امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مدنظر وہاں کے سیکورٹی  کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج نئی دہلی میں ہوئی ایک میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی

میٹنگ کے دوران جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے ایریا ڈومنیشن پلان کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ نے علاقے میں مقامی خفیہ نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گردی سے متعلق واقعات اور در اندازی کے واقعات میں کمی اور قانون اور نظم و نسق  کی حالت میں قابل ذکر بہتری کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی

Posted On: 02 JAN 2024 8:15PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مدنظر وہاں کے سیکورٹی  کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج نئی دہلی میں ہوئی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ قومی سلامتی کے مشیر جناب اجت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی ہوم سکریٹری، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈائریکٹر (آئی بی)، مرکزی نیم مسلح افواج کے سربراہوں، مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی نے میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TSS3.jpg

میٹنگ کے دوران جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے ایریا ڈومنیشن پلان کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی گرڈ اور جموں و کشمیر میں سلامتی کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے جناب امت شاہ نے دہشت گردی مخالف مہم کو مضبوط کرنے اور دہشت گردوں کے ایکو سسٹم کو پوری طرح سے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو حساس علاقوں میں مناسب تعیناتی کی صلاح دی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھنے کی بات دہرائی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029QOB.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے دوران سبھی مناسب طریقہ کار کو اپنایا جانا چاہیے۔ جناب شاہ نے علاقے میں مقامی خفیہ نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032SKY.jpg

جناب امت شاہ نے دہشت گردی سے متعلق واقعات اور در اندازی کے واقعات میں نمایاں کمی اور قانون اور نظم و نسق کی حالت میں قابل ذکر بہتری کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 3196


(Release ID: 1992537) Visitor Counter : 127