بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ، کشتواڑ، جموں و کشمیر، راجستھان  اورجا  وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کو بجلی کی خریداری کے معاہدے کے مطابق 40 سال کی مدت کے لیے بجلی فراہم کرے گا

Posted On: 04 JAN 2024 3:23PM by PIB Delhi

رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (آر ایچ پی سی ایل)، جو این ایچ پی سی لمیٹڈ اور جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ایس پی ڈی سی) کی مشترکہ کمپنی ہے، نے جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کشتواڑ میں 850 میگاواٹ رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کے حصول کے لیے راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) کیا ہے۔ اس معاہدے پر پراجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی ) سے 40 سال کی مدت کے لیے بجلی کے حصول کے لیے دستخط کیے گئے ہیں اورسی او ڈی کو  حکومت ہند ، بجلی کی وزارت کی جانب سے  مطلع کیا جائے گا۔

پی پی اے پر 3 جنوری 2024 کو جے پور میں آر ایچ پی سی ایل اور راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کے سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

 

*********

U.NO. 3248

(ش ح۔ام۔)


(Release ID: 1993069) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Telugu