ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے اپنے تبدیلی کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے


سال2023 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے مال برداری لوڈنگ، مال برداری محصول ، کیپیکس ایلوکیشن، ٹریک بچھانے اور انفراسٹرکچر کے دیگر کاموں کے اعتبار سے کئی ریکارڈز دیکھے

سال2023 میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا ریکارڈ افتتاح

امرت بھارت اسکیم کے تحت اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کی تیز رفتار پیروی

مسافروں کی سہولت کے لیے نئی امرت بھارت ٹرینیں

ستّر70 جدید وندے بھارت ٹرین خدمات اس وقت ہندوستانی ریلوے میں جاری ہیں اور 12 مزید خدمات جلد شروع کی جائیں گی

سال 2023-24 کے لیے ریلویز کی مجموعی بجٹ سپورٹ میں 2.4 لاکھ کروڑ روپے کا زبردست اضافہ ہوا

ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ اسکیم 1250 آؤٹ لیٹس کے ساتھ 1,129 اسٹیشنوں پر نافذ کی گئی

ملک بھر میں 1,309 امرت بھارت اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی، جس کا مقصد مسافروں کی سہولیات کو نمایاں طور پر جدید بنانا اور ریلوے اسٹیشنوں کی رسائی اور شمولیت کو بہتر بنانا ہے

نقد امدادی رقم کی ادائیگی میں نظر ثانی اور اضافہ

دہلی-ممبئی (بشمول احمد آباد-وڈودرا سیکشن) کے لیے کوچ کے ٹھیکے دیے گیے

Posted On: 29 DEC 2023 5:43PM by PIB Delhi

سال 2023 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے جدید اسٹیشنوں، جدید ٹرینوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدیدیت کے دور کا آغاز کرنا جاری رکھا ہے۔ سال 2023 ہندوستانی ریلوے کے لیے مختلف محاذوں پر غیر معمولی طور پر ترقی کرتا  رہا ہے جیسے مال برداری  لوڈنگ، مال برداری  محصول، نئی وندے بھارت ٹرینوں کا آغاز، کیپیکس ایلوکیشن، اسٹیشن کی بحالی، کوچ پر عمل درآمد، پٹریوں کا  بچھانا، بجلی کاری۔

 

ریکارڈ بجٹ مختص

  • سال 2023-24 کے لیے 2.4 لاکھ کروڑ روپے تک جی بی ایس بڑھا دیا گیا ہے (2004-05 کے مقابلے میں 30 گنا اضافہ، اور 2013-14 کے مقابلے میں 8 گنا اضافہ)
  • 2004-05 کے ریلوے بجٹ میں جی بی ایس8,000 کروڑ روپے تھا، اور 2013-14 کے لیے یہ 29,055 کروڑ روپے تھا۔

 

ریکارڈ مال برداری  اور مسافروں کی آمدنی

  • مالی سال 2022-23 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے 1512 ایم ٹی کی شروع ہونے  والی   مال برداری  لوڈنگ حاصل کی یعنی 7فیصد کی نمو کے ساتھ مالی سال 2021-22 میں حاصل کی گئی 1418 ایم ٹی کے پچھلے بہترین کے مقابلے میں 94 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ۔
  • مالی سال 22-23 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے مال برداری سے 1,60,158.48 کروڑ روپے کمائے۔
  • مسافروں کے محاذ پر بھی ہندوستانی ریلوے  کی کارکردگی شاندار رہی، مسافروں کی سرپرستی کرنے والے ہندوستانی ریلوے کی تعداد مالی سال 2021-22 میں 344 کروڑ کے مقابلے میں مالی سال 2022-23 میں 80 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 623 کروڑ تک پہنچ گئی۔
  • مالی سال 2023-24 میں، اپریل - نومبر 2023 کے درمیان مجموعی بنیادوں پر، ہندوستانی ریلوے نے پچھلے سال کی 978.72 ایم ٹی  کی لوڈنگ کے مقابلے میں 1015.67 ایم ٹی  کی مال برداری  لوڈنگ حاصل کی جو کہ  پچھلے سال کی اسی مدت کی لوڈنگ کے مقابلے میں تقریباً 36.945 ایم ٹی  کی بہتری ہے۔ ریلوے نے پچھلے سال کے 105905.1 کروڑ روپے کے مقابلے میں 110007.5 کروڑ روپے کمائے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 4102.445 کروڑ روپے کی بہتری ہے۔

ریکارڈ بجلی کاری

  • 2014 تک 21,801 کلومیٹر کی بڑی لائنوں کے  نیٹ  ورک کی بجلی کاری کی گئی۔
  • نومبر 2023 تک60,814 کلومیٹر کی  کل بڑی لائینوں  (بی جی)کے  نیٹ ورک کی  بجلی کاری ہو چکی ہے۔
  • 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں 100فیصد بجلی کاری شدہ  ریل کی پٹرییاں  ہیں جن میں چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اوڈیشہ، پڈوچیری، تلنگانہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔

ریکارڈ نئی پٹرییاں

  • 2004-14 کے دوران 14,985 آر کے ایم  ریل ٹریک کا کام کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ 9 سالوں میں (2014-23) 25,871 آر کے ایم  ٹریک بچھانے کا کام کیا گیا ہے۔ سال 2022-23 میں یومیہ 14 کلومیٹر ٹریک بچھایا گیا اور اس سال کا ہدف 16 کلومیٹر فی دن ٹریک بچھانے کا ہے۔

 

ایک سال میں وندے بھارت ٹرین سروس کا ریکارڈ آغاز

  • 35 مقامی طور پر تیار کردہ، نیم تیز رفتار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں (70 خدمات) فی الحال ملک بھر میں لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں۔ جلد ہی چھ مزید وندے بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی، جس سے یہ 82 خدمات تک پہنچ جائے گی۔
  • یہ ٹرینیں 247 اضلاع کا احاطہ کرتی ہیں۔
  • ان ٹرینوں کا تعارف ملک میں ریل سروس کے ایک نئے معیار کی نشاندہی کر رہا ہے۔

 

خصوصیات

وندے بھارت

عالمی ٹرین سیٹ

شروع ہونے والا ایکسلریشن

0سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک شروع ہونے والی ایکسلریشن >0.7 ایم/ایس 2  ہے۔اس  کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار حاصل کارنے میں مشکل  سے 52 سیکنڈ  لگتا ہےاور زیادہ سے زیادہ160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں 130 سیکنڈ لگتے ہیں۔

عالمی اوسط 0.5 سے 0.7 ایم/ایس 2   ہے۔

وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ

مقامی طور پر تیار کیا گیا اینٹی وائرل سسٹم

ایسا کوئی نظام نہیں

سواری کا معیار

بہترین سواری کی کارکردگی کے ساتھ ہلکے وزن کی بوگی۔ ایل ایچ بی بوگی کے مقابلے عمودی/پچھلی سرعت میں 40 فیصد کمی

 

حفاظت کی خصوصیت

کوچ (ٹرین کے تصادم سے بچنے کا نظام) - خطرے پر سگنل پاسنگ  کو  روکنا (ایس پی اے ڈی)، ہیڈ آن اور ریئر اینڈ ٹکراؤ،ایل سی گیٹس پر خود کار سیٹی بجانا، ٹیکسی سگنلنگ وغیرہ

ای ٹی سی ایس-2 استعمال کیا جاتا ہے

بیٹری

ہلکے وزن کی لیتھیم کیمسٹری بیٹریاں (ایل آئی ایف پی  ای  پی او4) جدید بیٹری مینجمنٹ سسٹم ( بی ایم ایس) کے ساتھ جو 3 گھنٹے کے بیک اپ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

زیادہ بھاری وی آر ایل اے/این آئی سی ڈی  بیٹریاں باقاعدہ استعمال میں ہیں۔ لی کیمسٹری بیٹریاں ابھی تک تجربہ کے مرحلے   میں ہیں

ٹی سی ایم ایس

اعلی کارکردگی اور تیز ردعمل کے لیے ڈوئل ہومنگ کے ساتھ 1000 ایم بی پی ایس  ایتھرنیٹ پر مبنی ٹی سی ایم ایس

عالمی سطح پر، ڈبلیو ٹی بی اور ایم وی بی [وائرڈ ٹرین بس + ملٹی ٹرین بس] پر مبنی ٹی سی ایم ایس ڈیٹا کی شرح 1 ایم بی پی ایس کے ساتھ

 

نئی امرت بھارت ٹرینیں

دو امرت بھارت ٹرینیں یعنی دربھنگہ-ایودھیا-آنند وہار ٹرمینل امرت بھارت ایکسپریس اور مالدہ ٹاؤن-سر ایم ویشوریا ٹرمینس (بنگلور) امرت بھارت ایکسپریس مہینے کے آخر تک شروع کی جانی ہیں۔

امرت بھارت ٹرین ایک ایل ایچ بی پش پل ٹرین ہے۔ بہتر سرعت کے لیے اس ٹرین کے دونوں سروں پر لوکوز ہیں۔ یہ ریل کے مسافروں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے جیسے خوبصورت اور پرکشش ڈیزائن کردہ سیٹیں، بہتر سامان کا ریک، مناسب موبائل ہولڈر کے ساتھ موبائل چارجنگ پوائنٹ، ایل ای ڈی لائٹس، سی سی ٹی وی، پبلک انفارمیشن سسٹم وغیرہ۔

 

 ریکارڈ امرت بھارت اسٹیشنز

  • ملک بھر میں 1,309 امرت بھارت اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی سہولیات کو نمایاں طور پر جدید بنانا اور ریلوے اسٹیشنوں کی رسائی اور شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔ 3 اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار کیا گیا ہےیعنی  گاندھی نگر کیپیٹل اسٹیشن، رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن، سر ایم ویشوریا ٹرمینل۔
  • عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اگست 2023 کو 508 امرت بھارت اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
  • یہ اسٹیشن متعلقہ علاقوں کے شہر کے مراکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہیں۔

بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیزی سے پیروی

  • جیریبام - امپھال نئی لائن (110.63 کلومیٹر) منی پور کے ساتھ کنیکٹیوٹی کے لیے14,323 کروڑ روپے   کی لاگت سے۔ اس منصوبے نے 93 فیصد کی حقیقی  پیش رفت حاصل کی ہے۔
  • نونی کے قریب دریائے اجائی کی وادی پر 141 میٹر اونچائی کے ساتھ دنیا کا سب سے اونچا پیئر پل تعمیر ہونے کے قریب ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ یورپ میں مونٹی نیگرو کے  مالا- ریجیکا وایاڈکٹ کے 139 میٹر کے موجودہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔
  • چناب پل پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں چناب پل- دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل- پر ٹریک پر لگی گاڑی پر پہلا ٹرائل مارچ 2023 میں کیا گیا۔
  • ہندوستان میں پہلی بار کولکتہ میٹرو ریک کا ٹرائل دریائے ہوگلی کے نیچے کیا گیا۔ سرنگ کا کام کولکتہ میں ہاوڑہ میدان- ایسپلینیڈ کے درمیان مکمل کیا گیا۔
  • پامبن پل پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ 92 فیصد سول ورک ہو چکا ہے۔
  • رشی کیش – کرناپریاگ چار دھام پروجیکٹ تکمیل کے لیے تیار  ہے۔
  • ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور: گجرات اور مہاراشٹر کے لیے دیے گئے تمام سول کنٹریکٹ۔ 115.8 کلومیٹر وایاڈکٹ اور 267 کلومیٹر پیئر کاسٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ گجرات اور ڈی این ایچ مجموعی  میں 100فیصد  اراضی کے حصول کی تکمیل: - 99.95 فیصد  گجرات: - 100 فیصد  ڈی این ایچ: -  100 فیصد  مہاراشٹر: - 99.83 فیصد
  • تمام 8 ایچ ایس آر  اسٹیشنوں (واپی، بلیمورہ، سورت، بھروچ، آنند، وڈودرا، احمد آباد اور سابرمتی) پر کام تعمیر کے مختلف مراحل میں ہے۔
  • صرف 10 ماہ میں گجرات کے ولساڈ میں زرولی گاؤں کے قریب واقع 350 میٹر لمبائی اور 12.6 میٹر قطر کی پہلی پہاڑی سرنگ کی تکمیل کے ساتھ ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا۔

سبز اقدامات

ہندوستانی ریلوے نے 2030 تک نیٹ زیرو کاربن ایمیٹر بننے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے  نے اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے جیسے کہ تین فیز کے الیکٹرک انجنوں کی تیاری میں مکمل طور پر تبدیل ہونا، جن میں دوبارہ تخلیقی خصوصیات شامل ہیں، ہیڈ آن جنریشن (ایچ او جی) ٹیکنالوجی، عمارتوں اور کوچوں میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال، اسٹار ریٹڈ آلات اور شجر کاری۔

اکتوبر 2023 تک، تقریباً 211 میگاواٹ کے سولر پلانٹس (دونوں چھتوں پر اور زمین پر) اور تقریباً 103 میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کام میں لگ  چکے ہیں۔ مزید یہ کہ تقریباً 2150 میگاواٹ قابل تجدید صلاحیت کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

 

سوچھتا ہی سیوا مہم 2023

ریلوے کی وزارت نے 15ستمبر 23 سے 2اکتوبر 23 تک سوچھتا پکھواڈا کا منایا ہے تاکہ اس مہم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے، جس کا مقصد زیادہ سبز اور زیادہ ماحول دوست ریلوے نظام کو فروغ دینا ہے۔ اس سال، ایس ایچ ایس مہم کے پہلے 14 دنوں (یعنی 15ستمبر 23 سے 29ستمبر 23) کے دوران، 2.14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 1934 سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں 662990 کے اوقات کار تھے جن میں مسافروں اور دیگر متعلقہ فریقوں  کی بھرپور شرکت شامل تھی۔

  • خصوصی مہم 3.0 کا آغاز یکم اکتوبر 2023 سے کیا گیا تھا۔
  • دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 66.83 لاکھ روپے (تقریباً) کی آمدنی ہوئی۔
  • اس دوران 5,297 سے زیادہ صفائی مہمات چلائی گئیں۔
  • اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دینے کے نتیجے میں 397619 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی۔

ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ (او ایس او پی) آؤٹ لیٹس

  • 1,129 اسٹیشنوں پر 1,250 او ایس او پی آؤٹ لیٹس کام کر رہے ہیں۔
  • یہ اسکیم 'وکل فار لوکل' ویژن کو فروغ دیتی ہےاور  مقامی/دیسی مصنوعات کے لیے مارکیٹ فراہم کرتی ہے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے اضافی آمدنی کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

 

پیداواری اکائیوں کے ذریعہ آؤٹ پٹ

  • بنارس لوکوموٹیو ورکس نے حال ہی میں 20 دسمبر 2023 کو 10000 واں الیکٹرک لوکوموٹیو تیار کیا۔
  • چترنجن لوکوموٹیو ورکس نے 26 ستمبر 2023 کو 12000 واں الیکٹرک لوکوموٹیو تیار کیا۔
  • آئی سی ایف نے 2023 میں وندے بھارت ایکسپریس کا 50 واں ریک تیار کیا۔

وائی ​​فائی

  • گزشتہ 9 سالوں میں، ملک بھر میں 6,108 ریلوے اسٹیشنوں نے مفت اور تیز رفتار وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنا شروع کیں۔

سی سی ٹی وی

  • 2014 سے پہلے، سی سی ٹی وی نگرانی کی سہولیات سے لیس اسٹیشنوں کی تعداد 123 تھی جب کہ گزشتہ 9 سالوں (2014-23) میں 743 ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ۔

فٹ اوور برج (ایف او بی)

  • 2009-14 کے دوران، تعمیر کیے گئے ایف او بیز  کی تعداد 115 تھی جب کہ 9 سال کے عرصے میں، ہندوستانی ریلوے نے 1,826 ایف او بیز بنا کر ریاست بھر میں بلاتعطل اور محفوظ ٹرین آپریشن کو فروغ دیاہے ۔

شمال مشرقی رابطے میں بہتری

  • شمال مشرقی ریاستوں میں ریلوے کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
  • تمام شمال مشرقی ریاستوں کو ریل سے جوڑا گیا ہے سوائے سکم کے جہاں کام جاری ہے۔
  • 2014 کے بعد چار ریاستوں (یعنی میگھالیہ، اروناچل پردیش، منی پور اور میزورم) کو ریل رابطہ فراہم کیا گیا
  • نومبر-2014 میں میگھالیہ، فروری-2015 میں اروناچل پردیش، مئی-2016 میں منی پور (جریبم) اور مارچ-2016 میں میزورم (بھیرابی) میں،
  • شمال مشرقی ہندوستان کی پہلی نیم تیز رفتار ٹرین 29 مئی 2023 کو شروع کی گئی تھی (یہ گوہاٹی اور نیو جلپائی گوڑی کو جوڑتی ہے۔)

گتی شکتی کارگو ٹرمینل

  • ریل کارگو کی ہیندلنگ کے لیے اضافی ٹرمینلز کی ترقی میں صنعت سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 'گتی شکتی ملٹی موڈل کارگو ٹرمینل (جی سی ٹی)' پالیسی 15.12.2021 کو شروع کی گئی ہے۔
  • سال 2023 کے دوران 51جی سی ٹیز شروع کیے گئے۔جی سی ٹیز کی ترقی کے لیے تقریباً80 مزید مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

بھارت گورو ٹرینیں

 

  • انڈین ریلوے نے تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے۔
  • پہلی بھارت گورو ٹرین یعنی شرڈی یاترا 14.06.2022 کو کوئمبٹور سے منترالیم، اور شرڈی اورواپس شروع کی گئی تھی، جس نے کل 2,880 کلومیٹر کے فاصلہ کا احاطہ کیا گیا۔
  • اب تک 90 سیاحتی مقامات پر محیط 26 سیاحتی سرکٹس پر بھارت گورو ٹرینوں کے 156 ٹرپس چلائے جا چکے ہیں۔ کل 72,583 مسافروں نے اس سروس سے فائدہ اٹھایا ہے اور فی الحال یہ سروس 26 سرکٹس پر چل رہی ہے۔

 

وسٹاڈوم کوچ سیاحت کو فروغ دیتا ہے

 

  • مسافروں کی سہولت کے ایک اقدام کے طور پر اور قدرتی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے لیے، انڈین ریلوے پر سیاحتی راستوں پر جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیے گئے وسٹاڈوم لنک ہاف مین  بش(ایل ایچ بی)کوچز متعارف کرائے گئے ہیں۔ وسٹاڈوم کوچز وسیع باڈی سائیڈ کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ چھت میں شفاف حصوں کے ذریعے خوبصورت نظارے پیش کرتی ہیں، اس طرح مسافر  پٹریوں کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور سیاح اس کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ یہ کوچ کالکا- شملہ، گوہاٹی- بدر پور، گوہاٹی-نہرلاگون، وشاکھاپٹنم-اراکو، نیو جلپائی گوڑی اور علی پوردوار میں چل رہے ہیں۔
  • مسافروں کو عالمی معیار کا سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیی انڈین ریلوے کے مختلف براڈ، میٹر، رننگ گیج سیکشن میں 57 وسٹا ڈوم کوچ چل رہے ہیں۔

 

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور تکمیل کے راستے پر ہے

 

  • سال 2014 سے  پہلے ڈی ایف سی کا ایک کلومیٹر بھی شروع نہیں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں کافی رقم اورپوری  توجہ کے ساتھ  کاوشوں کے نتیجے میں پٹری بچھانے کا کام سال 2014 سے ہی شروع ہوا ہے۔
  • اب تقریباً تمام ای ڈی ایف سی مکمل ہو چکا ہے اور ڈبلیو ڈی ایف سی مکمل ہونے کو ہے۔ 2,513 کلومیٹر کمیشنڈ یعنی ڈی ایف سی کا تقریباً 90 فیصد کام کر دیا گیا ہے۔
  • ای ڈی ایف سی: لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلومیٹر) مکمل
  • ڈبلیو ڈی ایف سی: جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرمینل سے دادری تک 1506 کلومیٹر میں سے 1176 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے۔

 

کے اے وی اے سی ایچ(کَوچ)

 

  • کَوچ کو 1465 کلومیٹر اور 139 ریلوے انجنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
  • کَوچ  ملک کے اندرتیار کردہ آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن(اے ٹی پی) سسٹم ہے۔
  • لنگم پلی - وقارآباد - واڑی اور وقارآباد - بیدر سیکشن (265 آر کے ایم)
  • منماڈ-مڈکھیڈ-دھون-گنٹکل سیکشن (959 روٹ کلومیٹر)
  • بیدر-پربھنی سیکشن (241 روٹ کلومیٹر)
  • لوکو پائلٹ کے بریک لگانے میں ناکام ہونے کی صورت میں کوچ لوکو پائلٹ کو مخصوص رفتار کی حد کے اندر چلنے والی ٹرین میں بریکوں کے خود کار طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے اور خراب موسم میں ٹرین کو محفوظ طریقے سے چلانے میں مدد کرتا ہے۔
  • دہلی-ممبئی (بشمول احمد آباد-وڈودرا سیکشن) اور دہلی-ہاؤڑا (بشمول لکھنؤ-کانپور سیکشن) کوریڈورز (تقریباً 3000 روٹ کلومیٹر) کے لیے کوچ کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جو کہ مشرقی ریلوے، مشرقی وسطی ریلوے، شمالی وسطی ریلوے، شمالی ریلوے، مغربی وسطی ریلوے اور مغربی ریلوے کا احاطہ کرتا ہے۔

 

حفاظت کو بڑھانا

 

انڈین ریلوے ٹرین آپریشن میں حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ حفاظت کی سطح کو بڑھانے کے لیے انڈین ریلوے نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

 

  • اکتیس اکتوبر 2023 تک 6498 اسٹیشنوں پر پوائنٹس اور سگنلز کے سنٹرلائزڈ آپریشن کے ساتھ الیکٹریکل/الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم فراہم کیے گئے ہیں۔
  • اکتیس اکتوبر 2023 تک 11137 لیول کراسنگ گیٹس پر لیول کراسنگ (ایل سی) گیٹس کی انٹر لاکنگ فراہم کی گئی ہے۔
  • اکتیس اکتوبر 2023 تک 6548 اسٹیشنوں پر برقی ذرائع سے ٹریک پر گاڑی آنے کی تصدیق کے لیے حفاظت کے واسطے  بڑھانے کے لیے اسٹیشنوں کی مکمل ٹریک سرکٹنگ فراہم کی گئی ہے۔
  • لوکوموٹیوز ویجیلنس کنٹرول ڈیوائسز(وی سی ڈی) سے لیس ہیں تاکہ لوکو پائلٹس کی چوکسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • مستول پر ریٹرو ریفلیکٹیو سگما بورڈ فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ برقی علاقوں میں سگنلز سے پہلے 2او ایچ ای مستولوں کے درمیان واقع ہوتے ہیں تاکہ ماحول میں دھند ہونے کی صورت میں کم دکھائی دینے پر عملے کو آگے کے سگنل کے بارے میں خبردار کیا جا سکے  ۔
  • دھند سے متاثرہ علاقوں میں لوکو پائلٹس کو ایک گلوبل پوزیشننگ سسٹم(جی پی ایس) پر مبنی فوگ سیفٹی ڈیوائس (ایف ایس ڈی) فراہم کی گئی ہے جو لوکو پائلٹس کو سگنلز، لیول کراسنگ گیٹس وغیرہ جیسے قریب آنے والے نشانات کا فاصلہ جاننے کے قابل بناتی ہے۔
  • جدید ٹریک ڈھانچہ جس میں 60 کلو گرام، 90 الٹیمیٹ ٹینسائل اسٹرینتھ (یو ٹی ایس)  ریلز، پری اسٹریسڈ کنکریٹ سلیپر(پی ایس سی) نارمل/وائیڈ بیس سلیپرز کے ساتھ لچکدار بندھن،پی ایس سی سلیپرز پر فین شیپ لے آؤٹ ٹرن آؤٹ، گرڈر برج پر اسٹیل چینل/ایچ-بیم سلیپرز۔ بنیادی ٹریک کی تجدید کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ٹریک بچھانے کے کام کا میکانائزیشن جس کے لیے انسانی غلطیوں کو کم کرنے کے واسطے ٹریک مشینوں جیسے پی کیو آر ایس، ٹی آرٹی، ٹی-28 وغیرہ استعمال  کی جاتی ہیں۔
  • ریل کی تجدید کی پیشرفت کو بڑھانے اور جوڑوں کی ویلڈنگ سے بچنے کے لیے130 ایم/260 ایم لمبے ریل پینلز کی زیادہ سے زیادہ فراہمی، اس طرح حفاظت کو یقینی بنایاجاتا ہے۔
  • لمبی ریلوں کا بچھانا، ایلومینو تھرمک ویلڈنگ کے استعمال کو کم سے کم کرنا اور ریلوں کے لیے بہتر ویلڈنگ ٹیکنالوجی کو اپنانا یعنی فلیش بٹ ویلڈنگ۔
  • او ایم ایس(اوسیلیشن مانیٹرنگ سسٹم) اور ٹی آرسی(ٹریک ریکارڈنگ کارز) کے ذریعے ٹریک جیومیٹری کی نگرانی۔
  • ویلڈ/ریل کے فریکچر کو دیکھنے کے لیے ریلوے پٹریوں کی گشت۔
  • ٹرن آؤٹ کی تجدید کے کاموں میں موٹے ویب سوئچز اور ویلڈ ایبل کاسٹ مینگنیج اسٹیل(سی ایم ایس) کراسنگ کا استعمال۔
  • عملے کو محفوظ طریقوں پر عمل کرنے کی نگرانی اور تعلیم کے لیے وقفے وقفے سے معائنہ کیا جاتا ہے۔
  • ٹریک کی حفاظت سے متعلق مسائل پر تفصیلی ہدایات جیسے انٹیگریٹڈ بلاک، کوریڈور بلاک، ورک سائٹ سیفٹی، مانسون احتیاطی تدابیر وغیرہ جاری کر دی گئی ہیں۔
  • ریلوے کے اثاثوں (کوچز اور ویگنوں) کی حفاظتی دیکھ بھال کا کام محفوظ ٹرین آپریشنز کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں ریل حادثات پر روک لگانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
  • روایتی انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) ڈیزائن کوچز کو لنک ہاف مین بش (ایل ایچ بی) ڈیزائن کوچز سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
  • براڈ گیج (بی جی) روٹ پر تمام بغیر پائلٹ لیول کراسنگ(یو ایم ایل سیز) کو جنوری 2019 تک ختم کر دیا گیا ہے۔
  • پلوں کے باقاعدہ معائنہ کے ذریعے ریلوے پلوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پلوں کی مرمت/بحالی کی ضرورت کو ان معائنوں کے دوران پتہ لگائی گئی صورت حال  کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔
  • اندین ریلوے نے تمام ڈبوں میں مسافروں کی وسیع معلومات کے لیے قانونی "فائر نوٹس" آویزاں کیے ہیں۔ ہر کوچ میں فائر پوسٹر فراہم کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو آگ سے بچنے کے لیے کیا کرنے اور نہ کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ ان میں کوئی بھی آتش گیر مواد، دھماکہ خیز مواد، کوچ کے اندر سگریٹ نوشی کی ممانعت، جرمانے وغیرہ سے متعلق پیغامات شامل ہیں۔
  • پروڈکشن یونٹس نئی تیار کردہ پاور کاروں اور پینٹری کاروں میں آگ کا پتہ لگانے اور بجھانے کا نظام فراہم کر رہی  ہیں اور نئی تیار کردہ کوچز میں آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے کا نظام فراہم کر رہی ہیں۔ زونل ریلویز کی جانب سے مرحلہ وار طور پر موجودہ کوچوں میں اس کی پروگریسو فٹمنٹ بھی جاری ہے۔

 

مسافروں کی حفاظت

 

ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف)  ریلوے مسافروں، مسافروں کے علاقے اور ریلوے املاک کی حفاظت، مسافروں کے سفر اور حفاظت کو آسان بنانے، خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے چوکس رہتی ہے اور ریلوے علاقوں میں پائے جانے والے بے سہارا بچوں کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کرتی ہے۔ اس فورس کو مرکزی فورس کا امتیاز حاصل ہے جس کے اسٹاف میں خواتین کا سب سے بڑا حصہ (9فیصد)  ہے۔

 

سال 2023 کے دوران، آرپی ایف نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جیسے کہ آپریشن "ننھے فرشتے" - گمشدہ بچوں کو بچانا، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کوششیں (آپریشن آہٹ)، آپریشن "جیون رکشا" - زندگیاں بچانا، خواتین مسافروں کو بااختیار بنانا - "میری سہیلی" پہل ،دلالوں کے خلاف سخت کارروائی (آپریشن ‘اپلبدھ’)، آپریشن‘نارکوس’- منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنا، مسافروں کے تشویشات کا فوری جواب، آپریشن "یاتری سرکشا" - مسافروں کی حفاظت، "آپریشن سرکشا" کے ذریعے حفاظت کو یقینی بنانا، ضرورت مندوں کی مدد کرنا (آپریشن سیوا) ریلوے کے احاطے میں مسافروں اور دیگرمتعلقین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سامان کی نقل و حمل کوروکنا(آپریشن سترک)۔

 

کھیل کود

 

  • تئیس ستمبر2023 سے 08 اکتوبر 2023 تک ہانگژو (چین) میں منعقدہ 19ویں ایشین گیمز 2022 میں انڈین  ریلوے کے 88 کھلاڑیوں اور 11 کوچوں نے ملک کی نمائندگی کی۔ ہندوستان کی طرف سے ان کھیلوں میں جیتے گئے 107 تمغوں میں سے ریلوے کے ایتھلیٹس نے22 میڈلز جیتے (سونے کے 8،  چاندی کے 7 اور کانسے کے7میڈلز) ۔ انڈین ریلوے کے 39 کھلاڑیوں نے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں کل 43 تمغے جیتے ہیں۔
  • کشن گنج، نئی دہلی میں ریسلنگ اکیڈمی کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ تشکیل  نو کی جاری ہے۔
  • ستمبر 2023 میں جنوبی مشرقی ریلوے کے کولکتہ میں تزئین و آرائش شدہ اسپورٹس ہاسٹل کا افتتاح ہوا۔

 

ایکس گریشیا رقم میں اضافہ

 

ایکس گریشیا ایک ہنگامی امداد ہے جو ریلوے کی طرف سے حادثے کی جگہ پر یا ان ہسپتالوں میں جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کیا جاتا ہے، زخمیوں/ ہلاک شدہ مسافروں کے قریبی رشتہ داروں کو ادا کی جاتی ہے ۔ایم ایل سیز پر ٹرین حادثے اور حادثے کی صورت میں ایکس گریشیا کی شرحوں میں آخری بار سال 2012 میں نظر ثانی کی گئی تھی اور ناخوشگوار واقعے کی صورت میں، آخری بار سال 1996 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ ایکس گریشیا کی شرحیں اس وقت کی موجودہ شرحوں سے 10 گنا تک بڑھا دی گئی ہیں۔

 

سابقہ اور نظر ثانی شدہ ایکس گریشیا کی رقم حسب ذیل ہے:-

 

 

سابقہ

ترمیم شدہ

ٹرین حادثہ

موت کی صورت میں

روپے 50,000/-

روپے 5,00,000/-

شدید زخمی

روپے 25,000/-

روپے 2,50,000/-

معمولی زخمی

روپے 5,000/-

روپے 50,000/-

ناخوشگوار واقعہ

موت کی صورت میں

روپے 15,000/-

روپے 1,50,000/-

شدید زخمی

روپے 5,000/-

روپے 50,000/-

معمولی زخمی

روپے  500/-

روپے 5,000/-

چوکیدار والی ریلوے کراسنگ

موت کی صورت میں

روپے 50,000/-

روپے 5,00,000/-

شدید زخمی

روپے 25,000/-

روپے 2,50,000/-

معمولی زخمی

روپے 5,000/-

روپے 50,000/-

 

 

 

 

 

 

************

 

ش ح۔ ا ک۔اگ ۔ج ا۔  ر ب

 (U: 3149)

 


(Release ID: 1992187) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi