وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پچیس جنوری 2024 تک ’7.32 فیصد جی ایس 2024‘ کی باز ادائیگی

Posted On: 02 JAN 2024 7:10PM by PIB Delhi

’7.32 فیصد جی ایس 2024‘ کا بقایا بیلنس 25 جنوری 2024 تک (28-26 جنوری 2024 کو چھٹی ہونے کے باعث) باز ادائیگی کے قابل ہے۔ 28 جنوری 2024 سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشی ایبل انسٹرومینٹس ایکٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعے پچھلے کام کے دن کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز، 2007 کے ذیلی ضوابط (2) 24 اور (3) 24 کے مطابق، عام کھاتہ بہی یا صارفین کے معاون عام کھاتہ بہی یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو کی جائے گی۔ سیکورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکورٹیز کے بعد کے حاملین، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرا دیں۔

تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز، سرکاری قرض کے دفاتر، خزانوں/ذیلی خزانوں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں (جہاں وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں)میں باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سیکورٹیز کو، ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے پیش کر سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت

U: 3192


(Release ID: 1992515) Visitor Counter : 137


Read this release in: Punjabi , Hindi , English