وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سبھاش سرکار نے کاشی تمل سنگم II کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ کاشی تمل سنگم ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو آگے بڑھاتا ہے - ڈاکٹر سبھاش سرکار

Posted On: 29 DEC 2023 7:42PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج کاشی تمل سنگم کے دوسرے مرحلے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کی اور زائرین اور مندوبین سے بات چیت کی۔ انہوں نے وارانسی کے نمو گھاٹ پر لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم این بی اے این اے اے سی، پروفیسر انل سہسربدھے اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرکار نے کہا کہ کاشی اور تمل ناڈو کے ورثے، فن، رقص، موسیقی، ادب اور دستکاری کے سنگم پر آنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ کاشی تمل سنگم ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو آگے بڑھاتا ہے۔ ڈاکٹر سرکار نے یہ بھی کہا کہ کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان روابط کو تلاش کرنے اور دوبارہ دریافت کرنے سے، فکری اور عملی دونوں شعبوں میں علم کے اہم اداروں کی تخلیق ہو سکتی ہے۔

پچھلے سال، کاشی تمل سنگم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا تھا۔ اس سال، یہ تقریب 17 سے 30 دسمبر 2023 کے دوران ہو رہی ہے۔ 1400 سے زیادہ (200 افراد کے 7 گروپ، اوسطاً) لوگوں نے زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تامل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کیا ہے۔ کاشی میں قیام کے دوران، اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق، انہوں نے پریاگ راج اور ایودھیا کا بھی دورہ کیا۔

طلبا (گنگا)، اساتذہ (جمنا)، پیشہ ور افراد (گوداوری)، روحانی پیشوا (سرسوتی)، کسان اور کاریگر (نرمدا)، مصنفین (سندھو) اور تاجروں اور کاروباریوں (کاویری) کے 7 گروہوں کا نام ہندوستان کے سات مقدس دریاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ثقافت، سیاحت، ریلوے، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ (او ڈی او پی)، ایم ایس ایم ای، اطلاعات و نشریات، اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ، آئی آر سی ٹی سی اور حکومت اتر پردیش کے متعلقہ محکموں کی شراکت کے ساتھ وزارت تعلیم، حکومت ہند، اس تقریب کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔

 

 

 

 

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3106


(Release ID: 1991639) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Bengali