شہری ہوابازی کی وزارت

کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر منظوری دی اور اسے ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام‘‘ کا نام دیا ہے

Posted On: 05 JAN 2024 1:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے اور اسے ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام‘‘ کا نام دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی درجے تک پہنچانا، غیر ملکی زائرین اور سیاحوں کے لیے دروازے کھولتے ہوئے، ایودھیا کی اقتصادی صلاحیت اور عالمی زیارت گاہ کے طور پر اس کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے اہم ہے۔

ہوائی اڈے کا نام، ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام‘‘ رکھنا، رامائن کی تصنیف سے منسوب بابا مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے،  جو ہوائی اڈے کی شناخت میں ثقافتی تاثر پیدا کرتے ہیں۔

ایودھیا، اپنی گہری ثقافتی جڑوں کے ساتھ، حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم اقتصادی مرکز اور زیارت گاہ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہوائی اڈے کی بین الاقوامی عقیدتمندوں اور کاروباریوں کو راغب کرنے کی صلاحیت، شہر کی تاریخی اہمیت کے عین مطابق ہے۔

*****

U.No.3290

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 1993431) Visitor Counter : 56