مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مکانات کے وزیر ہردیپ ایس پوری نے دہلی کی ترقی میں معاشی طور پر کمزور طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے میں ڈی ڈی اے کے تعاون کااعتراف کیا


ڈی ڈی اے ،پی ایم- اودے کے تحت دہلی کی 1,731 غیر مجاز کالونیوں کے رہائشیوں کو ملکیت کے حقوق دینے کے عمل میں مصروف ہے: ہردیپ سنگھ پوری

ڈی ڈی اے نے دہلی کی ہمہ گیر ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: ایل جی دہلی

ڈی ڈی اے نے اپنا 67 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 28 DEC 2023 11:20AM by PIB Delhi

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو اس کے 67 ویں سنستھاپن دیوس یعنی یوم تاسیس کی تقریبات پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، مکانات اور شہری امور اور پٹرولیم نیز قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  گذشتہ کئی برسوں کے دوران دہلی کی منصوبہ بندی اور ترقی میں ڈی ڈی اے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔جناب پوری نے کہا کہ یہ، جزوی طور پر ،ان کی کوششوں کی وجہ سے ہے کہ دہلی عالمی معیار کا شہر بننے کسی راہ پر گامزن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LT7I.jpg

ڈی ڈی اے نے اپنا 67 واں یوم تاسیس( سنستھاپن دیوس) بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وی کے سکسینہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرڈی ڈی اے اتھارٹی کے ارکان بشمول  وائس چیئرمین ڈی ڈی اے،جناب سبھاشیش پانڈا، شری وجیندر گپتا، ایم ایل اے، جناب او پی شرما، ایم ایل اے، فائنانس ممبر ڈی ڈی اے،جناب وجے کمار سنگھ، اور انجینئر ممبر ڈی ڈی اے  جناب اشوک کمار گپتا بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P34Q.jpg

اس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ڈی ڈی اے کا سب سے نمایاں اور گراں قدرتعاون اس کی  اس بات کویقینی بنانے کے لئے کوششیں رہی ہے کہ  معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور پسماندہ طبقات ایک ایسا شہر بنانے کے عزائم میں پیچھے نہ رہیں جو بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔اس نےان –سیتو سلم رہیلبلیٹیشن پروجیکٹ  یعنی اسی مقام پر باز آباد کاری سے متعلق پروجیکٹ کے تحت کامیابی کے ساتھ مکانات فراہم کیے ہیں اورپی ایم اودے کے تحت دہلی کی 1,731 غیر مجاز کالونیوں کے رہائشیوں کو ملکیت کے حقوق دینے کے عمل میں بھی مصروف  ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنرجناب وی کے سکسینہ نے کہا،‘‘ڈی ڈی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے، میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈی ڈی اے کے تمام پروجیکٹوں میں ذاتی طور پر شامل رہا ہوں۔ اور میں فخر سے کہوں گا کہ میں قومی سرمائے کی تشکیل میں ان کی محنت سے بہت متاثر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘دہلی ایک پیچیدہ اوردرخشاں شہر ہے جس میں متعدد ایجنسیاں کام کر رہی ہیں اور حکومت اور اس کی ایجنسیوں سے لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ان کو پورا کرنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن میں یہ بات  ضرورکہوں گا کہ ڈی ڈی اے نے شہر کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔’’

ڈی ڈی اے کےملازمین کے تعاون کو سراہنے کے لیے، کئی افسران اور عملے کو تنظیم میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سےنوازا گیا۔ اس کے علاوہ ایک  ثقافتی شام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ڈی اے کے سفر پر روشنی ڈالنے والی ایک کافی ٹیبل بک کا اجراء کیا گیا اور ڈی ڈی اے کی ایک کارپوریٹ فلم کی بھی نمائش کی گئی۔

یوم تاسیس (سنستھاپن دیوس) کے سلسلے میں، ڈی ڈی اے کی جانب سے بہت سے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں‘نئے  خیالات و نظریات ،نئی اختراعات اور ڈی ڈی اے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ’ کے موضوع پر ایک غورو خوض کی نشست بھی شامل ہے جہاں تمام محکموں نے ڈی ڈی اے کے  وائس چیئرمین سامنے پریزنٹیشن دیں۔

اس کے علاوہ ڈی ڈی اےکے وائس چیئرمین نے نوجوان افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ وہ چیلنجز اور آنے والے مواقع کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کو سمجھ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر  انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

*********

(ش ح۔ع م ۔م ش)

U.NO.3047


(Release ID: 1991173) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil