کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ نے ہنر کے فروغ سے متعلق قومی کارپوریشن کے ساتھ اپنی ہر ذیلی کمپنی میں متعدد ہنر کے فروغ سے متعلق انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے لیے مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے


باضابطہ شعبے میں ملازمت / انٹرپرینیورشپ میں داخلے کے لیے کمانڈ ایریاز میں نوجوانوں کو مارکیٹ پر مبنی ہنر مندی کی تربیت دستیاب ہوگی

Posted On: 05 JAN 2024 3:10PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ساتھ ‘‘ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس ایس ڈی آئی)’’ کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔  مفاہمت کے اس اقرار نامے پر دستخط، کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری،  محترمہ روپندر برار ، کول انڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر (پی اینڈ آر) جناب  ونے رنجن،  جناب منوج کمار، سی ایم ڈی، ایڈ سی آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ، سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے ڈائریکٹر (اہلکار) اور کوئلہ کی وزارت اور دیگر کوئلہ کمپنیوں کے معزز شخصیات کی موجودگی میں کئے  گئے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FM1A.png

جیسا کہ مفاہمت کے اقرار نامے میں اتفاق کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں سی سی ایل، بی سی سی ایل، ایم سی ایل، این سی ایل اور ایس ای سی ایل اور دوسرے مرحلے میں بقایا ماتحت اداروں کا احاطہ کرنے والے ہر ذیلی ادارے میں ایک ایم ایس ڈی آئی قائم کیا جائے گا ۔ سی آئی ایل  کے ذیلی اداروں میں دستیاب موجودہ بنیادی ڈھانے کو ایم ایس ڈی آئی کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔  یہ پروجیکٹ ایم ایس ڈی آئی کی شکل میں موجودہ بنیادی ڈھانچے کے دوبارہ استعمال کے لیے یک وقتی سرمائے کے اخراجات کیپیکس کا احاطہ کرے گا اور سالانہ اور پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) کے اخراجات کو پورا کرے گا ۔

یہ پہل کوئلے کے زیر اثر علاقوں میں ہنر کے فروغ اور مقامی نوجوانوں کے لیے پائیدار روزگار پیدا کرنے کے لیے سی آئی ایل  کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ پروجیکٹ کمانڈ ایریاز کے نوجوانوں کو مارکیٹ پر مبنی ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے اور باضابطہ شعبے میں ملازمت / انٹرپرینیورشپ میں داخل ہونے میں مدد  بھی فراہم کرے گا ۔

ہنر کا  فروغ بھارتی حکومت  کا ایک اہم جز ہے اور سی آئی ایل  کی سی ایس آر سرگرمیاں دونوں کے لیے ایک مرکزی پوائنٹ ہے، جو کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے سی آئی ایل  کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔  کوئلے کی اکثریت والے علاقوں میں ہنر مندی کے تربیتی مراکز کی کمی کے پیش نظر ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی تربیت دینا  نہایت ضروری ہے  ۔  

*************

ش ح  ۔ ش م   ۔   ت ح  

U-3305


(Release ID: 1993598)
Read this release in: English , Hindi