تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سریندر نگر ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کی نو تعمیر شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جس طرح کوآپریٹیو کی حوصلہ افزائی کی ہے اسی طرح آنے والے دنوں میں یہ بینک بھی ضلع سریندر نگر کے ہر علاقے کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے تئیں تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے گا
گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی جی کے دور میں ہی گجرات میں 3 لاکھ روپے تک کے بلا سودی قرضے دینا شروع کیا گیا تھا
سریندر نگر ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کا سالانہ منافع 7 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 15 کروڑ روپے کا شیئر کیپٹل 34 کروڑ ہو گیا ہے۔ 53 کروڑ روپے کے ڈپازٹس 400 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں اور كسان كریڈٹ كارڈ 226 کروڑ سے بڑھ کر 448 کروڑ ہو گیا ہے
سریندر نگر ڈسٹرکٹ بینک نے 200 سے زیادہ سوسائٹیوں کے ذریعے تقریباً 28 ہزار کسانوں کو قرض دیا ہے۔ ان میں 19 ہزار چھوٹے اور معمولی کسان بھی شامل ہیں
وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک میں 2 لاکھ پی اے سی ایس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مودی حکومت پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائزیشن کے لیے بھی تقریباً 2500 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے
مودی جی نے ملک بھر میں پی اے سی ایس کے ضمنی قوانین کو یکساں بنانے کا کام کیا ہے۔ اب پی اے سی ایس بھی كامن
Posted On:
29 DEC 2023 7:54PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سریندر نگر ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ ضلع سریندر نگر کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ سریندر نگر ڈسٹركٹ کوآپریٹیو بینک کے جدید ترین ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹیو کی حوصلہ افزائی کی ہے اسی طرح آنے والے دنوں میں یہ بینک سریندر نگر ضلع کے ہر علاقے کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے تئیں تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کی کل لاگت 10 کروڑ روپے كی آئی ہے۔ اس میں 100 سے زیادہ لوگوں کی گنجائش والا ایک کانفرنس ہال، ایک ہزار سے زیادہ لاکرس اور جدید گولڈن لاکرس کے ساتھ ساتھ مکمل کمپیوٹرائزڈ کور بینکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر نے کہا کہ 1960 میں اس بینک کے قیام کے ساتھ ہی ساہوکاروں کا راج ختم ہونا شروع ہو گیا تھا اور پھر جناب نریندر مودی کے ذریعہ نرمدا ندی کے پانی کی ترسیل کے ساتھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا اور کسان سائنسی کھیتی کی طرف بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کسانوں کو تقریباً 17-18 فیصد سود پر قرض ملتا تھا جسے مودی جی نے گھٹا کر 7 فیصد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی گجرات میں 3 لاکھ روپے تک کے سود سے پاک قرضے شروع کیے گئے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج اس بینک کا سالانہ منافع 7 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا 15 کروڑ روپے کا شیئر کیپٹل 34 کروڑ ہو گیا ہے۔ 53 کروڑ روپے کے ڈیپازٹس 400 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں اور کے سی سی 226 کروڑ سے بڑھ کر 448 کروڑ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریندر نگر ڈسٹرکٹ بینک نے 200 سے زیادہ سوسائٹیوں کے ذریعے تقریباً 28 ہزار کسانوں کو قرض دیا ہے۔ ان میں 19 ہزار چھوٹے اور معمولی کسان بھی شامل ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ دو اضلاع کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے اور ایسا نظام بنایا جائے کہ ہر کوآپریٹو ادارے کا بینک کھاتہ صرف کوآپریٹو بینک میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی پہل کے ساتھ مرکزی حکومت نے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس) کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کئی سالوں سے پی اے سی ایس کو بند کیا جا رہا تھا اور ان کی تعداد کم ہو کر 65000 ہو گئی تھی لیکن اب مودی حکومت نے ان 65000 کے علاوہ پورے ملک میں مزید 2 لاکھ پی اے سی ایس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت ان کے کمپیوٹرائزیشن کے لیے بھی تقریباً 2500 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے پی اے سی ایس کے ضوابط کو پورے ملک میں یکساں بنانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 20 ہزار نئے پی اے سی ایس بنانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب پی اے سی ایس کو بھی سی ایس سی بنایا جا رہا ہے۔ اب پی اے سی ایس پیٹرول اور ڈیزل پمپ بھی چلا سکیں گی۔ راشن کی دکانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ فیئر پرائس ادویات کی دکانیں بھی پی اے سی ایس کو دی گئی ہیں اور اب یوریا ڈیلرشپ بھی پی اے سی ایس کو دی جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں نئی کوآپریٹو پالیسی جلد ہی پورے ملک میں نافذ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں یہ کوآپریٹو پالیسی اگلے 25 سالوں کے لیے کوآپریٹو کے وژن کے ساتھ آرہی ہے جس كا مقصد دنیا کی سب سے بڑی غذائی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم جیسی کئی اسکیموں کو چلانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں گجرات تعاون کے میدان میں ملک میں سرِ فہرست ہو گا۔
*****
U.No:3108
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1991640)
Visitor Counter : 109