بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ جی وی کے پاور (گوئندوال صاحب) لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 02 JAN 2024 7:38PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ جی وی کے پاور (گوئندوال صاحب) لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ، حکومت پنجاب کا مکمل ملکیتی ادارہ ہے۔ سابقہ پنجاب اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ (پی ایس ای بی)، ایک قانونی ادارہ تھا جسے یکم فروری 1959 کو الیکٹرسٹی سپلائی ایکٹ، 1948 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔ پی ایس ای بی کو حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن نمبر 1/9/08-EB(PR) 196 مورخہ 16 اپریل 2010 کے ذریعے دو الگ الگ اداروں - پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایس پی سی ایل) اور پنجاب اسٹیٹ ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایس ٹی سی ایل) کے ذریعے ”علیحدہ“ کیا تھا۔

جی وی کے پاور (گوئندوال صاحب) لمیٹڈ، جسے دسمبر 1997 میں شامل کیا گیا تھا، جی وی کے انرجی لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو جی وی کے پاور اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ کوئلے پر مبنی 540 تھرمل پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں مصروف ہے۔

مجوزہ امتزاج ریزولیوشن پلان سے متعلق ہے جس میں پی ایس پی سی ایل کے ذریعے جی وی کے پاور (گوئندوال صاحب) لمیٹڈ کا 100 فیصد حصول شامل ہے (مجوزہ امتزاج)۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

02-01-2024

U: 3195


(Release ID: 1992527) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi