سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

  حالیہ دنوں میں چندریان اور اس جیسی دیگر سائنس کی کامیابی کی کہانیوں نے بچوں  کی سوچ اور قابلیت کو متحرک کیا ہے : سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


نوجوان اذہان  میں تجسس، سائنس اور ٹکنالوجی اور اختراع کے ساتھ ملک کی مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گا، جس کے نتیجے میں آتم نربھر اور وِکست بھارت@ 2047  کو تقویت ملے گی : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی سائنسی مزاج کے ہیں اور سائنس و تکنالوجی پر مبنی پہل اور پروجیکٹوں کو  دلچسپی سے فروغ دیتے ہیں’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر ینگ سائنٹسٹ ایوارڈز اور جی این رامچندرن میڈل - 2022 پیش کیا

Posted On: 28 DEC 2023 4:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چندریان اور اس جیسی دیگر سائنس کی کامیابی کی کہانیوں نے بچوں بچوں  کی سوچ اور قابلیت کو متحرک کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اذہان میں تجسس ،سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے ساتھ ملک کی مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گا، جس کے نتیجے میں آتم نربھر اور وِکست بھارت2047 @  کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی سائنسی مزاج  کے ہیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈٹی) پر مبنی پہل اور پروجیکٹوں کو دلچسپی سے فروغ دیتے ہیں۔

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایت، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کل نئی دہلی میں ایک تقریب میں سال 2022 کے لیے سی ایس آئی آر ینگ سائنٹسٹ ایوارڈز اور جی این رام چندرن میڈل پیش کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H80D.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر نے ہندوستان کو دنیامیں صف اول کا رول حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اب ہم عالمی پیرامیٹرز اور حکمت عملیوں کی پیروی کر رہے ہیں اور عالمی معیارات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں بھی اسی صف میں رہنا پڑے گا جیسا کہ وہ ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خواتین نے سائنس و تکنالوجی  کے منصوبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے خلائی منصوبوں میں خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے ان ایوارڈ فنکشنز میں دیکھا ہےکہ روزبروز خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور بہت سے شعبوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EB0F.jpg

مرکزی وزیر نے کہا، چندریان-3 کے چاند پر اترنے کے بعد، ہندوستان کے خلائی ریسرچ پروجیکٹوں میں بہت زیادہ تجسس اور عوامی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے طلباء کو ملک بھر میں سی ایس آئی آر لیبز کا دورہ کرنے کی  کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایاکہ  یہ  لیپس نئے ہندوستان کی جدید یادگاریں ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعظم یہ کہتے رہتے ہیں کہ ہندوستان دنیا کی پانچ اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہے، تو یہ کیسے ہو رہا ہے؟ یہ یہاں ہو رہا ہے۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں ہندوستان میں اختراع 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RJY2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ یہ نوجوان اختراع کار وکست بھارت@2047 بنانے میں تعاون کرنے کے لئے امرت کال میں ایک اہم کردار ادا کریں گے جب ہندوستان آزادی کے سو سال کا جشن منائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،‘‘آزادی کے بعد بھارت کی یہ تیسری نسل سب سے زیادہ خوش قسمت ہے کیونکہ وہ اب‘اپنی امنگوں کے قیدی’ نہیں رہے۔’’ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ یہ سب سے بہترین وقت ہے کیونکہ بھارت صف اول میں ہیں، جس میں وزیراعظم کی شاندار قیادت میں جدت طرازی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A9P6.jpg

*********

 

 (ش ح۔ع  ح ۔م ص)

U .NO -3061


(Release ID: 1991286) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Hindi