وزارت دفاع
میزائل اور گولہ بارود (ایم سی اے) بارج، ایل ایس اے ایم 10 (یارڈ 78) کی شمولیت
08 ایکس میزائل اور گولہ بارود (ایم سی اے) بارج پروجیکٹ کا چوتھا بارج
28 دسمبر 2023 کوبحریہ ڈاک یارڈ، ممبئی میں این اے ڈی (کرنجا) کے لیے
Posted On:
28 DEC 2023 5:53PM by PIB Delhi
میزائل اور گولہ بارود بارج، ایل ایس اے ایم 10 ہندوستانی بحریہ کے لئے ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ذریعہ تیار کردہ 08 ایکس میزائل اور گولہ بارود منصوبے کا چوتھا بارج 28 دسمبر 2023 کو این اے ڈی (کرنجا) کے لئے ممبئی کے بحریہ کے ڈاکیارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ شمولیتی تقریب کی صدارت سی او وائی (ایم بی آئی ) کے سی ایم ڈی ای ایم وی راج کرشنا نے کی۔
08 ایکس میزائل اورگولہ بارود کی تیاری کے کے معاہدے پر 19 فروری کو وزارت دفاع اور میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔ ان بارجز کی شمولیت سے نقل و حمل اور جیٹی اور بیرونی بندرگاہوں پر آئی این جہازوں کے لئے سامان اورگولہ بارودکو اتارنے اور چڑھانے کی سہولت کے ذریعہ آئی این کی آپریشنل عہدبستگیوں کو رفتار ملے گی۔
یہ بارج مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے ضابطے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ڈیزائن مرحلے کے دوران بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ بحریہ کی سائنس اور تکنیکی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ بارج حکومت ہندکے میک ان انڈیا پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔
*********
(ش ح۔ع ح ۔م ص)
U .NO -3062
(Release ID: 1991309)
Visitor Counter : 190