نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناڈا نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ڈوپنگ مخالف بیداری اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 02 JAN 2024 7:13PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا انڈیا) نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں جونیئر قومی تلوار بازی چمپئن شپ کے لیے ڈوپنگ مخالف بیداری اجلاس کا اہتمام کیا۔ 2 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والی اس ورکشاپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں اور معاون اہلکاروں میں ڈوپنگ مخالف طریقوں کے بارے میں ذمہ داری اور بیداری کا احساس پیدا کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00114QO.jpg

اجلاس میں ڈوپنگ مخالف ضوابط، منصفانہ کھیل کی اہمیت، اور ڈوپنگ پالیسیوں کی خلاف ورزی کے نتائج کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ اس میں 200 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ بات چیت کی گئی اور انہیں اس کے بارے میں کامیابی سے بتایا گیا، جو کہ صاف اور منصفانہ کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

*****

ش ح – ق ت

U: 3193


(Release ID: 1992508) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi