ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آر اے پی کے مرحلہ -III کے تحت پابندیوں کی خلل انگیز نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اور ساتھ ہی دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں نمایاں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے، جی آر اے پی کی ذیلی کمیٹی نے پورے این سی آر میں فوری طور سے متفقہ طور پر جی آر اے پی کے مرحلہ -III کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا


آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ کی جانے والی پیشن گوئی بھی آنے والے دنوں میں دہلی کی اوسط فضائی کوالٹی کے ’شدید‘ زمرے میں جانے کا اشارہ نہیں دیتی ہے

جی آر اے پی کے مرحلہ-1 سے مرحلہ -II کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمدکیا جائے گا ، انہیں فعال بنایا جائے گا، نگرانی کی جائے گی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئندہ دنوں میں اے کیو آئی کی سطح مزید 'شدید' زمرے میں نہ چلی جائے

Posted On: 01 JAN 2024 6:21PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ یومیہ اے کیو بلیٹن کے مطابق آج دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 346 تک پہنچ گیا۔دہلی کی اوسط فضائی کوالٹی میں غیر معمولی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے، این سی آر اور ملحہ علاقوں میں فضائی کوالٹی کی انتظام کاری سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) کے گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت اقدامات کے نفاذ سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس کا مقصد اس خطے میں فضائی کوالٹی کی انتظام کاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ، موسمیاتی حالات کی پیشن گوئی اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس سے متعلق بات چیت کرنا ، اور جی آر اے پی کے مرحلہ – III، جس کا نفاذ 22 دسمبر 2023 سے مکمل قومی راجدھانی خطے (این سی آر)  میں پہلے سے ہی جاری ہے، کے تحت بچاؤ/روک تھام کے اقدامات کے لیے مناسب اپیل  کرنا تھا۔ دہلی – این سی آر کے جامع فضائی کوالٹی کے پیرامیٹرس کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل  مشاہدہ کیا:

  • دہلی کا اے کیو آئی بتدریج بہتر ہو رہا ہے اور شام 4:00 بجے 346 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جو کہ جی آر اے پی مرحلہ -III ایکشنز (دہلی اے کیو آئی 401-450)کو شروع کرنے کی حد سے تقریباً 55 اے کیو آئی پوائنٹس نیچے ہے اور اے کیو آئی میں بہتری کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی بھی مزید بگاڑ کی نشاندہی نہیں کرتی ہے اور آئندہ چند دنوں میں بہت خراب/خراب زمرے میں رہتے ہوئے اے کیو آئی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

لہٰذا، جی آر اے پی کے مرحلہ -III کے تحت پابندیوں کی خلل انگیز نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اور ساتھ ہی دہلی کے اوسط اے کیوآئی میں نمایاں بہتری پر غور کرتے ہوئے اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے پیشن گوئیاں جو اوسط ہوا کی نشاندہی نہیں کرتی ہیں۔ آئندہ دنوں میں دہلی کا معیار 'شدید' زمرے میں جانے کے لیے، جی آر اے پی کے تحت کارروائیوں کو چلانے کے لیے ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے مرحلہ -III کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جی آر اے پی کے مرحلہ-1 سے مرحلہ-2 کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی،  اور اے کیو آئی کی سطح مزید 'شدید' زمرے میں جانے کی وجہ سے جی آر اے پی کی کارروائیوں کے مرحلے-III کے نفاذ کو روکنے کے لیے پورے این سی آر میں تمام تر متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا اور ایجنسیاں سخت نگرانی رکھیں گی اور خاص طور پر جی آر اے پی کے مرحلہ-I اور II کے تحت اقدامات کو تیز کریں گی۔

مزیدبرآں، سی اینڈ ڈی پروجیکٹ سائٹس اور صنعتی اکائیاں جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے بند کرنے کے مخصوص احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی صورت میں کمیشن کے اس اثر کے لیے کسی خاص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے جی آر اے پی کے تحت اقدامات انجام  دینے کے لیے 06.10.2023، 21.10.2023، 02.11.2023 اور 05.11.2023 کو اپنی سابقہ میٹنگوں میں جی آر اے پی کے نظرثانی شدہ بالترتیب مرحلہ- I، مرحلہ- II، مرحلہ – III اور مرحلہ – IV کے تحت کاروائیاں کی تھیں ، اور دہلی فضائی کوالٹی اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ پیشن گوئی کے وقتاً فوقتاً جائزے سے متعلق، ذیلی کمیٹی نے 18.11.2023 اور 28.11.2023 کو جی آر اے پی کے مرحلہ – IV اور مرحلہ – III کے تحت کاروائیوں کو منسوخ کر دیا تھا اور 22.12.2023 کو دوبارہ جی آر اے پی کے مرحلہ- III کے تحت کاروائیوں کو شروع کیا۔

کمیشن ایک مرتبہ پھر، جی آر اے پی کے مرحلہ –I اور II کے تحت درج مختلف کاروائیوں کے نفاذ کے لیے ذمہ دار تمام تر ایجنسیوں ،شہریوں/ باشندگان سے ، این سی آر میں جی آر اے پی کے مرحلہ-III کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت کو ختم کرنے کے سلسلے میں مرحلہ – I اور مرحلہ – II کے تحت جی آر اے پی کی تجاویز/ چارٹر  کو سختی سے نافذ کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اپیل  کرتا ہے۔

ذیلی کمیٹی ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً ریکارڈ کیے گئے ہوا کے معیار اور اس اثر کے لیے آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعے دستیاب پیشین گوئیوں کے لحاظ سے مناسب فیصلے لے سکتی ہے۔ جی آر اے پی کا نظر ثانی شدہ شیڈیول کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اسے https://caqm.nic.in/ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3162

 


(Release ID: 1992227) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi