کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھارکھنڈ کے کوئلے کی کان کنی والے اضلاع میں تعلیمی یکسر تبدیلی کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ نے ای ڈی سی آئی ایل  کے ساتھ شراکت داری کی


گیارہ اضلاع  27.08 کروڑ روپے کی لاگت والے اس  پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے

Posted On: 05 JAN 2024 3:13PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل )  مہارتن نے، جو  سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والا ایک ادارہ ہے ،  پائیدار اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ طریقوں کے لیے پرعزم ہے ۔  اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت، سی آئی ایل  تعلیم کے شعبے کو  آگے لے جانے اور اس کے ذریعے اپنے کان کنی کمانڈ ایریاز کے مکینوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات میں سرگرم عمل ہے ۔  جیسا کہ آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی) پر مبنی تدریس کو شامل کرنا آج تدریس کے جدید ذرائع کے طور پر تیزی سے اپنایا جا رہا ہے، سی آئی ایل نے  3 جنوری 2024 کو ‘‘جھارکھنڈ کے گیارہ اضلاع میں تعلیم کو ڈیجیٹل بنانے’’ کے لیے ای ڈی سی آئی ایل  (انڈیا) لمیٹڈ کے ساتھ نئی دلی میں  مفاہمت کے ایک اقرار  نامے پر دستخط کیے ہیں ۔  

مفاہمت کے اس اقرار نامے پر دستخط  بھارتی حکومت کی کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روپندر برار کی موجودگی میں کیے گئے۔   اس موقع پر بھارت کے کول انڈیا لمیٹڈ  کے ڈائریکٹر (پی اینڈ آئی آر) جناب  ونے رنجن اور سی ایم ڈی، ای ڈی سی آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کے جناب منوج کمار ، سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے ڈائریکٹرز (اہلکار) اور کوئلے کی وزارت اور دیگر کوئلہ کمپنیوں کی  معزز شخصیات  بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00182DD.jpg

اس پروجیکٹ کو جھارکھنڈ کے 11 اضلاع میں تین سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا ۔  ان اضلاع میں سی آئی ایل کے تین ذیلی اداروں یعنی ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ  (ای سی ایل) کے کان کنی کے علاقے ،  بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) اور سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) ہیں ۔  اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 27.08 کروڑ  روپے ہے ۔  ہر شناخت شدہ اسکول میں ایک سمارٹ کلاس روم اور ایک آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) لیب قائم کی جائے گی ۔  اس منصوبے میں اساتذہ کی تربیت اور نصب آلات کی تین سال کی دیکھ بھال کا بھی انتظام ہے ۔

یہ پہل جو کہ نئی تعلیمی پالیسی این ای پی (2020) کے مطابق ہے، کوئلے کے اضلاع میں تعلیم کو  فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے ۔  یہ حکومت کے وکست بھارت اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو پورا کرنے  کی سمت بھی ایک قدم ہے ۔  یہ پروجیکٹ طلباء کو بھرپور تعلیمی مواد کے ساتھ بااختیار بنائے گا اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنائے گا ۔  سی آئی ایل  اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے اور کمیونٹیز کے روشن مستقبل کو فعال کرنے کے  تئیں پرعزم ہے ۔

*************

ش ح     ۔      ش م     ۔     ت ح  

U-3304


(Release ID: 1993591) Visitor Counter : 115


Read this release in: Kannada , English , Hindi