عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سال کے اختتام کا جائزہ – بہترین حکمرانی کا قومی مرکز، محکمہ انتظامی اصلاحات، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت ، حکومت ہند - 2023


این سی جی جی ، ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اچھی تربیت یافتہ سرکاری ملازمین کا ایک ذخیرہ تیار کرنے  پر کام کر رہا ہے

وزارت خارجہ کے تعاون سے مالدیپ، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور گامبیا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا

شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موثر حکمرانی فراہم کرنے کی خاطر ٹیکنالوجی کااستعمال  کلیدی حیثیت رکھتا ہے

اس کا مقصد ہمسایہ ممالک  کی ترقی اور خوشحالی کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانا ہے

سال  2023 میں 1041 بین الاقوامی سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی جو 2022 میں کوریج سے دو گنا زیادہ ہے جو کہ 541 تھی

عوامی پالیسی اور  بہترین حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنے والے صلاحیت سازی کے پروگرام، اروناچل پردیش اور جموں و کشمیر کے لیے منعقد کئے گئے



جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ہندوستان این سی جی جی  کا فوکس ایریا  ہے

سال 2023 میں 227 گھریلو سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی

سال  2023 کے دوران اضلاع، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں سے 9750سے زائد  شرکاء نے این سی جی جی  ویبینار میں شرکت کی

سال2023  میں بہترین حکمرانی کے قومی مرکز کے اہم اقدامات/کامیابیاں

Posted On: 03 JAN 2024 6:11PM by PIB Delhi

1. صلاحیت سازی کے پروگرام

بہترین حکمرانی کے قومی مرکز  (این سی جی جی )، ہندوستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر پڑوسی ممالک کے سرکاری ملازمین کے درمیان علم کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حمایت یافتہ ‘واسودیو کٹمبکم’ اور ‘پڑوسی پہلے’  پالیسی کے فلسفے کے ساتھ ہم آہنگ، این سی جی جی کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کا مقصد شہریوں پر مبنی پالیسیوں، اچھی حکمرانی، بہتر خدمات کی فراہمی، اور بالآخر شہریوں کے معیارزندگی کو بہتر بنانا اورشمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ بہترین حکمرانی کے قومی مرکز نے ایم ای اے  کے ساتھ شراکت میں متعدد  بیرون  ممالک کے سرکاری ملازمین کے لئے  صلاحیت سازی کے پروگرام شروع کیے ہیں۔

سال 2023 کے دوران بہترین حکمرانی کے قومی مرکز نے بنگلہ دیش، مالدیپ، گامبیا اور کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ ان کے علاوہ این سی جی جی نے اروناچل پردیش اور جموں و کشمیر کے لیے گھریلو صلاحیت سازی کے پروگرامز کا انعقاد کیا۔ یہ تربیت، شریک افسران کے لیے انتہائی مفید اورکارآمد ثابت ہوئی۔

سال 2023 میں این سی جی جی نے صلاحیت سازی کے 28 بین الاقوامی پروگراموں کا اہتمام کیا۔ ان میں سے 16 پروگرام آئی ٹی ای سی، وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے اشتراک سے کئے گئے تھے۔

خاص طور پر، بنگلہ دیش کے لیے 13 جو کہ 1800 سرکاری ملازمین، 2023 میں 552 سرکاری ملازمین کی تربیت کے لیے دستخط کیے گئے ایم او یو کا حصہ ہے، ۔ اسی طرح مالدیپ کے لیے 12 پروگرام آئی او آر  ڈویژن، ایم ای اے کے تحت کیے گئے اور 1000 سول ملازمین کی تربیت کے لیے دستخط کیے گئے ایم او یو کے تحت ہیں۔ مجموعی طور پر 31 پروگرام منعقد کیے گئے جن میں 965 پروگرام میں سرکاری ملازمین نے تربیت حاصل کی جن میں انسداد بدعنوانی کمیشن کے 26 اور مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن کے 29 شامل ہیں۔ 2023 میں 380 سینئر افسران نے پروگراموں میں شرکت کی۔

گامبیا کے لیے ایک پروگرام سال 2023 میں منعقد کیا گیا جس میں 30 افسران نے حصہ لیا۔ یہ 500 سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ڈی اے آر پی جی کے ایم او یو پر عمل درآمد کے اقدام کا حصہ تھا۔ این سی جی جی کو کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کے لیے ایک مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے جس میں مارچ 2024 تک کل 160 سرکاری ملازمین کا احاطہ کیا جانا ہے۔ 2023 میں کل 79 افسران کو دو پروگراموں میں تربیت دی گئی ہے۔

این سی جی جی نے جموں اور کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لیے تین پروگرام بھی کیے جس میں 2000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے حصے کے طور پر کل 114 شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ این سی جی جی نے اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے تین پروگرامز کا انعقاد کیا جس میں 500 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے تحت 113 شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔ سال 2023 میں کل 227 گھریلو سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی۔

سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کا مقصد افسروں کو جدید ترین علم، ہنر اور ٹولز سے لیس کرنا ہے تاکہ تیزی سے پیچیدہ اور ایک دوسرے پر انحصار کرنے والی دنیا میں موثر عوامی پالیسی کی فراہمی اور اسے ڈیزائن کیا جا سکے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سے اچھی حکمرانی اور بالآخر پائیدار ترقی حاصل ہو گی اور ساتھ ہی ساتھ ملک بھر میں بھرپور تجربہ بھی حاصل ہو گا ۔ مرکز ، ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے کہ ای -گورننس، ڈیجیٹل انڈیا، عوامی خدمات کا عالمگیریت، پائیدار ترقی کے اہداف تک رسائی، خدمات کی فراہمی میں آدھار کا استعمال، عوامی شکایات کے ازالے کا طریقہ کار اور دیگر اہم شعبوں کے علاوہ  ساحلی علاقوں کے حوالے سے آفات سے نمٹنے جیسے اقدامات کا اشتراک کر رہا ہے۔

پروگرام کے دوران، شرکاء کو مختلف ترقیاتی کاموں جیسے دہلی میٹرو، اسمارٹ سٹی، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، سنٹرل انفارمیشن کمیشن، الیکشن کمیشن آف انڈیا، پارلیمنٹ آف انڈیا، راشٹرپتی بھون، پریاورن بھون اور پردھان منتری سنگھرالیہ وغیرہ کو دیکھنے کے لیے بھی لے جایا گیا۔ .

ان پروگراموں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ایم ای اے  کے تعاون سے، این سی جی جی مزید ممالک سے زیادہ تعداد میں سرکاری ملازمین کو تربیت دینے  کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔ سال 2023 میں تربیت یافتہ بین الاقوامی سرکاری ملازمین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں اس سال 1041 افسران کو تربیت دی گئی ہے جو کہ 2022 میں 543 کی کوریج سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018MJC.jpg

2. نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز (این جی جی ڈبلیو ایس)

ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کو ہر مہینے کے لیے ایک مخصوص موضوع/شعبہ  پر ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسیں/ویبنارز منعقد کرنے کا حکم دیا۔ ان سیشنوں کے دوران، پی ایم   ایوارڈ یافتگان نے اسکیم کے آغاز سے لے کر اپنے تجربات پیش کیے۔

اسی مناسبت سے، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے بہترین حکمرانی کے قومی مرکز  کے تعاون سے اپریل 2022 سے ماہانہ نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز کے انعقاد کا ایک منفرد پہل  کی ہے، جس نے عملی منتظمین میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔

ان ویبنارز کے دوران، ایوارڈ یافتگان نے اپنے مثالی کام کی نمائش کی  اور دیگر ریاستوں/اضلاع کی طرف سے ممکنہ نقل کے لیے ایوارڈ یافتہ اقدامات کے بہترین طریقوں پر زور دیا گیا۔ ہر مہینے کے آخری جمعہ کو منعقد ہونے والے، ان  ویبنارز میں بہترین حکمرانی  کی پہل کے تحت مختلف موضٰوعات  پر توجہ کیا جاتا ہے، جسے عوامی انتظامیہ  میں کارکردگی  کے لئے وزیر اعظم کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

گزشتہ انیس مہینوں میں وزیر اعظم کے ایوارڈ یافتہ اقدامات کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کل 19 ویبنارز کا انعقاد کیا گیا۔

جنوری سے دسمبر 2023 تک، این سی جی جی نے 10 ویبنارز کا انعقاد کیا جس میں متنوع موضوعات جیسے ضلعی سطح پر اختراع، سوستھ بھارت - آیوشمان بھارت: صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز، توقعاتی ضلعی  پروگرام، اختراع - ضلع، سمگر شکشا، اختراع - ریاست، اور نمامی گنگے کونمایاں  کیا گیا۔ عوامی انتظامیہ میں کارکردگی کے لئے وزیر اعظم کا ایوارڈ حاصل کرنے والے  20شرکاء نے ان ویبنار ز سے خطاب کیا ، جس میں اضلاع، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے 9750 سے زیادہ شرکاء کو راغب کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SYDF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00300U7.jpg

3. این سی جی جی انٹرن شپ  پروگرام

 

این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام ایک متحرک اور قلیل مدتی پروگرام  ہے جو پالیسی سازوں کے خواہشمندوں کو تبدیلی کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام عوامی پالیسی کی تشکیل اور حکمرانی کے منظر نامے میں عملی تجربات کا ایک مخصوص امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایک ایسے باہمی تعاون کے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جو جدید پالیسی کے خیالات اور حکمرانی کے اہم چیلنجوں کے بارے میں نئے تناظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ابھی تک، این سی جی جی نے 23 انٹرنز کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام کے دو بیچز کا انعقاد کیا ہے۔ ایک سخت انتخابی عمل کے نتیجے میں 23 غیر معمولی امیدواروں کو شامل کیا گیا، جن کا انتخاب ان کے غیر معمولی تعلیمی ریکارڈ اور عوامی پالیسی اور حکمرانی کے شعبوں سے غیر متزلزل وابستگی کے لیے کیا گیا۔

منتخب انٹرنز نے تندہی سے اپنے منتخب ڈومینز پر کام کیا ہے اور اعلیٰ صلاحیت کے موضوعاتی کاغذات تیار کیے ہیں۔ یہ انٹرن شپ پروگرام بامعنی سیکھنے کے تجربات کو آسان بنانے اور حکمرانی کے اہم شعبوں میں گہرائی سے تحقیق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سال 2023 کے دوران اب تک 23 انٹرنز اس اقدام کا حصہ بن چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A1VJ.jpg

4. این سی جی جی –آئی  این ایس اے لیڈز پروگرام

 

لیڈس  پروگرام کے  پہلے بیچ کا اہتمام آئی این ایس اے  اور این سی جی جی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ سائنسی برادری کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام تھا اور اس کا اہتمام 12 سے 18 جولائی 2023 تک آئی  این ایس اے  ، نئی دہلی میں کیا گیا تھا۔ یہ 7 دن کا مکمل رہائشی پروگرام تھا۔ ایک سخت انتخابی عمل کے بعد، مختلف لیبز اور اداروں سے کل 44  شرکاء کا انتخاب کیا گیا۔ یہ شرکاء، حکومتی لیبارٹریوں اور تعلیمی اداروں کے سینئر سائنسدانوں پر مشتمل ہیں جو انتظامیہ کا خاطر خواہ تجربہ کے ساتھ متنوع شعبوں  میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں مصروف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DGWQ.jpg

********

 

  ش ح۔ ع ح۔رم

U-3236  



(Release ID: 1992978) Visitor Counter : 62


Read this release in: Hindi , English