وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارمز شمالی/وسطی  بحیرہ عرب  میں مشن  کے طو رپر تعینات ہیں

Posted On: 03 JAN 2024 6:04PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ شمالی/وسطی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں میری ٹائم سیکورٹی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز اور ہوائی جہاز بہتر نگرانی کو برقرار رکھنے اور میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کے لیے مشن کے طور پر  تعینات ہیں۔

  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، علاقے میں تعینات ہندوستانی بحریہ کے ٹاسک گروپس نے بڑی تعداد میں ماہی گیری کے جہاز اور دلچسپی کے حامل جہازوں کی چھان بین کی ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے بحری گشتی طیارے اور آر پی اے علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

آئی ایم اے سی  اور آئی ایف سی  آئی او آر  وائٹ شپنگ، خاص طور پر اس علاقے میں چلنے والے ہندوستانی پرچم والے تجارتی جہازوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ ای ای زیڈ کے اندر بہتر نگرانی کو برقرار رکھنے کے لیے کوسٹ گارڈ کے ساتھ بھی تال میل  کر رہی ہے۔

  ہندوستانی بحریہ قومی بحری ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں تجارتی جہاز رانی اور بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(4)V00Q.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(2)UI3R.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3224



(Release ID: 1992865) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu