امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے میرن انرجی کنورژن سسٹمز سیکشنل کمیٹی، ای ٹی ڈی 54 کے قیام کے ساتھ معیار سازی کے نئے شعبے کا آغاز کیا
Posted On:
29 DEC 2023 6:42PM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، ایک قانونی ادارہ جو امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتا ہے، نے میرن انرجی کنورژن سسٹمز کے میدان میں معیاری کاری کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے سمندری توانائی کے منصوبوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو حل کرنے کے لیے، بی آئی ایس نے ای ٹی ڈی 54 کے تحت ایک وقف تکنیکی کمیٹی، میرن انرجی کنورژن سسٹمز سیکشنل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ان پروجیکٹوں میں استعمال ہونے والی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کی خاطر معیاری اصولوں کی پابندی کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، اس کمیٹی کا قیام ہندوستان میں سمندری توانائی کے نظام کی ترقی اور ضابطے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
نوتشکیل شدہ تکنیکی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس 21 دسمبر 2023 کو چنئی میں معروف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی)، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) وغیرہ سمیت معزز اداروں کے نامور ماہرین نے شرکت کی۔
میرن انرجی کنورژن سسٹمز سیکشنل کمیٹی کا بنیادی مقصد سمندری توانائی کے تبادلوں کے نظام سے متعلق مختلف پہلوؤں کے لیے جامع معیارات اور رہنما اصول طے کرنا ہے۔ کمیٹی کا مقصد متعدد ڈومینز سے مہارت کو اکٹھا کرکے اس ابھرتے ہوئے شعبہ میں تعاون، اختراعات اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
اس کمیٹی کی تشکیل پائیداری، تکنیکی ترقی، اور ملک بھر میں سمندری توانائی کے منصوبوں میں اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے بی آئی ایس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ر ا
U: 3100
(Release ID: 1991621)
Visitor Counter : 73