کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں راؤنڈ کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لیے زبردست ردعمل

Posted On: 05 JAN 2024 4:38PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 15 نومبر 2023 کو تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے آٹھویں دور کا آغاز کیا۔ راؤنڈ کے لیے ما قبل  بولی میٹنگ 12 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی اور 50 سے زیادہ بولی دہندگان نے ما قبل بولی میٹنگ میں حصہ لیا۔

آٹھویں راؤنڈ کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جنوری 2024 ہے۔ 8ویں راؤنڈ میں موصول ہونے والی بولیاں 30 جنوری 2024 کو بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

8ویں راؤنڈ میں 39 کوئلے کی کانیں پیش کی گئی ہیں جن میں سے 35 کوئلے کی کانیں 8ویں راؤنڈ کے تحت پیش کی گئی ہیں جن کی مجموعی چوٹی ریٹیڈ صلاحیت پی آر سی 77 ملین ٹن (ایم ٹی) ہے اور 7ویں راؤنڈ کی دوسری کوشش میں چار کوئلے کی کانیں پیش کی گئی ہیں جن کی مجموعی پی آر سی   30 ایم ٹی ہے۔ جاری 8ویں راؤنڈ میں انڈسٹری کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولی لگانے والوں کی جانب سے متعدد سوالات کے ساتھ ساتھ سائٹ وزٹ کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ یہ اس  اعتماد کو ظاہر کرتا ہےجو  صنعت کے پاس شفاف تجارتی کوئلے کی نیلامی کے نظام میں  موجود ہے جس کا آغاز وزیر اعظم نے جون 2020 میں کیا تھا۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3308


(Release ID: 1993519) Visitor Counter : 95


Read this release in: Kannada , Tamil , English , Hindi