وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کی آئی آئی ایم جموں کے اساتذہ اور طلباسے بات چیت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بہبود ماڈل ایک کیس اسٹڈی ہے: جناب دھرمیندر پردھان
اگلے 25 برس میں سب کی شمولیت کے ساتھ ہمیں وکست بھارت 2047 کا مقصد حاصل کرنا ہے: جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
28 DEC 2023 7:56PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے طلبا برادری کے ساتھ بات چیت کی اور وکست بھارت 2047 مہم پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ جس کا مقصد ہندستان میں 2047 تک تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے منظرنامے کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کی گورننس فلاسفی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا جس میں معاشرے کے سب سے پیچھے کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن کار فرما ہے۔ اور اس کے لئے سب کا ساتھ سب کا وکاس ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مادری زبان میں تعلیم اور بھارتی ہونے پر فخر اور اس سے ترغیب حاصل کرنا شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بہبود ماڈل ایک کیس اسٹڈی ہے۔ انھوں نے ادارے کے اساتذہ اور طلبا سے کہا کہ وہ اس کا باریکی اور گہرائی سے مطالعہ کریں اور جموں وکشمیر کے امکانات کا جائزہ لیاں۔ انھوں نے اگلے پچیس برسوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جب سب کا پریاس کے ساتھ وکست بھارت 2047 کا مقصد حاصل کیا جائے گا۔
طلبا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے حکومت کی جانب سے معیاری تعلیم کے اقدام کا ذکر کیا اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت سب کو تعلیم کے مساوی حقوق کی عمل آوری کے بارے میں بتایا ۔ جناب پردھان نے جامع ترقی میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اپنے دورے میں جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم جموں کے JAGTI کیمپس کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ادارے کی لائبریری کو بھی دیکھا اور اس جدید سہولیات سے لیس لائربری کےلئے ادارے کی ستائش کی۔
******
U.No:3067
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1991367)
Visitor Counter : 103