کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے آتم نر بھر بھارت اتسو 2024 کا افتتاح کیا


وزراء نے نیشنل ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ ایوارڈ 2023 دیا

وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت 140 کروڑ ہندوستانیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک خاندان کے طور پر کام کر رہی ہے:جناب گوئل

گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کا پورا طریقہ کار حکومت کی پہچان رہا ہے:جناب گوئل

ہندوستان 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا جس میں 140 کروڑ ہندوستانی ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے:جناب گوئل

او ڈی او پی سیاحت کے شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا: ڈاکٹر جے شنکر

او ڈی او پی اور جغرافیائی اشاریے روایتی ہندوستانی مصنوعات کو فروغ دینے میں مؤثر آلہ کے طور پر کام کر رہے ہیں: ڈاکٹر جے شنکر

او ڈی او پی نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت منعقدہ مختلف جی20 تقاریب میں دنیا کے سامنے ہندوستان کی نمائش کی: ڈاکٹر جے شنکر

Posted On: 03 JAN 2024 9:54PM by PIB Delhi

‘آتم نر بھر بھارت اتسو 2024’ کا افتتاح مہمان خصوصی، مرکزی وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر اور مہمان خصوصی، تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  آج بھارت منڈپم، نئی دہلی  میں کیا۔ تقریب کے دوران، وزراء نے جیتنے والوں کو نیشنل ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) ایوارڈ 2023 دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MYRI.jpg

افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 140 کروڑ ہندوستانیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک خاندان کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ‘آتم نر بھر بھارت اتسو 2024’ کو پورے حکومتی نقطہ نظر کے نمائندے کے طور پر سراہا جسے وزیر اعظم  بروئے کار لائے ہیں اور جو پچھلے 10 سالوں میں حکومت کی پہچان رہی ہے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ جب ہندوستان معیشت کی بات کرتا ہے تو ہندوستانی عزائم اور ہدف چھوٹی تبدیلیوں کا نہیں ہے، معیشت چند سالوں میں 5 ٹریلین امریکی ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گی اور 2027 تک ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جی ڈی پی بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہدف 140 کروڑ ہندوستانی ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ذریعہ بیان کردہ امرت کال کے پنچ پران کے مطابق حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ او ڈی او پی پہل میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ ہندوستان میں تعمیر‘‘بہت’’ اہم ہے، لیکن مصنوعات کی برانڈنگ اور فروغ اہم ہے کیونکہ اس سے  مانگ بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او ڈی او پی اورجیوگرافیکل انڈیکیٹر(جی آئی) روایتی ہندوستانی مصنوعات کو فروغ دینے میں موثر ٹولز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ او ڈی او پی نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران ملک بھر میں منعقدہ مختلف جی20 تقاریب میں دنیا کے سامنے ہندوستان کی نمائش کی، جہاں او ڈی او پی کے کاریگروں، فروخت کنندگان اور بُنکروں کو تقریبات کے دوران عالمی سطح پر بہت زیادہ نمائش ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی طور پر غیر ملکی مندوبین کو او ڈی او پی پروڈکٹس تحفے میں دیتی ہے اور یہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے جی20 ایونٹس کے دوران بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور تجارت و صنعت کی وزارت ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر ملک کی باہر جانے والی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PK45.jpg

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ؛ ٹیکسٹائل کی وزارت میں سکریٹری محترمہ رچنا شاہ اور انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آتم نربھر بھارت اتسو 2024 کی میزبانی محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ا و ڈی او پی ایوارڈزاوڈی او پی پہل کو فروغ دینے، اضلاع، ریاستوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کو اس اختراعی قومی کوشش میں ان کے تعاون کا جشن منانے کے لیے ایک ساتھ لانے کی خاطر خواہ کوششوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

آتم نربھر بھارت اتسو اور نیشنل او ڈی او پی ایوارڈز کی تقریب خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر کا جشن ہے، جس میں ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے، متنوع صلاحیتوں اور اختراعی جذبے کی نمائش ہوتی ہے۔ آتم نربھر بھارت اتسو 2024، جو 3 سے 10 جنوری تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہا ہے، ایک متحرک تقریب ہے جسے ہندوستان کی اقتصادی طاقت اور ثقافتی دولت کو ظاہر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے مختلف زونوں میں منظم کیا گیا ہے، ہر ایک مخصوص طور پر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مقامی مصنوعات کی رنگین درجہ بندی کے ساتھ ملک کی تکنیکی ترقی اور اقتصادی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ زون اجتماعی طور پر ہندوستان کے ورثے کی دولت اور اس کے بڑھتے ہوئے کاروباری جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034IUS.jpg

پچیس جون سے 31 جولائی 2023 تک راشٹریہ پرسکار پورٹل کے ذریعے اس سال کے او ڈی او پی ایوارڈز کے ایڈیشن نے کافی دلچسپی حاصل کی۔ مسابقتی جذبے کو فروغ دینے، اختراعی طریقوں کی حوصلہ افزائی، اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بڑھانے کے لیے ملک گیر لگن، یہ پرجوش شرکت او ڈی او پی پہل کے اہداف اور نظریات کے لیے اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتی ہے اس کو لیکر 535 اضلاع ، 26 ریاستو ں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 19 غیرملکی مشنوں کی طرف سے غیرمعمولی ردعمل دیکھے میں آیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040OAP.jpg

وزراء اور معززین نے او ڈی او پی کمپینڈیم کا آغاز کیا جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے کام اور کوششوں کا ثبوت ہے، جن کے تعاون کو او ڈی او پی ایوارڈ، 2023 کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے اور منایا جاتا ہے۔ لچک، موافقت، اور وژنری گورننس اس کی دستاویزی شناخت ہیں  وہ ہماری مقامی حکومتوں کے گڈ گورننس کو اپنانے اور مختلف سیاق و سباق میں کامیاب ماڈلز کی نقل تیار کرنے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔ وزراء کے ذریعہ او ڈی او پی ایوارڈ 2024 کے اگلے ایڈیشن کا ڈیجیٹل لانچ بھی جاری کیا گیا۔

اضلاع، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے لیے 3 زمروں میں کل 24 ایوارڈز ہیں جنہیں تقریب میں ان کے نمائندوں نے وصول کیا۔ بیرون ملک ہندوستانی مشن عملی طور پر تقریب میں شامل ہوئے۔

  1. اوڈی او پی ایوارڈز 2023 کے لیے ایوارڈ یافتگان کی فہرست

ڈسٹرکٹ ایوارڈز (زراعت)

درجہ بندی

ضلع

ریاست

پروڈکٹ

ایوارڈ

  1.  

اللوری سیتاراما راجو

آندھراپردیش

اراکوکافی

سونا

  1.  

اترکاشی

اتراکھنڈ

سرخ چاول

چاندی

  1.  

شوپیان

جموں وکشمیر

سیب

کانسہ

  1.  

کندھمال

اڈیشہ

ہلدی

کانسہ

  1.  

بھٹنڈا

پنجاب

شہد

خصوصی تذکرہ

  1.  

برہانپور

مدھیہ پردیش

کیلا

خصوصی تذکرہ

ڈسٹرکٹ ایوارڈز (غیرزراعتی)

 

ضلع

ریاست

پروڈکٹ

ایوارڈ

  1.  

کاکیناڈا

آندھراپردیش

اُپّدا جامدانی ساڑی

سونا

  1.  

باندا

اترپردیش

شازار پتھر دستکاری

چاندی

  1.  

سریکاکولم

آندھراپردیش

پوندرو سوتی ساڑی

کانسہ

  1.  

کرنول

آندھراپردیش

ہینڈلوم سلک ساڑی

کانسہ

  1.  

انّامایا

آندھراپردیش

مڈانپلے سلک ساڑی

خصوصی تذکرہ

  1.  

گنٹور

آندھراپردیش

منگلاگیری ہینڈلوم

خصوصی تذکرہ

ریاستیں (زمرہ اے)

 

ریاست

ایوارڈ

  1.  

اترپردیش

سونا

  1.  

گجرات

چاندی

3.

مہاراشٹرا

کانسہ

4.

پنجاب

کانسہ

5.

راجستھان

کانسہ

ریاستیں (زمرہ بی)

درجہ بندی

ریاست

ایوارڈ

  1.  

جموں وکشمیر

سونا

  1.  

اتراکھنڈ

چاندی

  1.  

میگھالیہ

کانسہ

  1.  

سکم

کانسہ

بیرون ملک مشن

درجہ بندی

ریاست

ایوارڈ

  1.  

قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، وینکوور

سونیا

  1.  

قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، نیویارک

چاندی

  1.  

ہائی کمیشن آف انڈیا ، نیکوسیا

کانسہ

یہ تقریب ‘وکل فار لوکل’ اقدام کی طرف ہمارے ملک کی پیش رفت میں ایک قابل ذکر قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بہترین طریقوں کے تبادلے اور اوڈی او پی اقدام کے مستقبل کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس تقریب نے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، ضلعی انتظامیہ، اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے سینئر حکومتی نمائندوں کو اکٹھا کیا، جس نے اس قومی کوشش میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق۔ع ن

(U: 3235)



(Release ID: 1992976) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi