وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا نے سریکاکولم، آندھرا پردیش میں ایس پی ایف ایل وینامی کے لیے بروڈ ملٹی پلیکیشن سینٹر (بی ایم سی) کی سہولت کے آپریشن کے لیے منظوری کا خط سونپا
Posted On:
03 JAN 2024 8:10PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کل سریکاکولم ضلع کی ایک نجی کمپنی کو کاکیناڈا، آندھرا پردیش میں ساگر پرکرما یاترا کے دوران ایس پی ایف ایل وینامی کے لیے قائم کردہ بروڈ اسٹاک ملٹیپلیکشن سینٹر (بی ایم سی) سہولت کے آپریشن کے لیے منظوری کا خط سونپا۔ حکومت کی بی ایم سی گائیڈ لائن کے مطابق، نجی کمپنی نے ایس پی ایف ایل وینامی کے لیے سریکاکولم، آندھرا پردیش میں اسٹیٹ آف آرٹ بی ایم سی سہولت قائم کی ہے۔

ہندوستان کی سمندری غذا کی برآمدات پچھلے 10 سالوں میں 15 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور مالی سال 23-2022 کے دوران 63,969.14 کروڑروپے کی اب تک کی بلند ترین سطح پر کھڑی ہوئی ہیں۔ جس میں نمکین پانی کے جھینگےکا حصہ واحد سب سے بڑی برآمداتی اشیاء کے طور پر 43,135 کروڑ روپے ہے ۔ 2008 کے بعد سے، ساحلی ریاستوں میں کھارے پانی کے جھینگے کی آبی زراعت کی تیز رفتار اور پائیدار، ماحول دوست ترقی کو بیماریوں سے پاک ایل وینامی کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔ہندوستان میں تجارتی ہیچریوں(وہ جگہ جہاں مچھلیوں کے انڈے سے بچے نکلتے ہیں) سے ایل وینامئی بروڈ اسٹاک کی مانگ کا تخمینہ فی الحال 250,000 بروڈ اسٹاک سالانہ ہے۔ فی الحال، ہندوستان میں تجارتی ہیچریاں دو ذرائع سے بروڈ اسٹاک درآمد کر رہی ہیں جیسے (i) اوورسیز ایمپینلڈبی ایم سی اور (ii) بی ایم سی آپریٹڈ ان انڈیا۔ ماہی پروری کے محکمے نے ہندوستان میں ایس پی ایف جھینگا کے لیے بی ایم سی کے قیام اور آپریشن کے لیے گائیڈ لائن تیار کی ہے۔ اس طرح کی چار بی ایم سی کو اجازت دی گئی ہے اورجو فی الحال ملک میں کام کر رہے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ج ق - م ش
U. No.3283
(Release ID: 1993340)