمیں، یعنی پی آر آئی ایس ایم، پی اے سی ای، سی آر ٹی ڈی ایچ اور A2K+ چلاتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3321
(Release ID: 1993663)
Visitor Counter : 132