جل شکتی وزارت

ہریانہ نے نظیر قائم کی ہے کہ تمام دیہی کنبوں کو پانی کنکشن سے جوڑنے میں مرکز اور ریاستی حکومت نے کس طرح ڈبل انجن بن کر زبردست کامیابی حاصل کی:وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


ہریانہ نے 2022 میں جل جیون مشن کا اپنا نشانہ حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی محض تین برسوں میں پانی بھر کرلانےکی عرصے سے جاری مشقت ختم ہوگئی: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

وزیر راجیو چندر شیکھر نے آج ریواڑی کا دورہ کیا، وہاں کے باشندوں سے ملے اور اسکیم کے پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 29 DEC 2023 6:54PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت ، الیکٹرونکس اور ٹیکنالوجی اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں رگھو ناتھ پورہ اور چندوواس گاؤوں میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

پورے دن وزیر موصوف راجیو چندر شیکھر نے حکام کے ساتھ پانی اور صفائی ستھرائی کے ضلع مشن پر بات چیت کی، پانی اور صفائی ستھرائی کی گاؤں کی کمیٹی کے ارکان سے تبادلہ خیال کیا اور کئی مقامی باشدنوں کے گھر گئے۔

مرکز اور ریاست کی حکومتوں کے درمیان تال میل کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے بتایا کہ اس تال میل کے نتیجے میں کس طرح زندگیاں بدلی ہیں۔

بات چیت کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے گھر گھر جل ویژن سے ہندوستانیوں کی زندگی بدل رہی ہے۔ آج ریواڑی میں رگھوناتھ پورہ اور چندوواس گاؤں کے لوگوں سے مل کر اور ان کی کایا پلٹ کی کہانی سن کر ایک خوشگوار احساس پیدا ہوا۔ ساتھ دہائیوں سے ان گاؤں کی عورتیں اپنی گھریلو ضروریات کے لئے کئی کئی میل دور سے پانی بھر کر لاتی رہی تھیں اور پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑی رہتی تھیں۔ 2022 میں ہریانہ نے اپنا نشانہ حاصل کرلیا اور اس طرح صرف تین برس میں ہی ان کو اس مشقت بھری زندگی سے نجات مل گئی۔

وزیر موصوف نے گاؤوں میں پانی کے بندوبست کے نظام کا بھی جائزہ لیا جو کامیابی سے پانی کی سپلائی کررہا ہے۔ ان گاؤوں کی بہت سی عورتوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے دہائیوں سے چلا آرہا یہ مسئلہ حل کیا جاسکا۔

جل جیون مشن پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے اور گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی جو کہ اگست 2019 میں تین اعشاریہ دو۔ تین گروڑ تھی محض چار سال میں بڑھ کر تیرہ کروڑ ہوگئی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی لگاتار کوشش سے ملک بھر کے 88 اعشاریہ سات تین فی صد اسکولوں اور 84 اعشاریہ چھ نوفیصد آنگ واڑی مراکز میں نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔

سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے پرچم تلے جل جیون مشن پائیدار ترقی کے مقاصد 6 کو حاصل کرنے کی جانب رواں دواں ہے جس کے تحت تمام لوگوں کے لئے محفوظ اور سستا پانی فراہم کیا جانا ہے اور گھروں میں ، اسکولوں میں اور آنگن واڑی مراکز اور دیگر دیہی اداروں میں نل کا پانی پہنچانا ہے۔

*****

 

U.No:3102

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1991627) Visitor Counter : 55


Read this release in: Hindi , English