سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ادارہ برائے تفویض اختیارات برائے عقلی اعتبار سے معذور افراد  (این ای آئی پی آئی ڈی) کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

Posted On: 12 DEC 2023 6:23PM by PIB Delhi

قومی ادارہ برائے تفویض اختیارات برائے عقلی اعتبار سے معذور افراد  (این ای آئی پی آئی ڈی) نے 11-12 دسمبر 2023 کو ڈی اے آئی سی، نئی دہلی میں انڈین اسکیل فار اسیسمنٹ آف آٹزم (آئی ایس اے اے ) پر ایک دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی جناب راجیش اگروال، آئی اے ایس، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،حکومت ہند نے کیا۔ اس ورکشاپ میں جناب راجیو شرما ، آئی ایف او ایس ، جوائنٹ سکرٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، وزارت  سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند  اور جناب ونیت سنگھل ،ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹس، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، حکومت ہند نے بھی شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TYUQ.jpg

 

جناب بی وی رام کمار، ڈائرکٹر، این آئی ای پی آئی ڈی نے مہمانِ خصوصی، مہمانِ اعزازی اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر سروج آریہ نے آئی ایس ایس اے ٹول تیار کرنے میں اپنائے گئے عمل کے بارے میں بات کی۔

جناب راجیش اگروال آئی اے ایس، سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے ہندوستان کو اختراعات اور تحقیق کا سائنسی مرکز بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان نے عالمی تکنیکی وسائل میں حصہ ڈالنے میں قائدانہ  کردار ادا کیا ہے، اور کہا کہ این ای آئی پی آئی ڈی  کے تیار کردہ بہت سے ٹیسٹ اور آلات بہت سے ممالک استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اے ایل آئی ایم سی او میں تیار کیے جانے والے جدید ترین مددگار آلات پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028ZZG.jpg

 

انہوں نے پی ڈبلیو ڈیز کی بحالی اور کم قیمت پر خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر کام کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی (مددگار ڈوائسز، آلات، علاج) کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں تیار کیا گیا آئی ایس اے اے پیمانہ آٹزم کی تشخیص کے لیے ایک بہت ہی مفید مقامی ٹیسٹ  رہا  ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I914.jpg

 

مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انڈین اسکیل فار اسیسمنٹ آف آٹزم(عقلی معذوری)(آئی ایس اے اے) پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ میں ہندوستان سے 82 اور 11 ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، نیوزی لینڈ، کویت، ابوظہبی، دبئی، بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال سے 18 شرکاءنے حصہ لیا۔ بہت سی غیر ملکی یونیورسٹیاں ہیں جنہوں نے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کے تحت قومی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے اور این آئی ای پی آئی ڈی  کے تیار کردہ آلات کو اپنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے شرکا کو این آئی ای پی آئی ڈی  کی طرف سے انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا، جو کہ اس طرح کا پہلا مقامی ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی آبادی کو سستی قیمتوں پر زیادہ متعلقہ ٹیسٹ فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیار کیے جانے والے تمام ٹیسٹ اور ٹول اوپن سورس کے طور پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ پیشہ ور افراد کو ٹیسٹ کی تربیت دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تربیتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں جنوری کے مہینے میں این آئی ای پی آئی ڈی  میں منعقد ہونے والی ایک ورکشاپ بھی شامل ہے۔

ورکشاپ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنیتا دیوی کے  کلمات تشکر  کے ساتھ افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا۔

پہلے دن کا آغاز ڈاکٹر سنیتا دیوی، فیکلٹی ان ری ہیبلیٹیشن سائیکالوجی، این آئی ای پی آئی ڈی  کے آٹزم کے تعارف پر ایک تکنیکی سیشن سے ہوا۔ تکنیکی سیشن-2 میں آٹزم کے نفسیاتی جائزوں کے رجحانات کو ڈاکٹر امریتا سہائے، فیکلٹی ان ری ہیبلیٹیشن سائیکالوجی، این آئی ای پی آئی ڈی  نے تفصیل سے تازہ ترین تشخیص کو بیان کیا۔ تیسرے تکنیکی سیشن میں آٹزم کے تعلیمی جائزوں کا احاطہ کیا گیا جہاں رویے کی تشخیص کی اہمیت اور تشخیص کے دیگر طریقہ کار پر ڈاکٹر امبیڈی کے جی  فیکلٹی ،این آئی ای پی آئی ڈی   نے روشنی ڈالی۔  ڈاکٹر شلپا منوگنا، فیکلٹی، این آئی ای پی آئی ڈی  نے ہندوستان میں آٹزم کی تشخیص اور سرٹیفیکیشن کے لیے رہنما خطوط  کی وضاحت کی۔ سب سے پہلے ڈاکٹر سروج آریہ نے آئی ایس اے اے  کا جائزہ لے کر اختتام کیا اور شرکاء کو آئی ایس اے اے  کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی۔سوالات پر بحث و مباحثہ ہوا  اور وضاحت  پیش کی گئی۔

دوسرے سیشن میں ماہرین کے 2 مظاہرے تھے اور شرکاء کے لیے عملی  تجربہ تھا۔ تربیت اور تشخیص کے بارے میں شرکاء کی رائے اور جواب طلب کیا گیا۔ شرکاء سے رائے اور جائزہ لیا گیا۔ انڈین اسکیل فار اسیسمنٹ آف آٹزم پر بین الاقوامی ورکشاپ پر دو روزہ سی آر ای پروگرام ڈائریکٹر کے کلمات اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شکریہ کے کلمات پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنیتا دیوی، فیکلٹی، این آئی ای پی آئی ڈی نے پیش کیے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3096


(Release ID: 1991602)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi