وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ،امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم کے تحت،اڈیشہ کے بھیترکنیکا نیشنل پارک میں تربیت کا انعقاد کیا


پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹیز کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو بڑھانا ہے

Posted On: 05 JAN 2024 5:33PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت (ایم او ٹی) نے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے تعاون سے، 5 جنوری 2024 کو امرت دھروہر کی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت، بھیترکنیکا کے مقامی کمیونٹی کے ارکان، کشتی مالکان اور محکمہ جنگلات کے افسران کے لیے چوتھے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ وزارت سیاحت کے علاقائی ڈائریکٹر (مشرق) ڈاکٹر ساگنک چودھری،  ایم او ای ایف اینڈ سی سی  میں سائنسدان ’ای‘ ڈاکٹر ایم رمیش، نوڈل افسر اور سربراہ آئی آئی ٹی ٹی ایم بھونیشور ڈاکٹر محمد صابر حسین،  آئی ایف ایس، ڈی ایف او، مینگرووفاریسٹ ڈیوںن (ڈبلیو ایل) جناب  سدرشن گوپی ناتھ جادھو اور حکومت اڈیشہ کے محکمہ جنگلات کے دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں نیشنل پارک  میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

اس پہل کے تحت 15 دن کے دو تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن میں سے ہر ایک متبادل ذریعہ معاش پروگرام (اے ایل پی) اور پریتن ناوک سرٹیفکیٹ (پی این سی) کا انعقاد کیا جائے گا۔ اڈیشہ اسٹیٹ ویٹ لینڈز اتھارٹی (او ایس ڈبلیو اے) اور مینگروو فاریسٹ ڈویژن، راج نگر کی مدد سے مجموعی طورپر  60 شرکاء (ہر کورس کے لیے 30) کی شناخت ،بھیترکنیکا اور اس کے آس پاس کی مقامی کمیونٹیز سے کی گئی، تاکہ انہیں تربیت فراہم کی جا سکے اور بعد ازاں انہیں نیچر گائیڈ کے طور پر سرٹیفکیٹ کیا جا سکے۔

یہ ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے امرت دھروہر اقدام کے تحت، ملک بھر میں رامسر سائٹس کی قدرتی سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے، مقامی کمیونٹیز کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو بڑھانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں، پانچ ترجیحی رامسر سائٹس کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سلطان پور نیشنل پارک، سر پور ویٹ لینڈ، یشونت ساگر، بھیترکنیکا نیشنل پارک، اور چلیکا جھیل شامل ہیں۔ سلطان پور نیشنل پارک، سر پور ویٹ لینڈ اور یشونت ساگر کے لیے پہلے تین تربیتی پروگرام، دسمبر 2023 میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔

*****

U.No.3312

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 1993587) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi