وزارت دفاع
رکشا منتری نے 2023 بیچ کے انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس کے افسران سے کہا: ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالیں اور ملک کی ترقی کے لیے جدت، سالمیت اور عزم کے ساتھ ہر چیلنج سے نمٹیں
Posted On:
29 DEC 2023 6:50PM by PIB Delhi
انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس (آئی ڈی ای ایس) 2023 بیچ کے دس زیر تربیت افسران نے 29 دسمبر، 2023 کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے نئے اور ابھرتے ہوئے ہندوستان کی تعمیر میں نوجوان سرکاری ملازمین کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مستقبل کے لینڈ ایڈمنسٹریٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنائیں اور جدید دور کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالیں۔
رکشا منتری نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں بے عیب دیانتداری افسران کے لیے سب سے اہم شرط ہے، جو لوگوں کو خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے پر اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے کیریئر پر کوئی دھبہ نہیں ہونا چاہیے۔
زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے زیر تربیت افسران سے اپیل کی کہ وہ اپنے علم اور قابلیت کو نکھارتے رہیں۔ انہوں نے قوم کی ترقی کے لیے جدت، دیانت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہر چیلنج سے نمٹنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی کامیابی میں ’ٹیم ورک‘ کی خوبی کی بھی توثیق کی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ٹیم میں اعتماد، حوصلہ افزائی اور توانائی پیدا کریں اور رہنمائی کی مثال قائم کریں۔
رکشا منتری نے افسران سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ عاجزی اور احترام سے پیش آئیں اور کہا کہ ’رابطہ عامہ‘ ایک اہم خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی انتظامیہ کے معاملات سے نمٹنے کے دوران انا کو دور رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو ان کے مستقبل کے شعبہ ہائے زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ر ا
U: 3101
(Release ID: 1991624)
Visitor Counter : 85