تعاون کی وزارت

سہارا انڈیا پریوار کی طرف سے رقوم کی واپسی

Posted On: 12 DEC 2023 5:36PM by PIB Delhi

امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ رٹ پٹیشن نمبر (سی)2022/191 (پنک پانی موہنتی بنام یو او آئی و دیگر) میں امداد باہمی کی وزارت کی طرف سے داخل ایک ثالثی درخواست میں سپریم کورٹ نے 29 مارچ 2023 کو مندرجہ ذیل حکم جاری کیا ہے:

‘‘(i) سہارا- سیبی ریفنڈاکاؤنٹ میں پڑی ہوئی 24979.67 کروڑ روپئے کی کل رقم میں سے  5000 کروڑ روپئے ، امداد باہمی کی سوسائٹیز کے مرکزی رجسٹر میں منتقل کردیئے جائیں،  جو بدلے میں اس رقم کو  امدادباہمی کی سوسائٹیوں کو، سہارا گروپ کے ڈپوزیٹرز کے، قانونی طور پر جائز بقایاجات کے طور پر واپس کردے گی ۔ یہ رقم مجاز افراد  کو  انتہائی شفاف اور صحیح  طریقے سے ان افراد کی شناخت کرکے ، ان کی طرف سے ان کی  جمع رقوم اور ان کے دعوو ں کا ثبوت داخل کئے جانے کے بعد انہیں واپس کی جائے گی نیز اس رقم کو ان کے متعلقہ بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کیا جائےگا ۔ 

(ii)  رقم کی اس تقسیم کی نگرانی اوراس پر قریبی نظر رکھے جانے کاکام سپریم کورٹ کے سا بق جج جسٹس آر سبھاش ریڈی کریں گے   اور قابل وکیل جناب گورو اگروال اس کام میں ان کی مدد کریں گے  ، جنہیں امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے سہارا گروپ کے مجاز ڈپوزیٹرز  کو  رقم کی تقسیم میں ، جسٹس آر سبھاش ریڈی    اور امدادباہمی کی سوسائٹیوں کے مرکزی رجسٹرارکی مددکرنے کے لئے قانونی مددگار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس رقم کی ادائیگی کے طور طریقے، امداد باہمی کی سوسائٹیوں کا مرکزی رجسٹرار ، اس عدالت کے سابق جج جسٹس آر سبھاش ریڈی اورقابل وکیل جناب گورو اگروال کےساتھ صلاح مشورہ کےبعدطے کرے گا۔’’

سپریم کورٹ کے حکم مورخہ 29 مارچ 2023 کی تعمیل میں ایک آن لائن پورٹل ‘‘سی آر سی ایس – سہارا ریفنڈپورٹل ’’ https://mocrefund.crcs.gov.in 18 جولائی 2023 کو شروع کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل  سہارا گروپ کی چار کثیر ریاستی  امدادباہمی سوسائٹیوں کے مجاز ڈپازیٹرز کےدعووں کونمٹانے کےلئےشروع کئے گئےہیں۔ ا ن چار سوسائٹیوں کے نام اسطرح ہیں:سہارار کریڈٹ کوآٖپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ، لکھنؤ، سہارا یونیورسل ملٹی پرپز سوسائٹی لمیٹڈ، بھوپال،ہمارا انڈیا کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ کولکاتا اور اسٹارز ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ حیدرآباد۔رقوم کی تقسیم کا پورا عمل  سپریم کورٹ کے سا بق جج جسٹس آر سبھاش ریڈی  کی نگرانی میں   عدالتی مددگار جناب گورو اگروال کی مدد سے پوراکیا جارہاہے ۔ یہ پورا عمل ڈجیٹل ہے  اوراس میں کاغذ کااستعمال بالکل نہیں ہورہاہے ۔

پورٹل پر موصولہ درخواستوں پر غوروخوض شفاف طریقے سے مناسب شناخت کےساتھ  او ر لوگوں کی شناخت اور جمع رقوم کےثبوت داخل کئے جانے پر کیاجارہاہے۔ واپس کی جانے والی رقم مجاز ڈپازیٹرز کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کی جارہی ہے ۔

اُن ڈپازیٹرز کےلئے جن کےدعوےکچھ خامیوں کے سبب قبول نہ کئےگئے ہوں ‘‘سی  آر سی ایس – سہارا ریفنڈ پورٹل(ری سب میشن)’’ https://mocresubmit.crcs.gov.in  کاآغاز  کیا گیا ہے تاکہ وہ ان خامیوں کو دور کرتےہوئے مرحلہ وار طریقے سے اپنےدعوےایک بار پھر داخل کرسکیں۔

فی الحال صرف 10000 روپئے تک کی رقم  آدھار سے منسلک بینک کھاتے میں توثیق شدہ دعووں کے عوض امدادباہمی کی سوسائٹیوں کے سہارا گروپ کے ہر ایک مجاز ڈپازیٹر کو دی جارہی ہے ۔

*****

 

ش ح۔اس۔ف ر

 (U: 3058)



(Release ID: 1991257) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi