وزارت خزانہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کی اتھورائزڈ برانچوں میں انتخابی بانڈس کی فروخت


انتخابی بانڈس کی فروخت اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی 29 اتھورائزڈ برانچوں کے ذریعے 2 جنوری 2024 سے 11 جنوری 2024 تک کی جائے گی

Posted On: 01 JAN 2024 5:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے گزٹ نوٹی فکیشن نمبر 20، مورخہ 2جنوری 2018 (گزٹ نوٹی فکیشن ، مورخہ 7 نومبر 2022 کے ذریعے ترمیم شدہ) کے ذریعے الیکٹورل بانڈاسکیم 2018 نوٹیفائی کی ہے۔اس اسکیم کے ضابطوں کے مطابق الیکٹورل بانڈس ایسے شخص (جس کی تشریح گزٹ نوٹی فکیشن کے نمبر 2ڈی میں کی گئی ہے)کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں، جو ہندوستان کا شہری ہو یا ہندوستان میں قائم کیاگیا کوئی ادارہ ہو۔انفرادی طور پر ایک شخص تنہا یا دوسرے افراد کے ساتھ مشترکہ طور پر انتخابی بانڈس خرید سکتا ہے۔الیکٹورل بانڈحاصل کرنے کے لیے صرف ایسی سیاسی جماعتیں اہل ہوں گی جو کہ عوامی نمائندگی کے قانون 1951 (1951کا43) کی دفعہ 29 اے کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور جنہوں نے ایوان ذیلی یا ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے گزشتہ عام انتخابات میں ایک فیصد سے کم ووٹ حاصل نہیں کیے ہوں۔اہل سیاسی جماعت اتھورائزڈ بینک میں اپنے بینک کھاتے کے ذریعے ہی الیکٹورل بانڈ کی رقم حاصل کرسکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے فروخت کے 30ویں مرحلے میں 2جنوری 2024 سے 11 جنوری 2024 تک الیکٹورل بانڈ جاری کرنے اور ان کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی 29 برانچوں کو اتھورائزکیا ہے۔(فہرست نیچے دی گئی ہے) الیکٹورل بانڈ جاری کیے جانے کی تاریخ سے 15 دن کے لیے ہی قابل قبول ہوں گے اور ویلیڈیٹی کی یہ مدت گزرجانے کے بعد الیکٹورل بانڈ جمع کرانے پر کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔کسی اہل سیاسی جماعت کے ذریعے اپنے کھاتے میں جمع کرائے جانے والے الیکٹورل بانڈ کی رقم اسی دن اس کے کھاتے میں ڈال دی جائے گی۔

بینک کی اتھورائزڈ برانچوں کی فہرست یہاں ملاحظہ کریں:

********

ش ح۔   ا گ۔ ج ا

U. No.3158



(Release ID: 1992178) Visitor Counter : 107