وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ساگر پرکرما یاترا مرحلہ- دس کے تیسرے دن آندھرا پردیش کے ٹندورو گاؤں بھیما ورم کے گوداوری میگا ایکوا فوڈ پارک میں جھینگا فوڈ پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا
ماہی گیروں کی ترقی؛ ان کی ضروریات کو سمجھ کر ان کی معاشی اور سماجی ترقی اس دورے کا کلیدی مشن ہے: پرشوتم روپالا
جناب روپالا نے استفادہ کنندگان کو کشتیاں، آئس باکس کے ساتھ دو پہیہ گاڑی جیسے اثاثوں سے نوازا ؛ انٹرپرینیور ماڈل کے تحت چیک اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیا اور ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی منظوری دی
Posted On:
03 JAN 2024 7:08PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نےوزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ہمراہ ساگر پرکرما یاترا مرحلہ- دس کے تیسرے دن آندھرا پردیش کے ٹندورو گاؤں بھیما ورم کے گوداوری میگا ایکوا فوڈ پارک میں جھینگا فوڈ پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

بعد ازاں، یاترا آندھرا پردیش کے کونسیما ضلع کے انترویدی پالم پہنچی۔ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور دیگر معززین نے تقریب میں موجود استفادہ کنندگان جیسے مچھلی کے کسانوں، ماہی گیروں، ماہی گیروں کے گروپ کے نمائندوں، ایکوا فارمر کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ بہت سے استفادہ کنندگان نے اپنے زمینی سطح کے تجربات جناب روپالا کے ساتھ شیئر کیے اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی اور ساتھ ہی ان کی زندگی میں متعارف کی جانے والی سی سی اور پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کی افادیت کی ستائش کی۔ جناب روپالا نے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی منظوری کے ساتھ استفادہ کنندگان جیسے ماہی گیروں، مچھلی کاشتکاروں اور دیگر شراکت داروں کو مبارکباد دی۔

ساگر پرکرما مرحلہ-دس یاترا جاری رہی اور مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری کے یانم علاقے تک پہنچی۔ یہاں مرکزی وزیرجناب روپالا نے بتایا کہ ماہی گیروں کی ترقی؛ ان کی ضروریات کو سمجھ کر ان کی معاشی اور سماجی ترقی اس دورے کا کلیدی مشن ہے۔ ساحلی ریاستوں کے دورے کا مقصد ماہی گیری کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر شراکت داروں کے مسائل کو بھی سمجھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معلومات کوعام کرنے ، بیداری پیدا کرنے اور استفادہ کنندگان کے لیے کے سی سی اور پی ایم ایم ایس وائی سمیت مختلف اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کے لیے ایک ملک گیر دیہی بیداری مہم چلا رہی ہے جس کا نام "وکست بھارت سنکلپ یاترا" ہے۔ مزید برآں،جناب پرشوتم روپالا نے پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی جیسی اسکیموں کے تحت اثاثوں سے استفادہ کنندگان اور ساحلی علاقے کے نمائندوں سے بات چیت کی اور ان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں نے اپنے مسائل کو اجاگر کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، ایف آئی ڈی ایف اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) وغیرہ جیسی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے معززین کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر ایل مروگن نے ماہی گیری کے شعبے میں ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے پر دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی اور معاشی بہبود کو بہتر بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے 2019 میں حکومت کی جانب سے ماہی پروری کا الگ محکمہ قائم کرنے کے اعلان پر روشنی ڈالی ،جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے فوری طور پر منظوری دے دی تھی۔

مزید برآں، جناب پرشوتم روپالا نے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ہمراہ آندھرا پردیش کے ماہی پروری کے ریاستی وزیر، جناب سیدری اپلا راجو رکن اسمبلی محترمہ وی گیتا اور دیگر سرکاری حکام کی موجودگی میں آندھرا پردیش کے کاکیناڈا فشنگ ہاربر کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کاکیناڈا فشنگ ہاربر پر ماہی گیروں، ماہی گیر خواتین، مشینی اور موٹرائزڈ بوٹ مالکان کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں، خشک مچھلی فروشوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں، دیگرپی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی سے مستفید ہونے والوں سے بات چیت کی۔ جناب روپالا نے مستفید ہونے والوں کو (کشتیاں، آئس باکس کے ساتھ دو پہیہ گاڑی) جیسےاثاثوں سے نوازا؛ پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے تحت انٹرپرینیور ماڈل کے تحت چیک اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور کے سی سی کی منظوری دی گئی۔

استفادہ کنندگان نے اپنے تجربات کا اظہار کیا ، درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی، اور ماہی گیروں اور ماہی گیری برادری کی زندگیوں پر کے سی سی اور پی ایم ایم ایس وائی اسکیموں کے بڑے پیمانے پر اثر کے لیے شکریہ کا اظہار کیا۔ پروگرام کاکیناڈا میں جاری رہے گا، جہاں جناب پرشوتم روپالا، دیگر معززین کے ساتھ فیڈ انڈسٹری، ہیچری آپریٹروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ تقریباً 7,500 ماہی گیروں، ماہی گیری کے شراکت داروں اور طلباء نے ساگر پرکرما مرحلہ-دس کے پروگرام میں حصہ لینے کے لیے مختلف مقامات سے سفر کیا۔

ریاست آندھرا پردیش کو 974 کلومیٹر ساحلی پٹی کے ساتھ ممکنہ اور متنوع آبی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ یہ ملک میں مچھلی کی پیداوار میں بڑا تعاون پیش کرتا ہے۔سمندری ماہی پروری کے علاوہ ریاست اندرون ملک ماہی گیری کی سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
3227
(Release ID: 1992907)