سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر- این پی ایل  نے اپنا 78 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 04 JAN 2024 5:48PM by PIB Delhi

 سی ایس آئی آر- نیشنل فزیکل لیباریٹری(سی ایس آئی آر- این پی ایل) نے جمعرات 4 جنوری 2024 کو اپنے 78ویں یوم تاسیس کو ایک شاندار تقریب کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میں سائنسی برادری کے معززین اور  نمایاں حیثیت کے حامل شخصیات نے شرکت کی، جس میں کئی اثر انگیز سیشنز اور اہم اعلانات کا مشاہدہ کیا گیا۔ نیشنل فزیکل لیبارٹری سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل کے تحت قائم کی جانے والی ابتدائی قومی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے، جس کا سنگ بنیاد 4 جنوری 1947 کو رکھا گیا تھا۔ جشن کا آغاز رسمی چراغاں سے ہوا، جو علم کی روشنی اور جدت کی علامت ہے۔ پروفیسر وینو گوپال اچانتا، ڈائرکٹر، سی ایس آئی آر- این پی ایل نے  شرکت کرنے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا،  اورایک  معلومات سے  بھرپور دن بھر کی تقریبات کے لیے انداز اور سمت  معین کردی۔ انہوں نے  سی ایس آئی آر- این پی ایل کی حالیہ پیشرفتوں اور سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر،  سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی، اور ڈاکٹر وشواجانی جے ستیگیری،سربراہ، سی ایس آئی آر- ٹی کے ڈی ایل ،نئی دہلی کے معزز مہمانوں کے خطابات شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-04at17.46.46K46Q.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-04at17.46.46(1)LDX8.jpeg

ڈاکٹر اگروال نے سی ایس آئی آر- این پی ایل کو قوم کے لیے اس کی شاندار 77 سال کی خدمت اور  آتم نربھر بھارت کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں میں لیب کے تعاون کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے این آئی ایس سی پی آر کی طرف سے اٹھائے گئے قومی مفاد کے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں بھی  بتایا جیسے  سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز کا معلوماتی کتابچہ جس کی بنیاد ٹیکنالوجی ریڈی نیس لیول(ٹی آر ایل) پیمانے پر ان کی تشخیص تھی ، یو این این اے ٹی بھارت ابھیان اور وجنا بھارتی(وی آئی بی ایچ  اے) کے ساتھ مل کر سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کے ذریعے دیہی ہندوستان کے لیے روزی روٹی پیدا کرنا۔ ڈاکٹر ستیگیری نے روایتی علم کی اہمیت اور موجودہ دور میں اس کی مطابقت پر زور دیا۔ یوم تاسیس کی تقریب کی خاص بات مہمان خصوصی پروفیسر آشوتوش شرما، صدر، آئی این ایس اے اور سابق سکریٹری، ڈی ایس ٹی ،( محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی)  جی او آئی(حکومت ہند)، کا کلیدی خطاب تھا۔ پروفیسر شرما نے سائنس اور اس کے مختلف پہلوؤں اور انٹرفیس جیسے ایجاد، اختراع، ثقافت اور معاشرہ پر بات کی۔ ان کا خطاب تحریک کا ایک مینار تھا، جس نے قوم کی ترقی کی تشکیل میں سائنسی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دن  کی تقریب کے دوران  بھارتیہ نردیشک ڈراویا (بی این ڈی) بی این ڈی® 1041 آر ایم پی  (ایل ایل پی ) اے ٹی ایل آشوی ٹیکنالوجی احمد آباد اور ®  بی این ڈی5061 - پیٹ کوک اسٹینڈرڈ (کیمیکل پیرامیٹرز) کے ساتھ آر ایم پی  نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز(این سی سی بی ایم) ، بلب گڑھ کے ساتھ پینے کے پانی کے لیے کنڈکٹیویٹی سٹینڈرڈ سلوشن کی ریلیز کے ساتھ اہم لمحات بھی دیکھے گئے۔ شراکت داری کے لیے ایک ٹیکنالوجی ایگریمنٹ ٹول ٹی اے ٹی پی اے آر (تتپر) بھی شروع کیا گیا۔ 78 ویں یوم تاسیس کی تقریب نے سی ایس آئی آر- این پی ایل  کی شاندار وراثت کو عزت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا اور مستقبل کو اہم اقدامات اور تعاون پر مبنی کوششوں کے ساتھ قبول کیا۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر گووند، چیف سائنٹسٹ، ایس آئی آر- این پی ایل  اور کوآرڈینیٹر کے شکریہ کے ساتھ ، 78ویں یوم تاسیس کے پروگرام کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر اونی کھٹکر، سائنسدان، ایس آئی آر- این پی ایل  نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-04at17.46.479UU4.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-04at17.46.47(1)6K6C.jpeg

*************

( ش ح ۔ س ب۔ رض (

U. No.3276


(Release ID: 1993332) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Telugu