وزارت دفاع
ایئر مارشل وبھاس پانڈے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف مینٹیننس کمانڈ نے نجف گڑھ ایئر فورس کے بیس ریپیئر ڈپو کا دورہ کیا
Posted On:
04 JAN 2024 6:30PM by PIB Delhi
ایئر مارشل وبھاس پانڈے، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ، ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن ریجنل [اے ایف ایف ڈبلیو اے (ر)] کی صدر مسز روچیرا پانڈے کے ساتھ 03 جنوری سے 04 جنوری کے دوران نجف گڑھ کے بیس ریپیئر ڈپو کا دورہ کیا۔ ایئر کموڈور امیت اگروال، ایئر آفیسر کمانڈنگ دی بیس ریپیئر ڈپو اور صدر اے ایف ایف ڈبلیو اے (ایل) نے ان کا استقبال کیا۔
اے او سی ان چیف کو ڈپو کی جانب سے کیے جانے والے مختلف آپریشنز کے بارے میں تفصِلات فراہم کی گئیں جس کے بعد انھوں نے آپریشنل، مینٹیننس اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایئر مارشل نے کہا کہ تربیت یافتہ ’اگنی ویرویو‘فضائیہ کے یونٹوں کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور اب یہ تمام سینئر فضائی جنگجوؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انھیں مزید تربیت دیں۔
انھوں نے ڈپو کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ نئی تکنیکی پیش رفت کے ساتھ قدم ملا کر چلیں۔ انھوں نے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے ، تمام کرداروں میں مہارت برقرار رکھنے اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے تمام فضائیہ کے جنگجوؤں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاریوں کے لیے جسمانی طور پر فٹ اور ذہنی طور پر متحرک رہیں اور کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3261
(Release ID: 1993215)
Visitor Counter : 102