بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

احمد آباد، گجرات میں کیو آئی سی  اور کے وی آئی سی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے


کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار اور کیو سی آئی کے چیئرمین جناب  جیکسے شاہ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے

کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی ) کھادی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنائے گی

Posted On: 03 JAN 2024 4:17PM by PIB Delhi

کوالٹی کونسل آف انڈیا اب ‘نئے ہندوستان کی نئی کھادی’ کے معیار کو یقینی بنائے گی، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک ‘عالمی برانڈ’ بن گیا ہے۔ کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی ) اور کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیوسی آئی ) نے کھادی کے لیے ‘میڈ ان انڈیا’ بینر کے تحت کھادی مصنوعات کے معیار کو بڑھانے، کاریگروں کو بااختیار بنانے اور معیاری مصنوعات پیش کرنے کے لیے احمد آباد میں کوچراب آشرم میں آج مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کا تبادلہ چیئرمین کے وی آئی سی جناب منوج کمار اور چیرمین کیو سی آئی جناب جیکسے شاہ کی موجودگی میں ہوا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ‘عالمی معیار کی کھادی مصنوعات’ تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q8AW.jpg

مفاہمت نامے کے مطابق، کوالٹی کونسل آف انڈیا کے وی آئی سی  کی مختلف سرگرمیوں میں مدد کرے گی، جس میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کے معیار کو بڑھانے، ان کی پیداواری صلاحیت اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کو بہتر بنانے کے لیے تربیت شامل ہے۔ اس کے ساتھ، یہ کھادی کاریگروں کو بااختیار بنا کر اور مختلف ذرائع سے کھادی مصنوعات کو فروغ دے کر کے وی آئی سی  کی حمایت کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ تعاون کھادی کو ‘میڈ ان انڈیا’ مصنوعات کے طور پر ایک نئی شناخت فراہم کرے گا، جس سے دنیا بھر میں معیار کی علامت کے طور پر کھادی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوگا۔ یہ کھادی کاریگروں کو جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرکے زیادہ پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا، ‘‘عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘نئے ہندوستان کی نئی کھادی’ ترقی یافتہ ہندوستان کی شناخت بننے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کے وی آئی سی  کھادی کو مزید جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے تحت پرسار بھارتی، این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ساتھ گزشتہ سال تین اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے تھے، جس میں توسیع کرتے ہوئے آج کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مفاہمت ناموں کا مقصد کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کو جدید بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق نوجوانوں میں اس کی مصنوعات کو مقبول بنانا ہے۔  جناب منوج کمار کے مطابق، کیو سی آئی کے ساتھ اس تعاون سے کھادی صنعت اور اس سے وابستہ کاریگروں کی مہارت میں اضافہ ہوگا اور کھادی مصنوعات کا معیار عالمی سطح پر ایک نئی شناخت بنائے گا۔

جناب جیکسے شاہ صدر، کیو سی آئی نے کہا کہ کھادی اور کے وی آئی سی مصنوعات کے معیار کو بڑھانے اور اس میں شامل کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لیے کے وی آئی سی  کے ساتھ شراکت کرنا ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ کھادی صرف ایک صنعت نہیں ہے، بلکہ یہ ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کی علامت ہے۔  کھادی ہندوستان کی ثقافتی شناخت، دستکاری اور پائیداری کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب ہم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں، یہ تعاون یقینی طور پر عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ تسلیم کئے جانے  کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس پروگرام میں کھادی اداروں کے نمائندے، کھادی کاریگر، کھادی کارکنان کے ساتھ ساتھ کے وی آئی سی  اور کیو سی آئی  کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

*********

 (ش ح۔ا ک ۔ع آ)

U-3216


(Release ID: 1992837) Visitor Counter : 97